counter easy hit

کیا عمران خان کلبھوشن کوبھارت کے حوالے کردیں گے ؟ ناقابل یقین انکشاف

Will Imran Khan Kulbhushan hand over to India? Incredible discovery

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانامحمد افضل نے کہاہے کہ عمران خان نے ابھی نندن کو تین دن میں بھارت کے حوالے کردیا اور اب کلھبوشن کو بھی بھارت کے حوالے کردیں گے ۔دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہاہے کہ عمران خان نے ابھی نندن کو تین دن میں بھارت کے حوالے کردیا اور اب کلھبوشن کو بھی بھارت کے حوالے کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے لئے ابھی تک فضائی حدود بند کیوں نہیں کی گئیں؟ اگر کارگل کی بات کی جائے تو میرے پاس بھی کچھ حقائق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کارگل کی جنگ میں پاکستان پٹڑ ی سے اترگیا ،آج بھی دنیا میں پاکستان سے سوال کئے جاتے ہیں کہ اس جنگ کا جواز کیا تھا ؟ ہمارا موقف کارگل پر جو بھی ہو ، دنیا نے اس موقف کو قبول نہیں کیا ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت نے الزام لگایا ہے کہ حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیوسے ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جامہ تلاشی لی گئی اور ان کے جوتے اتروائے گئے۔بھارت نے اسے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ویانا کنونشن کے تحت پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے سفارتکاروں کی جامہ تلاشی نہیں لے سکتاجب کہ پاکستانی حکام کی طرف سے مذکورہ واقعہ کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کافی نروس ہو گئے تھے ان کی پریشانی واضح طور پر عیاں تھی۔ذرائع کے مطابق کلبھوشن سے ملاقات کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے فون پر بات کی اور انہیں کلبھوشن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔واضح رہے بھارت نے اسے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website