yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان کا عُثمان بُزدار کو بدلنے کا فیصلہ۔۔۔ پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ سہیل وڑائچ نے بڑی خبر بریک کر دی

MH Kazmi September 4, 2019 1 min read
Imran Khan's decision to replace Usman Bazaar Who will be the new Chief Minister of Punjab? Sohail Warraich broke the big news
Share this:

Imran Khan's decision to replace Usman Bazaar Who will be the new Chief Minister of Punjab? Sohail Warraich broke the big news

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے 3 نام لیے جا رہے ہیں جن میں میاں اسلم اقبال، عبدالعلیم خان اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ کے مطابق پنجاب کے وزیراعلی کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اپنے تازہ ترین کالم میں سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و دنیا بیچ اس مسئلے کے؟ پہیہ سست سے سست ہو کر رکنے والا ہے نہ معیشت چلتی نظر آ رہی ہے اور نہ انتظامی ڈھانچہ روبہ عمل ہے۔ 2ب یعنی بزنس مین اور بیورو کریٹ جو پہلے کولہو کے بیل بنے معیشت اور انتظامیہ چلایا کرتے تھے اب وہ اَڑیل ٹٹو کی طرح آگے چلنے کو تیار ہی نہیں، دونوں حالات سے اس قدر تنگ ہیں کہ بزنس مین نے اپنا سرمایہ روک کر رکھ لیا ہے اور بیورو کریسی نے فیصلے اور دستخط کرنا بند کر دیئے ہیں یوں ایک خاموش احتجاج نے ملک کو معطل کر کے رکھ دیا ہے۔ 2الف یعنی اسٹیبلشمنٹ اور اسمبلی دونوں ریاست کو چلانا چاہتے ہیں لیکن بزنس مین اور بیورو کریٹ ضد کر کے بیٹھ گئے ہیں، ان کو چابک مار کر چلانے کی کوشش کی گئی مگر وہ ہلنے کو تیار نہیں ہوئے اب انہیں پچکار کر حرکت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ معاشرے کہ یہ دو اہم ترین ٹٹو اڑیل ہو کر بیٹھ چکے ہیں اور فی الحال اٹھنے کو تیار ہی نہیں۔سستی اور حبس کے اس موسم میں ایک بار پھر سے پنجاب کے بزکش وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی افواہ پھیل رہی ہے۔ بزکش نے اپنے اراکین صوبائی اسمبلی کو بہت خوش کر رکھا ہے لیکن اگر اوپر سے سیٹی بج گئی تو پھر شیشے کا گھر ٹوٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔ بڑے امیدوار اب بھی تین ہی ہیں میاں اسلم اقبال، عبدالعلیم خان اور شاہ محمود قریشی۔ پچھلی دفعہ لاٹری کسی اور گھوڑے کی نکل آئی تھی اب بھی بزکش کے بعد دیکھیں وفاق کا کوئی ’’سرکش‘‘ لایا جاتا ہے یا صوبے کا کوئی ’’اطاعت گزار‘‘ فیض پاتا ہے۔ دو نوجوان وفاقی وزیر بھی اس خدمت کے لئے اپنا نام پیش کر چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ خانِ اعظم نے ماضی میں اپنا وزن مکمل طور پر بزکش کے پلڑے میں ڈال رکھا تھا، اب بھی ایسا ہی ہے لیکن سننے میں آ رہا ہے کہ اب خانِ اعظم کا اعتماد متزلزل ہو رہا ہے اور اگر بزکش کی کارکردگی میں بڑی تبدیلی نہ آئی تو پھر مخالف تختہ الٹنے کی کوششیں مزید تیز کر دیں گے۔ آئے روز خانِ اعظم کے کان بھرے جاتے ہیں، وہ پہلے دفاع کرتے تھے، پھر خاموشی سے سننے لگے اور آج کل کہہ رہے ہیں کہ غلطی ہو گئی ہے۔چھوٹا بچہ اور ٹٹو، اڑیل ضدی ہوں اور پھر اوپر سے اپنی ضد پر ڈٹ جائیں تو اس کا حل ایک ہی ہوتا ہے کہ والدین اور سائیس ان کی ضد مان کر انہیں راضی کر لیں۔ اسی فارمولے کے تحت بزنس مین اور بیورو کریٹس کے حوالے سے نیب کو ہدایات دی جا رہی ہیں اور نیب قوانین میں ترامیم کا بھی سوچا جا رہا ہے۔ دوسری طرف اڑیل ٹٹو پر بظاہر ان اقدامات کا اثر نہیں ہو رہا اگر دسمبر تک یہ 2ب راضی نہ ہوئے تو پھر بڑی تبدیلی کی بات شروع ہو جائے گی۔ معاشی اور انتظامی بحران کو 2الف اکیلے حل نہیں کر سکتے۔ نفسیاتی تجزیے سے محسوس ہوتا ہے کہ 2ب کا خانِ اعظم پر اعتماد متزلزل ہے اور خان بھی اسے بحال کرنے کے لئے کوئی بڑی کوشش کرتے نظر نہیں آ رہے۔ اگر 2ب اور خانِ اعظم کا خلاء یونہی بڑھتا رہا تو پھر پارلیمان کے اندر چہرہ تبدیل کرنے کی تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ اسی کے لئے شاہ محمود قریشی کی سرگرمیوں کو غور سے دیکھنا ہوگا۔ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ساتھ ملا کر چل رہے ہیں حتیٰ کہ ہندو اور عیسائی کمیونٹی سے بھی رشتے استوار کر رہے ہیں، اپنی ساکھ اور کارکردگی کی 2الف سے مسلسل داد بھی وصول کر رہے ہیں، گویا کچھ تبدیل ہوا تو شاہ محمود قریشی اپنے پرکھوں کی طرح شیخ الاسلام کا عہدہ پا سکیں یا نہ پا سکیں مگر شیخ الباکستان کے عہدہ کے اہل ضرور قرار پائیں گے۔فطرت حبس کو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھتی، کہیں نہ کہیں سے ہوا کا جھونکا آ کر موسم تبدیل کر دیتا ہے، حبس اور گرمی بہت بڑھ جائیں تو بادل اس زور سے برستے ہیں کہ سب کچھ جل تھل ہو کر رہ جاتا ہے۔ 2ب کے اڑیل ٹٹو چلنے کو تیار نہیں، 2الف چلانا چاہتے ہیں اگر با الفرض 2الف اور 2ب اکٹھے نہ چلے تو پھر نہ چاہتے ہوئے بھی 2ب کیلئے راستہ نکالنا پڑے گا۔یہ راستہ افسوسناک ہے، اس سے خانِ اعظم کے نوجوان پرستاروں اور بیرون ملک موجود دلاروں کو تکلیف ہو گی۔ وہ جمہوری نظام اور ریاست پاکستان سے مایوس ہوں گے مگر یہ بھی تو سوچنا ہے کہ معاشی پہیہ نہ چلا، باہر سے ہن برسا نہ بیرون ملک پاکستانیوں نے سرمایہ کاری کی۔ نہ پی آئی اے اور نہ ہی اسٹیل ملز کو چلانے کے لئے بیرون ملک آباد پاکستانی پروفیشنلز میں سے کوئی آگے آیا ہے۔ معاشی اصلاحات ضرور ہوئی ہیں، ان کے نتائج کیا ہوں گے ابھی ان کا انتظار ہے لیکن اکتوبر میں جب نئے ٹیکس سال کا آغاز ہو گا تو تاجروں اور صنعت کاروں کی چیخیں اور بڑھ جائیں گی اور اگر مہنگائی نہ رکی تو تنخواہ دار طبقات کی آواز بھی ان میں شامل ہوتی جائے گی۔ خانِ اعظم کے حمایتی انصافی جیالوں کی طرح اپنی پارٹی کے اندھے وفادار بن چکے ہیں اور ہر معترض کے اعتراض کی اینٹ کا جواب جذبات کے پتھر سے دیتے ہیں مگر افسوس معیشت کے جذبات نہیں ہوتے، بزنس مین اور بیورو کریٹ غیر جذباتی ہوتے ہیں، وہ صرف اعدادوشمار دیکھتے ہیں، جو مایوس کن ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Eventually, a decision was made to send Imran Khan's government home
Previous Post بالاخر عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا
Next Post سعودی ولی عہد شاہ سلمان کی پاکستانیوں کو رہا کرنے کے وعدے کی حقیقت کیا ہے ؟ تہلکہ خیز تفصیلات
What is the reality of Saudi Wali Eid Shah Salman's promise to release Pakistanis? Spacious details

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.