yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

، اس سیاستدان کو پہچاننے میں ہم لوگوں نے غلطی کی، نیب آفیشل نے اپنے ہی ملزم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

MH Kazmi September 21, 2019 1 min read
nab, officials, rose, up, in, favor,of, shahid khaqan abbasi, he, was, man, and, delt, everthing, nicely, than, imran khan
Share this:

وہ انتہائی لو پروفائل زندگی گزارتے ہیں اور نمودونمائش سے گریز کرتے ہیں، اس لئے کبھی شاہد خاقان کے بارے میں زیادہ سوچنے اور جاننے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ میاں نواز شریف کی کابینہ کے اہم وزیر تھے اور چونکہ میاں صاحب کی حکومت کے بارے میں میری رائے اچھی نہیں تھی، اس لئے میں انہیں بھی دیگر وزیروں کی طرح ایک وزیر سمجھتا رہا۔

اُنہیں قریب سے جاننے کا موقع گزشتہ انتخابات کے بعد ملا جب وہ اور اُن کی پارٹی زیر عتاب آئے اور میں اِس نتیجے تک پہنچا کہ ایک تو اُنہیں ہم لوگوں نے وہ توجہ نہیں دی جس کے وہ مستحق تھے اور دوسرا اُن کو پہچاننے میں ہم جیسے لوگوں نے غلطی کے ساتھ ساتھ دیر بھی کردی۔

کہنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ شاہد خاقان عباسی فرشتہ ہیں۔ ظاہر ہے وہ سیاستدان ہیں اور وہ بھی مسلم لیگی سیاستدان، یوں ان کی سیاست بھی اسی طرح مصلحتوں کی شکار رہی ہے جس طرح دیگر مسلم لیگیوں کی رہتی ہے لیکن کچھ حوالوں سے وہ باقیوں سے بہت مختلف نکلے۔

وہ اشرافیہ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ سُسر فوجی جرنیل اور آئی ایس آئی کے سربراہ تھے۔ والد بھی وزیر رہے۔ امریکہ سے پڑھ کے آئے ہیں۔ ائیر لائن کے مالک ہیں۔ یوں وہ چاہیں تو دوسرے سیاستدانوں کی طرح غرور کر سکتے ہیں لیکن غرور تو دور کی بات شرافت اور سادگی میں شاید ہی کوئی سیاستدان اُن کا ہم پلہ ہو۔

وہ میاں نواز شریف کے سامنے ہوں، آرمی چیف یا کسی جج کے سامنے یا پھر اپنے ملازم کے، ہمیشہ ان کا انداز ایک ہی رہتا ہے۔ ڈھنڈورا عمران خان صاحب نے پیٹا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے اور اسے یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے تاہم آج بڑی خاموشی کے ساتھ اس وزیراعظم ہاؤس کو استعمال کرنے لگے ہیں جبکہ دوسری طرف شاہد خاقان عباسی نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا تھا لیکن اس وزیراعظم ہاؤس میں ایک رات بھی نہیں گزاری۔ تاہم انہوں نے خود کبھی اس کا ذکر کیا اور نہ ان کے کسی میڈیا مینیجر نے اس کا ڈھنڈورا پیٹا۔

اُنہوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا تھا کہ پروٹوکول نہیں لیں گے لیکن جب وزیراعظم بنے تو سادگی کی منفرد روایات قائم کیں۔ وہ ہر روز صبح آٹھ بجے دو گاڑیوں (ایک گاڑی سیکورٹی کی ہوتی) میں اپنے ذاتی گھر سے دفتر جاتے اور رات کو واپس آجاتے۔ ان کے گھر آتے اور جاتے وقت کبھی ہم نے سڑک بند ہوتے دیکھی اور نہ کبھی ان کو ٹریفک اشارے کی خلاف ورزی کرتے دیکھا بلکہ کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی تھی کہ وزیراعظم کب آتے اور کب جاتے ہیں لیکن اس سادگی کا ذکر ہوتا تھا اور نہ اسے کیش کرانے کی کوشش کی گئی۔

میاں نواز شریف کا مسئلہ یہ تھا کہ فائل نہیں دیکھتے تھے لیکن شاہد خاقان عباسی کا کمال یہ تھا کہ ہر روز فائل ورک ختم کئے بغیر دفتر سے نہیں اٹھتے تھے۔ میاں صاحب کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ کئی کئی ماہ تک کابینہ کا اجلاس نہیں بلاتے تھے لیکن شاہد خاقان باقاعدگی سے کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے لگے۔

میاں صاحب پارلیمنٹ سے الرجک تھے اور کئی کئی ماہ تک وہاں نہیں جاتے تھے لیکن شاہد خاقان نے پارلیمنٹ کو یوسف رضا گیلانی کی طرح بھرپور وقت دیا۔ یہ سب خوبیاں اپنی جگہ لیکن اصل خوبی ان کی پارٹی اور قیادت کے ساتھ وفاداری کی خوبی ہے جو اس وقت اس ملک میں ناپید ہو چکی ہے۔

