yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سماج میں شاعر کی بیوی ہونا کٹھن زندگی بہت امتحان لیتی ہے خوبصورت لڑکیوں کے جھرمنٹ میں پھنسے معروف شاعر امجد اسلام امجد کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ کا ایسا بیان کہ محفل میں سکتہ طاری کردیا

MH Kazmi September 21, 2019 1 min read
75th, birthday, of, Amjad Islam Amjad, celebrated, at,Hotel, in, Lahore, in, which, his, wife, given, some, words, about, life, with, famous, poet
Share this:

معروف صحافی اوردانشور اینکر پرسن عمار مسعود کا برصغیر پاک وہند کے معروف ادیب وشاعر امجد اسلام امجد کی 75ویں سالگرہ کا آنکھوں دیکھا احوال۔ ویسے تو 75برس کا ہونا کسی بھی عمر میں کوئی مناسب بات نہیں۔ اس لئے کہ ستر بہتر کی عمر سے ان نامعقول محاوروں کا آغاز ہو جاتا ہے جن کا ذکر کم از کم اس تحریر میں مناسب نہیں۔ پھر بقول طارق عزیز ”دکھتے کانوں اور بہتی آنکھوں‘‘ سے زندگی کا کیا خاک لطف لیکن اگر بالفرض محال آپ کو 75برس کا ہونا ہی پڑ جائے تو پھر آپ کو امجد اسلام امجد کی طرح 75برس کا نوخیز نوجوان ہونا چاہئے۔ تین چیزیں ولولہ، امنگ اور حوصلہ جو انہیں اس عمر میں میسر ہیں انکی یہ شدت تو ہم کبھی عین عالم جوانی میں، خواب میں بھی نہ دیکھ سکے تھے۔

بہت ٹیلنٹڈ لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ انکے فن کی کئی جہات ہوتی ہیں۔ ہر پرت میں سے ایک نیا نویلا اور انوکھا فنکار برآمد ہوتا ہے۔ ایسے لوگ ودیعت کردہ فنون کی الگ، الگ شناخت میں عمر گزار دیتے ہیں۔ امجد اسلام امجد کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے۔ اس لئے کہ وہ نہ صرف ہر فن کو بام کمال تک پہنچاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت اظہار کے نت نئے رستے بھی تراشتے رہتے ہیں۔ تعلیم ہو یا تدریس، ڈرامہ ہو یا غزل، نظم ہو یا کالم، سفرنامہ ہو یا سیاست پر بحث، ملازمت ہو یا مشاعرہ، تراجم ہوں یا تنقید، ادبی مباحث ہوں یا احباب کی محفل۔ یہ ہر جگہ اوج کمال پر نظر آتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ کبھی کسی صنف سخن میں فن پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ کبھی بات ادھوری نہیں کی۔ کبھی خیال خام کو سپرد قلم نہیں کیا۔

لاہور کے جس ہوٹل میں ’’انکل امجد‘‘ کی 75ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کا پتا ’’انکل امجد‘‘ خود پوچھتے پائے گئے۔ اس لئے کہ وہ خود اس تقریب سے بالکل بےخبر تھے۔ اس انصرام سے انکی بے خبری کا یہ عالم تھا کہ وہ ’’انکل امجد، انکل امجد‘‘ کہنے والی شوخ، چنچل اور منتظر فینز کے درمیان ’’بیگم امجد‘‘ کو بھی ہمراہ لے آئے تھے۔ شہر کے اس نامی گرامی ہوٹل میں لاہور شہر میں دستیاب، علم و فن کے سب درخشاں ستارے اس ’’سرپرائز‘‘ کو دامن میں چھپائے ’’انکل امجد‘‘ کا انتظار کر رہے تھے۔ احباب کے اس انبوہ میں شاعر بھی تھے، محقق بھی، مزاح نگار بھی تھے اور مزاحیہ فنکار بھی، فلم ساز بھی تھے اور فلمی اداکار بھی۔ شعلہ بیان صحافی بھی تھے اور درویش منش بزرگ بھی۔ دعا کرنے والے بھی تھے اور دعا دینے والے بھی۔ نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد جو صاحب سالگرہ کی محبت کی نظمیں پڑھ کر جوان اور امتحانات میں فیل ہوئی، وہ بھی ایک بڑی تعداد میں خراج پیش کرنے کو موجود تھے۔ خواتین میں صرف وہ شاعرات مدعو تھیں جو خود اپنے شعر کہتی ہیں۔ تقریب میں ایک اسکرین پر دنیا بھر کے ان مشاہیر کی وڈیو بھی دکھائی گئی جنہوں نے اس سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغامات تہنیت ریکارڈ کروائے تھے۔ بھارت کی دو قد آور ادبی شخصیات ان میں نمایاں تھیں۔ معروف شاعر گلزار اور جاوید اختر نے جس محبت سے امجد اسلام امجد کا ذکر کیا وہ ہم سب کے لئے قابل فخر ہے۔ اس کے بعد مائیک حاضرین کے سپرد کر دیا گیا۔ ہر نامور شخص نے حتی المقدور فن امجد پر روشنی ڈالی۔ چند جملے جو یاد رہ گئے وہ تحریر کر دیتا ہوں۔ ایک صاحب دانش نے کہا کہ ’’یہ کہنا درست نہیں کہ امجد اسلام امجد کے ڈرامے جب ٹی وی پر چلتے تھے تو سڑکیں ویران ہو جاتی تھیں بلکہ یہ کہنا زیادہ مباح ہو گا کہ امجد اسلام امجد کے ڈرامے جب ٹی وی پر چلتے تھے اس وقت گھر آباد ہو جاتے تھے‘‘۔ ایک صاحب امجد اسلام امجد کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھ کر کچھ اسطرح گویا ہوئے کہ ’’امجد اسلام امجد دراصل دو امجدوں میں پھنسا ہوا اسلام ہے‘‘ کچھ دوستوں نے امجد کی غزل کی تازگی پر بات کی اور کچھ انکی نظم کی رعنائی پر گفتگو کرتے رہے لیکن انکی شخصیت کے دو اہم پہلو یعنی ’’خوش خوراکی اور خوش مزاجی‘‘ پر بات کم ہوئی۔

