yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اشتھارات

اسلامی سال کا پہلا اورآخری مہینہ عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ذی الحج صبر کی ابتدا اورمحرم صبر کی انتہا کی عظیم مثالیں ہیں، ان پر چل کر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے۔ قاری فاروق احمد فاروقی

MH Kazmi August 31, 2019August 31, 2019 1 min read
qari faroo ahmed farooqi, on, first, day, of, Moharram ul Haram
Share this:

اسلامی سال کا پہلا اورآخری مہینہ عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ذی الحج صبر کی ابتدا اورمحرم صبر کی انتہا کی عظیم مثالیں ہیں، ان پر چل کر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے۔ قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ممبر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ   اسلام کا آخری مہینہ اورپہلا مہینہ دونوں لازوال قربانی کی یاددلاتا ہے  ۔ اسلام کاآخری مہینہ یعنی ذی الحجہ اورپہلا مہینہ محرم دونوں مہینوں ہمیں قربانی کی یاددلواتے ہیں۔عیدالضحی کی قربانی 10ذی الحجہ کواورمحرم کی قربانی 10محرم کو۔ذی الحجہ میں بھی نبیؑ کالعل اورمحرم میں بھی نبی ﷺ کالعل وہ ذبح عظیم اورمحرم شہادت عظیم ایک نے خواب نبھایا ایک نے وعدہ نبھایا۔

ذی الحجہ صبرکی ابتدااورمحرم صبرکی انتہاایک کعبہ بنانے والاایک کعبہ بچانے والا۔آخری مہینہ اگرہمیں حضرت ابراہیم ؑ کی سنت یاددلواتا ہے تومحرم ہمیں اسلام بچانے والوں کی یاد سے غافل نہیں ہونے دیتا کیونکہ اگرہم اللہ پاک کی کھل کرعبادت کررہے ہیں اورمسلمان پیداہوئے توسب آل رسول ﷺ کی وجہ سے ہواہے کیونکہ محرم الحرام میں اہلبیت نے قربان ہوکے اسلام بچایا تھااس لیے کسی شاعرنے کیاخوب کہا”وہ جس نے ناناﷺ کاوعدہ وفاکردیا، گھرکا گھرجس نے سپردخداکردیا“

کربلاکا دلخراش واقعہ 10محرم الحرام 61ھ 10اکتوبر680عیسوی کو پیش آیاچھ ماہ کے علی اصغرؓکوگلے میں تیرمارکرشہیدکردیا گیا حالانکہ 6ماہ کابچہ شیرخوارہوتا ہے اسے نہ دنیا کا پتہ ہوتا ہے نہ دنیاکی لڑائی سے کوئی غرض نہ تھی۔اگرحضرت امام حسین ؓ کو اپنی اور اپنے خاندان کی جان بچانی ہوتی تو یزیدکے آگے ہتھیارڈال دیتے مگرمیرے پیارے آقاﷺ کے خاندان نے اللہ کے سوا کسی کے آگے جھکنے کا سوچا تک نہیں اس وجہ سے قرآن پڑھتے رہے اللہ کا وردکرتے رہے چاہے سرقلم کیوں نہ ہوگیا

”سرکٹ گیا بدن سے تلاوت نہیں رکی،قرآن سے حسین کارشتہ عجیب ہے“

اس لیے محرم میں یہ لازوال قربانی اورامت مسلمہ پر ہمیشہ کا احسان کرگئے جسے پوری دنیا میں لوگ کئی صدیوں کے بعدبھی ماتم کرکے یاحسین کاوردکرتے رہتے ہیں۔ذی الحجہ بھی کی قربانی بھی کسی بڑے امتحان سے کم نہیں اسی لیے اللہ پاک نے حضرت ابراہیمؑ کو خلیل اللہ کا لقب دیا کیونکہ آپ کڑے سے کڑے امتحان میں ثابت قدم رہے اسی وجہ سے اللہ پاک نے آپکواپنا(خلیل اللہ)گہرادوست بنا لیا۔قربانی سے قبل تین رات متواترآپ ایک ہی خواب دیکھتے رہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ابراہیم تواپنے اکلوتے بیٹے کو ہمارے لیے قربان کردے اللہ کا حکم بجا لاتے ہوئے آپ نے اپنے بیٹے کو اپنا خواب بیان فرمایاکہ اے میرے بیٹے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں تجھے قربان کررہاہوں تیری کیامرضی ہے؟باپ خلیل اللہ تھا تو توبیٹا کیسے پیچھے ہٹتا تب جب سر اللہ کے حضور تحفہ جانے والا ہو کیونکہ آپ کے صلب اطہرسے آقائے دوجہاں تاجدارانبیاء حضرت محمدﷺ اس جہاں سے دائمی روشنی سے منورکرنے والے تھے اسی وجہ سے آپ ؑ نے باپ کے آگے سرجھا دیا مگرآپ نے فرمایا”اے ابا جان آپ وہی کریں جو آپکو حکم ملا ہے اور اللہ کے حکم سے آپ مجھے صبرکرنے والوں میں پائیں گے“۔

