yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چیف جسٹس کھوسہ کے احکامات اور خیالات کو سن کر یہ نہیں لگتا کہ وہ سابق چیف جسٹس افتخار و نثار کی طرح وزیراعظم کو فارغ کریں گے، ہاں البتہ یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ سہیل وڑائچ کی معنی خیز تحریر

MH Kazmi September 18, 2019 1 min read
sohail, warraich, analysis, about, current, chief justice, asif saeed khan khosa
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) نام طالب علم: عام خان جماعت: نہم ۔۔ مضمون: عدل و انصاف امتحان: سالانہ ۔۔ سوال:وفاقی وزیر قانون کے ایک سالہ کارناموں پر روشنی ڈالیں۔ (خامیوں کا ذکر کرنے سے نمبر کاٹ لئے جائیں گے صرف خوبیاں بیان کریں) جواب: وفاقی وزیر قانون اس وقت ملک کے سب سے بڑے وکیل، قانون دان، مفکر اور مدبر ہیں۔

نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اے کے بروہی، شریف الدین پیرزادہ اور عزیز منشی کے بعد سے جو خلا پیدا ہو گیا تھا اس کو انہوں نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں، اپنے خوبصورت چہرے اور دلکش مسکراہٹ سے پورا کر دیا ہے۔ اپنے پیش روئوں کی طرح وہ بھی آئین کی انہی تشریحات پر یقین رکھتے ہیں جس سے وفاق مضبوط ہو اور اس ملک کے چور عوام کے حقوق کم سے کم ہوں۔ موصوف اتنے اصول پسند ہیں کہ انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے اصول پسند ججوں کو بھی اس معیار پر ناپا ہے جو دنیا میں کمیاب ہے۔ وہ چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب کو بھی انہی پیمانوں پر ناپنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں یکساں انصاف کا نظام رائج ہو۔ وہ دن دور نہیں جب جسٹس رضا اور جسٹس جاوید اقبال بھی جسٹس عیسیٰ کی طرح پیشیاں بھگت رہے ہوں گے۔ ظاہر ہے ایسا شاندار انصاف اور احتساب کا نظام اس سے پہلے کوئی پیش نہیں کر سکا۔ وزیر موصوف کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ وہ شہرت سے دور بھاگتے ہیں، گمنام رہنا چاہتے ہیں، جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس انہوں نے تیار کروایا مگر وہ یہ مانتے نہیں کراچی کو آرٹیکل 149کے تحت وفاقی علاقہ بنانے کی بات انہوں نے کی، مگر اب وہ اس کی تردید کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس ان کے ایما پر تیار ہونا تھا مگر وہ کبھی مانیں گے نہیں۔

نیب کے خلاف قانون سازی کا سارا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے مگر وہ اتنے عظیم ہیں کہ اتنے بڑے کارنامے کا کریڈٹ بھی لینے سے انکاری ہیں۔ سوال: عدلیہ کے 70سالہ شاندار ماضی اور بالخصوص ’’افتخاریہ عدل‘‘ اور ’’نثاریہ عدل‘‘ کے اہم نکات بیان کریں۔ تجزیہ کا مثبت ہونا شرط ہے۔ جواب: پاکستانی عدلیہ کی تاریخ اس کے شاندار ماضی کی گواہ ہے۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ اگر جسٹس منیر جیسا لائق فائق جج، مولوی تمیز الدین کیس میں حکومت کے حق میں فیصلہ نہ دیتا تو ریاست کے تاروپود بکھر جاتے۔ آج نظریہ ضرورت کا نام لے کر اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن اگر جسٹس منیر یہ تاریخ ساز فیصلہ نہ کرتے تو شاید عدلیہ کا ادارہ ہی ختم کر دیا جاتا، انصاف اور قانون کا محکمہ ہی ختم کر دیا جاتا۔ اسی طرح جنرل ضیاء الحق کو قانونی جواز نہ دیا جاتا اور بھٹو کو پھانسی نہ دی جاتی تو اس ملک کے قابل ترین ججوں کو نکال دیا جاتا اور پھر اس مظلوم قوم کا جو حال ہوتا وہ دنیا دیکھتی۔ بالکل یہی مرحلہ آمر جنرل پرویز مشرف کو قانونی جواز دینے کے مقدمات میں درپیش آیا۔ فاضل جج صاحبان کے پاس دو راستے تھے ایک آسان، یہ کہ ججی چھوڑ کر الگ ہو جاتے اور اپنی اس خود غرضی کی بنا پر نام و نمود اور شہرت حاصل کرتے۔چند ججوں نے یہ آسان راستہ اپنایا لیکن زیادہ تر فاضل جج صاحبان نے مشکل راستے کا انتخاب کیا اور وہ یہ کہ عدل و انصاف کے قلعے پر قبضہ برقرار رکھا جائے ایک مقدمے میں جنرل مشرف کو رعایت دیکر 99فیصد دیگر مقدمات میں لوگوں کی دادرسی کی جائے۔ماضی کی انہی شاندار روایات پر عمل کرتے ہوئے افتخاریہ عدل نے تو رہتی دنیا تک انصاف کے جھنڈے گاڑ دیئے انہوں نے وہ کارنامے سرانجام دیئے کہ ان کا نام ادارے سے بھی اونچا ہو گیا۔