1999کی فوجی بغاوت کے بعد انہیں پی آئی اے کا چیئرمین ہونے کے ناتے میاں نواز شریف کے ساتھ دھر لیا گیا۔ تب بھی فوج میں ان کے لئے نرم گوشہ تھا اور ان سے ایک ہی مطالبہ کیا جاتا رہا کہ وہ میاں نواز شریف کو چھوڑ دیں لیکن وفاداری نبھاتے ہوئے شاہد خاقان آخری وقت تک میاں صاحب کے ساتھ کھڑے رہے۔

میاں صاحب اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب چلے گئے لیکن شاہد خاقان جیل میں پڑے رہے۔ رہائی کے بعد وہ کبھی ایک لمحے کے لئے بھی دیگر مسلم لیگیوں کی طرح یہ شکوہ زبان پر نہیں لائے کہ میاں صاحب ہمیں جیل میں چھوڑ کر خود باہر چلے گئے۔

گزشتہ انتخابات سے قبل ان کو آفر دی گئی تھی کہ اگر وہ میاں صاحب کا ساتھ چھوڑ دیں تو دوبارہ وزیراعظم بن سکتے ہیں لیکن انہوں نے وفاداری نبھا کر ایم این اے کی نشست سے بھی محروم ہونا گوارا کیا۔ وہ واحد مسلم لیگی تھے کہ جن کے بارے میں مقتدر حلقے نرم گوشہ رکھتے تھے اور انہیں یہی پیغام ملتا رہا کہ اگر وہ نواز شریف کی حمایت میں سرگرمی دکھانے کے بجائے لو پروفائل رہیں تو بھی انہیں نہیں چھیڑا جائے گا لیکن انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی اور روزانہ خود دعوت دیتے رہے کہ جس نے انہیں گرفتار کرنا ہے، آکر کر لے۔

صرف یہ نہیں کہ خود جیل اور صعوبتوں کا راستہ منتخب کیا بلکہ جب اندر گئے تو اپنے گفتار اور کردار سے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر انسان ہیں۔ کوئی سہولت طلب کی اور نہ اسپتال جانے کی کوشش کی۔ انہیں پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی لانے کا پروگرام بنا تو ایک اصولی اور بہادر انسان کی طرح یہ مؤقف اپنایا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت جب تک سب ایم این ایز کو اسمبلی میں نہیں لایا جاتا وہ اسمبلی نہیں آئیں گے۔

عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو نہ فریاد کرتے ہیں اور نہ اپنے لئے کسی سہولت کا مطالبہ۔ وکیل تک نہیں رکھا ہے اور جب پہلے دن جج کے سامنے پیش ہوئے تو ان سے کہا کہ جج صاحب بار بار کیا تکلیف کریں گے، ایک ساتھ 90 دن کا ریمانڈ دے دیجئے۔

مختصر الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ شاہد خاقان برا ہے یا اچھا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ نر کا بچہ ہے۔ ایک ایسے دور میں جب بہادری اور وفاداری کی صفات بالکل ناپید ہو گئی ہیں اور اسے جرم یا بے وقوفی کی علامت سمجھا جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی کا یہ رویہ ان کے منفرد اور عظیم ہونے کی علامت ہے۔

یہی چند دانے ہیں جو کاندھوں پر بٹھانے کے مستحق ہیں لیکن افسوس کہ یہ ملک ایسے لوگوں کے پنجے میں آگیا ہے کہ جو بے شرم اور بے وفا لوگوں کو نوازتے ہیں اور بہادری یا اپنی قیادت سے وفاداری ان کے نزدیک ناقابل معافی جرم سمجھا جاتا ہے۔ پشتو میں کسی کی بہادری اور وفاداری کی تعریف کرنی ہو تو کہا جاتا ہے کہ فلاں نر کا بچہ ہے اور آج شاہد خاقان نے ہمیں یہ کہنے پر مجبور کیا کہ وہ ہیں بہر حال نر کا بچہ۔

nab, officials, rose, up, in, favor,of, shahid khaqan abbasi, he, was, man, and, delt, everthing, nicely, than, imran khan

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post دیواروں کے صرف کان نہیں، زبان بھی ہوتی ہے
Next Post سعودی عرب ایران تعلقات کی نوعیت اورموجودہ حالات کا تجزیہ قدیم شاہنامہ فردوسی میں “تفو برتو اے چرخ گردوں تفو” کی صورت موجود،
Saudi Arabia, and, Iran, conflict, will, led, war, till, middle, east, and, Afghanistan, USA, will, get, benifits, from, it

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.