yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ارشد ملک ویڈیو کیس میں نیا موڑ۔۔۔ اچانک کسے گرفتار کر لیا؟ جیل میں قید مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ

MH Kazmi September 4, 2019 1 min read
New twist in Arshad Malik video case - Who arrested someone suddenly? Maryam Nawaz's confinement in prison escalates
Share this:

New twist in Arshad Malik video case - Who arrested someone suddenly? Maryam Nawaz's confinement in prison escalates

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے نے احستاب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیر کو انسداد الیکٹرانک جرائم کی خصوصی عدالت کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد ملزمان ناصر جنجوعہ، مہر جیلانی اور خرم یوسف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس مقدمے میں مجموعی طور پر چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں مذکورہ تین ملزمان کے علاوہ طارق ملک نامی ملزم بھی شامل ہے جسے ایف آئی اے نے سب سے پہلے گرفتار کیا تھا اور وہ ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔اس مقدمے کے مرکزی کردار ناصر بٹ کے بارے میں ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک ہیں اور ان کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالتی حکم پر وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ان ضمانتوں کی درخواست کے دوران ملزمان کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے میں ان کے موکل کا کوئی کردار نہیں ہے اور الزام عائد کیا کہ اصل کردار ناصر بٹ ہیں جو ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت میں اس مبینہ ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے کی طرف سے تحقیقات کے بارے میں سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کی نقل بھی پیش کی گئی۔عدالت کے استفسار پر ملزم ناصر جنجوعہ کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں ان کے موکل کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ناصر جنجوعہ کا نام محض اس مقدمے کے مدعی یعنی ارشد ملک کی ایف آئی اے کو دی جانے والی درخواست میں لیا گیا ہے۔ملزم ناصر جنجوعہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی جو ویڈیو بنائی گئی وہ جاتی امرا اور دیگر مقامات پر بنائی گئی تھی۔ اُنھوں نے کہا کہ اس مبینہ ویڈیو کو عام کرنے کا جو الزام لگایا گیا اس میں بھی ناصر جنجوعہ کا نام شامل نہیں ہے۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں جس کے بعد ایف آئی اے کے حکام نے تینوں ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو منگل کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس مقدمے کی تفتیش کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو بیان حلفی جمع کروایا تھا اس میں اُنھوں نے جس شخص کا سب سے پہلے ذکر کیا ہے، جس نے بقول ان کے ان سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دو ریفرنس میں بری کرنے کا کہا تھا، وہ ناصر جنجوعہ ہی تھے اور مبینہ طور پر ناصر جنجوعہ نے ہی اُنھیں بتایا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سفارش پر ہی اُنھیں (ارشد ملک) کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے سابق جج نے الزام عائد کیا ہے کہ ناصر جنجوعہ نے اُنھیں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس اور العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمات میں بری کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کی پیش کش تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Saudi government introduces new policy for second-time Umrah pilgrims
Previous Post سعودی حکومت نے دوسری بار عمرہ کرنے والوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا دی
Next Post بھارت میں پارلیمنٹ پر حملے کی کوشش۔۔۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
Attempts to attack Parliament in India ... Law enforcement agencies started to run

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.