ان کے فیصلے دنیا بھر کے فیصلوں سے بھی بڑے ٹھہرے، اسٹیل مل کا مقدمہ ہو، بلوچستان میں سونے کی کانوں کا معاملہ ہو یا پھر کراکے رینٹل پاور کا قضیہ ہو، ہر معاملے میں انہوں نے شدید حب الوطنی دکھاتے ہوئے جھوٹے بین الاقوامی اصولوں کو تباہ کر کے دکھایا۔ ان فیصلوں کی وجہ سے ملک کو آج تک جرمانے اور تاوان ادا کرنا پڑ رہے ہیں لیکن حب الوطنی کے لئے یہ سب کچھ تو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ نثاریہ عدل نے تو سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیئے۔ اسی زمانے میں ہر بڑے اور چھوٹے کے لئے انصاف کی برابری کا تاثر عام ہوا، ملک کے طاقتور ترین وزیراعظم کو ایک عام شہری کی طرح عدل و انصاف کے سنگلاخ راستوں سے گزرنا پڑا اور پھر اسے کوئی رو رعایت دیئے بغیر سزا سنا کر یہ اصول بنا دیا گیا کہ یہاں طاقتور کا بھی احتساب ہو گا۔ نثاریہ عدل نے ایسی شاندار روایات بنائی ہیں کہ آنے والی نسلیں بھی ان سے مستفیض ہوتی رہیں گی۔ سوو موٹو کی طاقت سے کام لیتے ہوئے انہوں نے ملک کے 99فیصد مسائل حل کر دیئے تھے، انہیں توسیع مل جاتی تو ملک سے مسائل بالکل ختم ہو جاتے۔ سوال: فاضل چیف جسٹس کھوسہ کے حالیہ حکیمانہ خطبات کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالیں نیز میڈیا کی آزادی محدود ہونے کے حوالے سے میڈیا کے اندر ہی سے ذمہ داروں کا تعین بھی کریں۔ جواب: فاضل چیف جسٹس کھوسہ صاحب زیادہ تر تو اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتے ہیں لیکن حال ہی کے اپنے دو خطبات میں انہوں نے معاشرے اور نظام کی خرابیوں کی بالکل درست نشاندہی کی ہے۔ حقیقت پسندی سے کام لیتے ہوئے انہوں نے احتساب کے یکطرفہ ہونے پر بھی انگلی اٹھائی ہے۔ فاضل چیف جسٹس ماہ دسمبر تک یعنی اگلے 3ماہ تک خاص و عام کو انصاف فراہم کرتے ہوئے عوامی دادرسی کا کام جاری رکھیں گے۔ فاضل چیف جسٹس، افتخاریہ اور نثارثہ ادوار کی طرح غیر ضروری عدالتی فعالیت کے قائل نہیں اسی لئے انہوں نے سوو موٹو کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ دوسری طرف افتخاریہ اور نثاریہ ادوار میں ایک ایک منتخب وزیراعظم کو سزا سنا کر فارغ کیا گیا جس سے لوگوں کی عدلیہ سے توقعات بہت بڑھ گئی تھیں۔ فاضل چیف جسٹس کھوسہ کے حکیمانہ خیالات کو سن کر یہ نہیں لگتا کہ وہ افتخاریہ اور نثاریہ ادوار کی طرح پھر سے کسی وزیراعظم کو فارغ کریں گے۔ یہ بھی نہیں لگتا کہ کسی نئے ڈیم کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی تحریک شروع کی جائے گی اور نہ ہی یہ لگتا ہے کہ وہ نثاریہ روایت کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد کسی ڈیم کی حفاظت فرمائیں گے، لگتا ہے وہ خاموشی سے ریٹائر ہو کر ایک نئی اور شاندار روایت ڈالیں گے۔ میڈیا کی آزادی محدود کرنے کا ذمہ دار بھی میڈیا ہے۔ آئین میں میڈیا کو مکمل آزادی دی گئی ہے اسے چاہئے کہ عدالت عظمیٰ کے پاس شکایت لے کر جاتا اگر اسے واقعی کوئی شکایت تھی مگر مسئلہ یہ ہوا کہ افتخاریہ اور نثاریہ ادوار میں میڈیا کا حوصلہ اس قدر ٹوٹا کہ انہیں خدشہ پیدا ہو گیا کہ اگر ہم نے پابندیوں کی شکایت کی تو کہیں باقی کی رہی سہی آزادی بھی عوامی اور قومی مفاد کے نام پر چھن نہ جائے۔بہرحال جو بھی وجوہات ہیں کہ اس آزادی کے محدود ہونے کی سراسر ذمہ داری میڈیا پر ہے، عدلیہ اس کی قطعاً ذمہ دار نہیں۔ میڈیا کا فرض تھا اور ہے کہ وہ خود اپنی آزادی کی حفاظت کرے۔

sohail, warraich, analysis, about, current, chief justice, asif saeed khan khosa

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
what, will, be, the, purpose, of, media, courts
Previous Post خصوصی میڈیا ٹربیونل کے قیام کا اصل مقصد کیا ہے ؟ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے ؟ تفصیلات منظر عام پر
Next Post پیرس، عالمی ٹیکسٹائل نمائش ٹیکس ورلڈ میں 23 پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی طرف سے اپنی اعلیٰ اورمعیاری مصنوعات نمائش کیلئے پیش، فیشن اورملبوسات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی خصوصی دلچسپی
23-top, Pakistan, Textile, companies, showcased, their, products, at, Texworld, Paris

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.