counter easy hit

کھانوں کا اہم جز لہسن متعدد فوائد کا حامل

Garlic, an important component of foods, has many benefits

لہسن بیشتر کھانوں کا جزو ہوتا ہے مگر یہ کھانے پکانے کے علاوہ دیگر فوائد بھی رکھتا ہے یہ جان کر یقیناً ہم اپنی خوراک میں لہسن کا مزید اضافہ کردیں گے . کیل مہاسوں کا خاتمہ یہ کیل مہاسے دور کرنے والی ادویات کا مرکزی جزو تو نہیں مگر لہسن قدرتی علاج ضرور ہے . اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بیکٹریا ختم کرتے ہیں. لہسن کی پوتھی کیل مہاسے پر رگڑنا بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے. نزلہ زکام کی روک تھام اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث آپ کی غذا میں لہسن کی شمولیت جسم کے دفاعی نظام کو فائدہ پہنچاتی ہے. اگر نزلہ زکام کا شکار ہوجائیں تو دل مضبوط کرکے لہسن کی چائے پی لیں. اسے بنانے کے لیے لہسن پیس کر پانی میں کچھ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد چھان کر پی لیں. اس میں تھوڑا سا شہد یا ادرک بھی ذائقہ بہتر کرنے کے لیے شامل کرلیں. وزن کنٹرول کریں لہسن جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ہے. لہسن سے بھرپور غذا سے چربی کے ذخیرے اور وزن میں کمی ہوتی ہے. اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے لہسن کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنائیے. بال اگائیے لہسن بال گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے. وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے. یہ سلفر کمپاؤنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے. ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے. لہسن کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں. آپ تیل میں بھی لہسن شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں. مچھر دور بھگائیے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ لہسن کے پیسٹ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر مل لیتے ہیں انہیں مچھروں کا ڈر نہیں رہتا. اس کے لیے آپ لہسن کے تیل، پیٹرولیم جیل اور موم کو ملا کر ایک سلوشن بنالیں جو مچھروں سے تحفظ دینے والا قدرتی نسخہ ثابت ہوگا. ہونٹوں پر زخم سے نجات شدید ٹھنڈ میں ہونٹوں کا پھٹ جانا یا زخمی ہوجانا کافی عام ہے. اس کے علاج کے لیے پسے ہوئے لہسن کو کچھ دیر تک متاثرہ جگہ پر لگائے رکھیں. اس میں شامل قدرتی سوجن کش خصوصیات درد اور سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں. لہسن قدرتی گلیو بھی کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ لہسن کاٹنے کے بعد انگلیاں کس طرح چپکنے لگتی ہیں ؟ اس کی یہ قدرتی خوبی اسے شیشے کے معمولی کریک ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے. اس کے لیے لہسن کو پیس لیں اور اس کے عرق کو کریک پر رگڑیں اور اوپر نیچے کے حصے کو صاف کردیں. پودوں کو تحفظ فراہم کرے باغات میں پائے جانے والے کیڑے لہسن کو پسند نہیں کرتے. اس کی مدد سے ایک قدرتی پیسٹی سائیڈ دوا تیار کرلیں . لہسن، منرل آئل، پانی اور لیکوئیڈ صابن کو ایک اسپرے بوتل میں آپس میں ملالیں اور پودوں پر چھڑک دیں. خارش سے نجات لہسن سوجن دور کرنے والے اجزا سے بھرپور ہے. اسی لیے یہ اچانک ہونے والی خارش سے نجات دے سکتا ہے. لہسن کے تیل کی کچھ مقدار متاثرہ جگہ پر استعمال کریں تو وہاں خارش ختم ہوجائے گی. لکڑی کے ریشے نکالیے ادرک کا ایک ٹکڑا متاثرہ جگہ کے اوپر رکھ کر اسے بینڈیج یا ٹیپ سے کور کرلیں. اگر پاؤں میں پھانس چبھی ہے تو جرابوں کو چڑھا لیں ، رات بھر آرام کریں اور صبح اسے ہٹا دیں. پھانس کے ساتھ ساتھ درد اور سوجن بھی ختم ہوجائے گی.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website