’’انکل امجد‘‘ شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں مگر انکی خوش خوراکی کو دیکھ کر لگتا ہے شوگر انکی محبت میں مبتلا ہے۔ جو رونق انکے چہرے پر ’’سافٹ ڈرنک‘‘ دیکھ کر آ جاتی ہے وہ بشاشت تو ممنوعہ ڈرنکس دیکھ کر ’’عادی مجرموں‘‘ کے چہرے پر نہیں آتی۔ کھانے کی میز پر جب تک میٹھا موجود ہے اس وقت تک ’’انکل امجد‘‘ موجود ہیں۔ میٹھا کھانا انکے لئے ایک عام معاملہ نہیں بلکہ ایک عام معرکہ ہے۔ جسے وہ معرکہ شرو باطل بنا کر ہی دم لیتے ہیں۔ ’’انکل امجد‘‘ کی زندگی کا سب سے حسین پہلو انکی اہلیہ فردوس امجد ہیں۔ جو التفات ان دونوں میں قریباً چالیس برس کی شادی کے بعد بھی موجود ہے اس پر رشک کیا جا سکتا ہے۔ حسد کیا جا سکتا ہے۔ فخر کیا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تقریب سالگرہ کے اختتام میں جب حاضرین اپنے زریں کلمات سے نواز چکے تو کسی چلبلے نوجوان نے مائیک بیگم فردوس امجد کے حوالے کر دیا۔ سامعین نے بہت تالیاں بجائیں مگر ’’انکل امجد‘‘ بوجوہ سکتے میں آ گئے۔ بیگم فردوس امجد نے جس محبت سے اپنی زندگی کی مسرتوں کا ذکر کیا وہ سننے کے لائق تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ان پڑھ سماج میں شاعر کی بیوی ہونا کٹھن کام ہے اور معروف شاعر کی بیوی ہونا اس سے بھی کٹھن کام ہے۔ زندگی بہت سے امتحان لیتی ہے لیکن انہوں نے بتایا کہ زندگی کے ہر امتحان میں امجد اسلام امجد انکے ساتھ تھے۔ تمام وقت ایک چھائوں میں بسر ہوا۔ راہ میں کڑی دھوپ بھی تھی مگر ایک تناور درخت اگر آپ پر سایہ کئے ہو تو وقت کاٹنا نہیں پڑتا وقت کسی حسین خواب کی مانند بسر ہوتا ہے۔ امجد اسلام امجد کا ذکر ہو اور ’’وارث‘‘ کا ذکر نہ ہو یہ توممکن نہیں لیکن اب وارث ڈرامے کی بات پرانی ہوگئی اب امجد اسلام امجد کے وارثین کی بات زیادہ سجتی ہے۔ ان وارثین میں روشین عاقب، تحسین ناصر اور علی ذیشان ہیں۔ آنے والے دور کے ادبی منظر نامے پر یہ ستارے دیر تک جگمگانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ یہی ورثہ ہے امجد اسلام کا اور یہی تحفہ ہے امجد اسلام امجد کا۔

75th, birthday, of, Amjad Islam Amjad, celebrated, at,Hotel, in, Lahore, in, which, his, wife, given, some, words, about, life, with, famous, poet
Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Hazrat Bilal, and, Hazrat Abbu Bakar Siddique, dialogue, on, knowledge, literature, and, history, why, a, scholors, ink, is, sacred, than, blood, of, a, martyre
Previous Post حضر ت بلالؓ نےکہاانہوں نے غلام سے نجات اس رقم سے نہیں پائی جو ابوبکرؓنے اداکی بلکہ غلامی سے اصل رہائی ایک نادانستہ سوال تھاجومیری غلامی سے قطعی نجات کا سبب بنا ۔۔۔ایسی فکرانگیزتحقیق جو1994میںسامنے آئی
Next Post تیزی سے ترقی کرنے والے ترکی کو نظر لگ گئی مارشل لا کو شکست دینے والے طیب اردوان کے اپنے ساتھی بھی چھوڑ گئے پاکستان کی طرح ترکی کو کن عالمی حالات نےمتاثر کردیا۔۔۔جانئے
founders, leaders, of, aaq, party, turkey, left, the, party, on, differences, with, Erdgon

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.