yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گلبرگ لاہور کے ایک مکان میں سنہرے بالوں والا گولڈی نامی ایک شخص رہتا ہے ، عمران خان کے اس سب سے گہرے اور پرانے دوست نے چند روز قبل ہارون الرشید کو کیا پیشکش کر ڈالی ؟ ناقابل یقین انکشاف

MH Kazmi September 2, 2019 1 min read
A blonde Goldie lives in a house in Gulberg Lahore, what did this oldest and oldest friend of Imran Khan offer to Aaron Al Rasheed a few days ago? Incredible discovery
Share this:

A blonde Goldie lives in a house in Gulberg Lahore, what did this oldest and oldest friend of Imran Khan offer to Aaron Al Rasheed a few days ago? Incredible discovery

لاہور (ویب ڈیسک) اس کی کتاب میں لکھا ہے: اللہ کی رضا سے کتنے ہی چھوٹے لشکر کتنے ہی بڑے لشکروں پر غلبہ پاگئے ۔ عالمی ضمیر اور دوست ممالک سے وابستہ امیدیں دم توڑسکتی ہیں ،جو امید مالک سے وابستہ ہو، وہ کبھی نہیں ٹوٹتی ۔’’وہی اللہ ہے کہ اس کے سو اکوئی معبود نہیں ۔ نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔وہ بادشاہ، پاک ذات، سلامتی والا، امن دینے والا ، نگہبان، غالب، زبردست ، بے پناہ عظمت والا!‘‘ مایوسی کا کیا سوال، مسلمان کبھی مایوس نہیں ہو سکتا۔ انسان کو پیدا ہی آزمائش کے لیے کیا گیا ۔ آدمی پھلتا پھولتا ہی اس وقت ہے ، جب وہ چیلنج کے مقابل کھڑا ہو جائے ۔ ہر تاریخ ساز کامیابی ابتلا سے شروع ہوتی اورقابلِ رشک فتوحات پہ تمام ہوتی ہے ۔ نیم تعلیم یافتہ مگر غو ر و فکر کے خوگر ابرہام لنکن کو جو امریکہ ملا تھا، اس کا ورثہ غلامی ، قتل و غارت اور الحاد تھا ۔ آج امریکی تاریخ میں وہ اخلاقی عظمت کا سب سے بڑا استعارہ ہے ۔ پانچ کروڑ ریڈ انڈینز کو امریکیوں نے قتل کر ڈالا تھا۔ ایک پورا براعظم بے گناہ انسانوں کے لہو سے سرخ تھا ۔ بیشتر بحری جہازوں میں مر گئے۔ جو باقی بچے ، وہ غلام بنا لیے گئے ۔ پہلی بار لنکن نے جب کالوں کو آزاد کرنے کی بات کی تو اس کا مذاق اڑایا گیا۔ایک آسودہ امریکی خاندان درجن بھر کالوں کے بغیر کیسے بسر کر سکتاہے ۔ ایک غلام کھانا پکاتا ،دوسرا گھر کی صفائی کرتا اور تیسرا مویشیوں کی دیکھ بھال کرتاہے ۔ ان شاہانہ تیوروں کو ترک کیسے کر دیا جائے ۔ صدر کی تجویز، کانگریس نے مسترد کر دی تو اس نے کہا :جتنے کوڑے تم ان کی پیٹھوں پر برسائو گے، ایک دن اتنی ہی جانیں بدلے میں نذرکرنا ہوں گی۔ ڈٹا رہا تو آخر کار اپنا مقصود اس نے پالیا ۔ ایک ڈیڑھ صدی کی مسافت کے بعد بالاخر امریکہ دنیا کاتاجدار بنا ۔ یہ الگ بات کہ آخر کار گھمنڈ نے اسے آلیا ۔ صدر جارج بش سینئرنے اعلان کیا کہ دنیا کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے ۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہ کرّہ ء ارض کی تقدیر اس کا خالق نہیں بلکہ کوئی عالمی طاقت طے کرتی ہے ۔ یہ امریکہ کے زوال کا آغاز تھا۔ چین عالمی طاقت بن کے ابھرنے لگا۔ اللہ کی آخری کتاب میں لکھا ہے : کسی قوم کو ہم اس وقت پکڑتے ہیں ، جب اپنی معیشت پر اسے ناز ہو جاتا ہے ۔ اچھے اور برے وقت اقوام پہ آتے ہیں ۔ ملک لمیٹڈ کمپنیاں نہیں ہوتے کہ دیوالیہ ہو جائیں۔۔ آدمی میں بقا(survival)کی جبلت اتنی طاقتور ہے کہ طوفان جتنا شدید ہو ، زندہ رہنے کی خواہش اتنی ہی بڑھتی جاتی ہے ۔ برطانوی سلطنت میں سورج غروب نہ ہوتا تھا لیکن پھر ہٹلر نے اسے ادھیڑ کے رکھ دیا ۔ سینکڑوں طیارے فضا میں نمودار ہوتے اور لندن پہ بموں کی بارش کر دیتے ۔ دوسری عالمگیر جنگ شروع ہونے سے پہلے برطانوی وزیرِ اعظم چیمبرلین نے ہٹلر کو آسودہ رکھنے کی کوشش کی ۔ تین باروزیرِ اعظم منتخب ہونے والے نواز شریف کی طرح جو قصاب مودی کے سامنے جھکا رہا ۔ کسی قدر ذہنی تحفظ کے ساتھ ہی سہی ، بعد میں عمران خاں نے بھی یہ راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی۔ نتیجہ سامنے ہے ۔ ہم ایک طوفان کے مقابل ہیں اور اس کا سامنا کرنے کے سوا ، تمام راستے بند ہیں ۔ کراچی میں داخل ہونے کے تین فضائی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ کہہ دیا گیا کہ کوئی ہوائی جہاز 26ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے نہ آئے ۔ کیا یہ دفاعی تیاریوں کا حصہ ہے ؟ کہا نہیں جا سکتا ۔ یہ تو مگر آشکار ہے کہ سپاہی اور سازو سامان ہر اس مقام پرپہنچا دیے گئے ہوں گے ، جہاں پہنچانے چاہئیں ۔ کیا پاکستانی فوج ممکنہ بھارتی حملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے ؟ گلبرگ لاہور کے ایک وسیع و عریض مکان میں سنہری بالوں والا ایک آدمی رہتا ہے ۔ نام اس کا عمر فاروق ہے لیکن سب جاننے والے اسے گولڈی کہتے ہیں ۔ اپنی خود نوشت میں عمران خاں نے لکھا ہے : گولڈی میرا سب سے پرانا اور سب سے اچھا دوست ہے وہ ایک سادہ سا آدمی ہے ، بالکل ہی سادہ ۔ عشاء کی نماز پڑھ کر سو جاتا ہے اور فجر کی اذان سے بہت پہلے جاگ اٹھتا ہے ۔ کسی اجتماعی کام کے لیے روپے کی ضرورت آپڑے تو چار آدمیوں سے گزارش کرتا ہوں ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب، ہارون خواجہ ،گولڈی اور شوکت پراچہ۔ کبھی کبھی چوہدری منیر سے بھی ۔ ان پانچوں کی مشترکہ خصوصیت یہ ہے کہ روپے پیسے کے باب میں ’’نہیں ‘‘ کا لفظ ان کی لغت میں نہیں ۔ زندگی کا ایک بڑا بھید اللہ کے آخری رسولؐ نے تین لفظوں میں بیان کیا تھا: الغنا غن النفس ۔ غنی و ہ ہے ، جو دل کا غنی ہو ۔ بخل سے جس نے نجات پا لی ہو ۔ رزق کمایا نہیں ، عطا کیا جاتاہے ۔مسلمان کی تین بنیادی شرائط میں سے یہ ہے کہ وہ اپنے مال میں سے دوسروں پر خرچ کرے ۔ اپنے اصحابؓ سے اللہ کے آخری رسولؐ نے سوال کیا : وہ کون سا دینا رہے ، ہزاردینار پہ جو بھاری ہے ؟ پھر ارشاد کیا اگر کسی کے پاس دو دینار ہو ں اور ان میں سے ایک اللہ کی راہ میں دے ڈالے۔ گولڈی سے میں نے پوچھا کہ بھوک اور بیماری سے بلکتے کشمیریوں کے لیے اگر ایک فنڈ قائم کیا جائے، کسی طرح ان تک پہنچانے کا کوئی راستہ نکل آئے تو کیا ایک کروڑ روپے دینے کے لیے تم تیار ہو ؟ ہمیشہ کی دوستانہ بے تکلفی سے اس نے کہا :دس لاکھ روپے تم دے سکتے ہو ، وہ اپنے ساتھ لے آنا ۔ ایک کروڑ روپے جس قدر جلد ممکن ہوا ، میں دے دوں گا ۔ گولڈی کے ساتھ یہ میرا پیمان ہے ۔ میرا احساس یہ ہے کہ کسی عالمی، غیر سیاسی تنظیم کو خوراک اور دوائوں کے قحط کا شکار کشمیریوں کی مدد کے لیے عالمی برادری آمادہ کر سکتی ہے ، مثلاً ریڈ کراس۔ مغرب میں بنیادی انسانی حقوق یعنی زندہ رہنے ، کھانے پینے اور آزادی سے حرکت کر نے کا تصور عقیدے کا درجہ رکھتاہے ۔ مسلمانوں سے مغرب کے حکمرانوں کو کد سہی ، عام آدمی میں مگر خیر کا جذبہ ہوتا ہے ۔ یہی وہ لوگ تھے ، عراق پر امریکی یلغار کے ہنگام لاکھوں کی تعداد میں جو سڑکوں پر نکلے تھے ۔ کیا تاریخِ انسان میں سب سے بڑے فوجی اجتماع کے مقابل لاچار کشمیریوں کے لیے انہیں متحرک کیا جا سکتاہے ؟ کوشش تو بہرحال کرنی ہی چاہئیے ۔ ایک ایک صفحے کے اشتہارات دنیا کے ممتاز اخباروں میں چھپوانے چاہئیں اور ہر وہ دوسری کوشش بھی جو ممکن ہو ۔ اسلحی برتری بھارت کو حاصل ہے مگر اس کی فوج کا ایک بڑا حصہ مقبوضہ کشمیر اور آزادی کی دوسری تحریکوں کے مقابلے میں ملوث ہے ۔ آخری تجزیے میں اس کی عددی بالاتری بے معنی ہے ۔ ایک مسلمان کا جذبہ ء شہادت ایسی چیز ہے ، جس کا مقابلہ ’’آوا گون ‘‘ والے نہیں کر سکتے ۔ جنگ سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہئیے۔ اس لیے کہ جدید جنگ بڑی ہولناک چیز ہے ، سپاہی کم، بے گناہ اس سے زیادہ مرتے ہیں مگر جنگ وہی قوم ٹال سکتی ہے، سر ہتھیلی پہ رکھنے کے لیے جس کے فرزند تیار ہوں ۔ سید ابو الاعلیٰ مودودی نے کہاتھا اور تاریخ اس کی تصدیق کرتی ہے کہ اللہ نے اپنی یہ دنیا بزدلوں اور نامردوں کے لیے نہیں بنائی ہے ۔ فیصلہ ہونا ہے تو ہو رہے ۔ افراد یا اقوام، اپنی تقدیر ہم خود نہیں لکھتے۔یہ اس کے فیصلے ہیں ، جس کی مرضی کے بغیر ایمازون کے جنگلات کا ایک پتہ بھی حرکت نہیں کرتا۔ اس کی کتاب میں لکھا ہے: اللہ کی رضا سے کتنے ہی چھوٹے لشکر کتنے ہی بڑے لشکروں پر غلبہ پاگئے ۔ عالمی ضمیر اور دوست ممالک سے وابستہ امیدیں دم توڑسکتی ہیں ،جو امید مالک سے وابستہ ہو، وہ کبھی نہیں ٹوٹتی ۔’’وہی اللہ ہے کہ اس کے سو اکوئی معبود نہیں ۔ وہ بادشاہ، پاک ذات، سلامتی والا، امن دینے والا ، نگہبان، غالب، زبردست ، بے پناہ عظمت والا!‘‘ مایوسی کا کیا سوال، مسلمان کبھی مایوس نہیں ہو سکتا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Breaking News: As much as Pakistan borrowed from the IMF, the government fined Pakistan just as much, but when and why? Spicy news
Previous Post بریکنگ نیوز : پاکستان نے آئی ایم ایف سے جتنا قرضہ لیا ، حکومت پاکستان کو اتنی ہی مالیت کا جرمانہ ہو گیا ، مگر کب کیسے اور کیوں ؟ تہلکہ خیز خبر
Next Post مران خان کا مضمون امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز ” میں چھپ گیا، وزیر اعظم نے مضمون میں بھارت کو کس طرح پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے
Muran Khan's article appeared in American newspaper "New York Times". How did the Prime Minister expose India in front of the world in the article? Knowing you will give a shit too

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.