yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مصباح الحق ہیڈ کوچ، وقار یونس باؤلنگ کوچ، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ کون ہوگا؟ نام آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

MH Kazmi September 5, 2019 1 min read
Misbah-ul-Haq Head Coach, Waqar Younis Bowling Coach, and who will be the national cricket team's batting coach? The name will prove all your guesses wrong
Share this:

Misbah-ul-Haq Head Coach, Waqar Younis Bowling Coach, and who will be the national cricket team's batting coach? The name will prove all your guesses wrong

لاہور (ویب ڈیسک) مصباح الحق ہیڈ کوچ، وقار یونس باولنگ کوچ، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ کون ہوگا؟ فیصل اقبال قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دے چکے، جبکہ انضمام الحق بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ وقار یونس کو باولنگ کوچ بنائے جانے کے بعد سوال کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ کون ہوگا۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے بیٹنگ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ جبکہ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی بیٹنگ کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی آئندہ چند روز میں حتی فیصلہ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق کپتان مصباح الحق کو 3 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، پی سی بی نے شفافیت اور احتساب کا نظام لانے کے لیے مصباح الحق کو چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی سونپ دیا ہے، چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز مصباح الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، مصباح الحق پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ 5 رکنی پینل کا متفقہ انتخاب تھے، کوچز کی تلاش کیلئے قائم کردہ 5 رکنی پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، اسد علی خان ( رکن بی اوجی)، وسیم خان ( چیف ایگزیکٹوپی سی بی) اور ذاکر خان (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ) شامل تھے،مصباح الحق کی تجویز پر پی سی بی نے وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا بائولنگ کوچ مقرر کردیا ہے، وقار یونس ماضی میں 2 مرتبہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رہنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بھی ہیں، وقار یونس کو بھی 3 سال کے لیے بائولنگ کوچ کا کنٹریکٹ دیا گیاہے،قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر کردہ دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی ہے،مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی، 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، دونوں کوچز کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی سیریز آسٹریلیا کے خلاف ہوگی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سی25 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا، سیریز میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں جاری رہے گا۔مصباح الحق اور وقار یونس کی جوڑی اس سے قبل بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کرذمہ داریاں نبھاتی رہی ہے، مئی 2014 سے اپریل 2016 تک مصباح ا لحق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وقار یونس ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں،مئی 2017 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 45 سالہ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کی کوچنگ کرنے والے بہترین ناموں کی فہرست میں شامل ہونا میرے لیے فخر کا باعث ہے،انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ پاکستانی دلوں کی دھڑکنیں کرکٹ کے ساتھ دھڑکتی ہیں،مصباح الحق نے کہا کہ خود سے وابستہ توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں اس اہم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے تیار نہ ہوتا تو کبھی بھی اس عہدے کے لیے درخواست نہ دیتا،سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، میں ان پرجوش کرکٹرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا، مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ صرف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں شمولیت کا موقع ملے گا،میں نے اسی سوچ کے ساتھ اپنے کیریئر میں کرکٹ کھیلی ہے اور اسی سوچ کے ساتھ نئے رول میں بھی نظر آؤں گا، سابق کپتان نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر وقار یونس کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا، نوجوان قومی کرکٹرز کی تربیت کے لیے وقار یونس سے بہتر کوئی بائولنگ کوچ نہیں ہوسکتا،مصباح الحق نے کہا کہ میں اس نئے رول میں قسمت آزمائی سے قبل اپنے اہلخانہ، دوستوں، سابق کرکٹرز، پی سی بی ، اپنے کلب، ڈیپارٹمنٹ اور فرنچائز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ قائدانہ صلاحیتوں کے حامل مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دینا ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔اس موقع پر میں اس عہدے کے لیے درخواست دینے والے تمام مقامی اور بین الاقوامی کوچز کا مشکور ہوں تاہم پینل نے تمام فارمیٹ میں بہترین تجربہ اور مکمل علم رکھنے والے مصباح الحق کے انتخاب کا متفقہ فیصلہ کیا،وسیم خان نے کہا کہ مصباح الحق کوہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری دینا ان کے اختیارات بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں پی سی بی کے سامنے جوابدہ بھی بنائے گا، چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز مصباح الحق کی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے، یہ 6 اراکین مصباح الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے،وسیم خان نے کہاکہ آئندہ چند ماہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم ہیں، قومی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، آئندہ سال ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس 2020 اور 2021 میں شرکت کرنی ہے،انہوں نے کہاکہ پی سی بی پراعتماد ہے کہ مصباح الحق کی زیرنگرانی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سالوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Prime Minister Imran Khan made spectacular revelations off the record
Previous Post وزیراعظم عمران خان نے آف دی ریکارڈ تہلکہ خیز انکشافات کر دیے
Next Post ‘این آر او دینے کا دعویٰ کرنے والے نواز شریف سے ڈیل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ن لیگ نے حیران کن دعویٰ کر دیا
'Why Nawaz Sharif wants to deal with Nawaz Sharif? N-League makes shocking claim

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.