حضرت زید بن ارقم سے روایت ہے کہ آپ نے حضورنبی کریم ﷺ سے عرض کی کہ اے اللہ کے پیارے حضور قربانی کا ہمیں کتنا اجرملتا ہے توآپ ﷺ نے فرمایا قربانی کے جانورکے ایک ایک بال کے برابرثواب(ابن ماجہ)اسی طرح ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ کے نزدیک قربانی سے زیادہ کوئی عمل زیادہ پیار نہیں ہے قربانی کا جانورآخرت کے روز اپنے سینگ بال اور کھروں کے ساتھ آئے۔ قربانی کرتے ہوئے جانور کا خون زمین پرگرنے سے پہلے اللہ پاک قبول کرلیتے ہیں اسی وجہ سے قربانی خوش دلی سے کرو(ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ)حضرت عمرفاروق فرماتے ہیں آپ ﷺ مدینے میں دس سال مقیم رہے اور ہرسال قربانی کی (ترمذی)۔قربانی کواگرقرآن پاک کی روشنی میں دیکھیں توسورۃ کوثرآیت نمبر2میں واضع اللہ پاک کاحکم ہے کہ ”توتم اپنے رب کیلئے نمازپڑھواورقربانی کرو“۔حضرت عباسؓ سے مروی ہے کہ حضورنبی کریم,ﷺ نے ارشادفرمایا”سال بھرکے تمام دنوں میں سے کوئی دن (جس میں بے انتہا عمل صالح یعنی نیکیاں اوربھلائیاں کی گئی ہوں)ماہ ذی الحجہ کے عشرہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کوکوئی پسندنہیں اس پرصحابہ کرام نے عرض کی یارسول اللہ اس کے مقابلے میں جہادوقتال ہوں تب کس چیز کوبرتری ہوگی توآپ نے پھرفرمایا”ل بھرکے تمام دنوں میں سے کوئی دن ماہ ذی الحجہ کے عشرہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کوکوئی پسندنہیں صحابہ نے یہ سوال تین مرتبہ کیاتوآپ ﷺ نے یہی جواب دیا اس کے بعدآپ نے فرمایااگراللہ کی راہ میں کوئی شخص جہادکیلئے گیا ہوتووہیں شہیدہوجائے تواس کا اجروثواب ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کے برابرہوسکتاہے۔حضورنبی کریمﷺ نے ذی الحجہ کے عشرہ میں صحابہ کورات کوجاگ کرعبادت اورروزے کاحکم دیاکرتے تھے (صحیح ابن حبان)حضورنبی کریم ﷺ ماہ ذی الحجہ کے پہلے عشرہ میں اکثروبیشترتین روزے رکھا کرتے تھے (سنن ابوداؤن)۔

اس لئے ان عظیم قربانیوں کو یاد کر کے امت مسلمہ اپنے مقصد اپنے کھوئے ہوئے مقام کیلئے تاریخی جدوجہد کا آغاز کر کے کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

 

 

qari faroo ahmed farooqi, on, first, day, of, Moharram ul Haram

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ali ashfaq, correspondent, Bol Tv, France, married, qari farooq ahmed, sahibzada atteeq, and, social, and, political, personalities, participated, and, wished, him, best, of, ife
Previous Post پیرس، نمائندہ بول ٹی وی فرانس علی اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، سینئر صحافی صاحبزادہ عتیق، ، ممبرپیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد اور دوستوں کی دلی مبارکباد
Next Post حسینیت بد ترین ملوکیت اورجبراستبداد کو صبر کی تلوار کیساتھ کاٹنے کا نام ہے، صرف مقصد امام حسینؑ سمجھ کر ہی مسلمان فلسطین اورکشمیر جیسے محاذوں پرسرخرو ہوسکتے ہیں، میاں محمد حنیف؎
MIAN MUHAMMAD HANIF, PRESIDENT, PMLN, FRANCE, ON, 1ST, OF, MOHARRAM, MESSAGE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.