yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی مل گئی۔۔۔۔ ایسا کام ہوگیا کہ پورا ملک خوشی سے جھوم اُٹھا

MH Kazmi September 3, 2019 1 min read
Pakistan gets another diplomatic success ... It was done so that the whole country shone with joy
Share this:

Pakistan gets another diplomatic success ... It was done so that the whole country shone with joy

لاہور(ویب ڈیسک) اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بحث کےلئے یورپی پارلیمنٹ کے ایجنڈے میں شامل ہونا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا ثبوت ہے۔ آج مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ موقف دنیا نے مسترد کردیا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت اپنی کوششوں کے باوجود نہ تو اسلامی تعاون تنظیم کو مسئلہ کشمیر پر خاموش کراسکا اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اجلاس منعقد کرنے سے روک سکا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سنجیدہ سفارتکاری اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بے مثال قربانیوں کے دنیا بھر میں نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانے میں پاکستان کا ساتھ دے رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم نے دنیا کی توجہ اس معاملے کی جانب مبذول کرانے کےلئے وزیراعظم کی اپیل پر آدھا گھنٹہ احتجاج کیا اور یہ ان عناصر کےلئے سبق ہے جنہوں نے قوم کے جذبات کا مذاق اڑایا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیرِ بحرVII- اور لاجسٹک مشق ترسیل بحر II- کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمان خصوصی کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی چیف آف دی نیوٍل اسٹاف (آپریشنز)، ریئر ایڈمرل فیصل رُسول لودھی نے جنگی مشق شمشیر بحر کے طے کردہ مقاصد اور لائحہ عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ پاک بحریہ ہر دو سال بعدبحری مشق شمشیر بحر کا انعقاد کرتی ہے جس میں تینوں دفاعی افواج اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شرکت کرتے ہیں۔مشق کا مقصد ایسے تصورات کو عملی طور پر پیش کرنا ہے جنہیں بعد ازیں دیگر مشقوں کے ذریعے جانچ کر بحری دفاعی حکمت عملی کا حصہ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایسے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جواجتماعی قومی انداز فکر کے متقاضی ہیں۔مہمان خصوصی نے عسکری منصوبہ سازی کے عمل میں جنگی مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مشق کے اختتام پر قابل قدرنتائج اور سفارشات دیکھنے کی امید کا اظہار کیا ۔مہمان خصوصی نے فورس کمانڈر زکی جانب سے پیش کردہ حقیقت پسندانہ تجزئیے اور دوراندیشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی اور بحری دفاع کے منصوبوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔ صدر مملکت نے سی پیک اور گوادر بندر گاہ کی فعالیت کے پس منظر میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار پرخصوصی طور پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عوام کی خوشحالی بحری تجارتی راستوں کے کھلے رہنے پر منحصر ہے کیونکہ پاکستان کی معاشی بہتری سمندروں کے تجارتی استعمال سے وابستہ ہے اور اس ضمن میں پاک بحریہ پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ مہمان خصوصی نے بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 اور 35A کے غیر قانونی خاتمے کے حالیہ یکطرفہ فیصلے سے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں شدید بے چینی ہے بلکہ پاکستان کو بھی اس عمل پر شدید تحفظات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشسٹ کنٹرول نافذ کرنے کی یہ کوشش مقبوضہ کشمیر میں اندرونی سکیورٹی کی صورتحال پرسنگین اثرات مرتب کرے گی او ر نتیجتاً جنوبی ایشیائی اورعالمی امن بھی متاثر ہوگا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرار داد وں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کرتا رہے گا اورتمام ممکنہ حد تک سیاسی اور سفارتی محاذ پر اس کا بھر پور جواب دیتا رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں افواج پاکستان کے اعلیٰ حکام، بیوروکریٹس اور وفاقی وزارتوں کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
News about Khyber Pakhtunkhwa frustrates entire PTI
Previous Post وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا کے حوالے سے آنے والی خبر نے پوری تحریک انصاف کو افسردہ کر دیا
Next Post ‘‘پلوشہ خان کو تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، عامر لیاقت نے ایسی دُرگت بنائی کہ پی پی رہنماء پروگرام ہی چھوڑ گئیں
The Supreme Court acquitted the two accused in the most important case

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.