counter easy hit

میں تکلیف میں ہوں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ۔۔۔” شعیب اختر کے حوالے سے ایسی خبر کہ آپ کے ہاتھ دعا کے لیے اٹھ جائیں گے

I am in distress but thank God that… ”News about Shoaib Akhtar that your hands will rise to pray.

میلبرن (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کے گٹھنے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔آپریشن سے قبل انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں اور کرکٹ کے دلدادہ افراد سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔ خبررساں ادارے کے مطابق دنیائے کرکٹ میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف رہنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے دائیں گٹھنے کے آپریشن کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کچھ تکلیف محسوس کررہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان کا آپریشن بالکل ٹھیک اور کامیاب ہوا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق انہیں بالکل ٹھیک ہونے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ اس سے قبل شعیب اختر کا بائیں گٹھنے کا بھی آپریشن ہوچکا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کرکٹ میں تبدیلیوں کی راہ سے ایک بڑا پتھر ہٹ گیا اور لاہور ہائیکورٹ نے متفرق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکم امتناعی بھی ختم کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 15سے زائد درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں، پی سی بی کے قائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کا حکم امتناعی بھی ختم کر دیا گیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے فیصلے کیخلاف متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کریں، پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا موقف تھا کہ نئے آئین کے نفاذ سے پہلا آئین غیر فعال ہوچکا، جس آئین کے تحت حکم امتناعی جاری ہوا وہ ختم ہوگیا ہے، لہذا سابقہ آئین کے تحت دائر تمام درخواستیں غیرموثرہونے کی بنا پر مستردکی جائیں، انھوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ نیاآئین آسٹریلوی طرز کا بنایا گیا ہے، اس کے نفاذ سے ڈسٹرکٹ اور ریجنل ایسویسی ایشنز بھی تحلیل ہوگئیں۔دریں اثناایک الگ درخواست میں منیر احمد نے بی سی بی کے نئے آئین کو چیلنج کردیا، اس میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کرنے سے پہلے بورڈ آف گورنرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چیئرمین احسان مانی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا،لہذا عدالت ترامیم کو کالعدم قرار دے۔دوسری جانب پی سی بی نے 15درخواستیں ایک ساتھ نمٹائے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، چیئرمین احسان مانی نے کہاکہ قومی کرکٹ کے مداح جانتے ہیں کہ عدالت میں دائر درخواست بدنیتی پر مبنی تھی،اس کا مقصد محض قومی کرکٹ کی سرگرمیاں روکنا تھا،اس سے ڈومیسٹک پروگرام پر اثر ہوسکتا تھا۔ اس چال کو قانونی انداز میں شکست دی گئی۔چیئرمین نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلے نے تمام ابہام دور کردیے، ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا، پی سی بی تیاریوں کا سلسلہ جلد شروع کردے گا۔یاد رہے کہ نئے آئین کا نوٹیفکیشن معطل ہونے سے 6صوبائی ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک مقابلوں سمیت کئی تبدیلیوں پر عمل درآمد خطرے میں پڑ گیا تھا، نئے آئین کے تحت ہی وسیم خان کو ایم ڈی کے بجائے چیف ایگزیکٹیو بنایا گیا،اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی، عدالت میں کیسز نمٹائے جانے کے بعد اب پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 30 اگست کو متوقع ہے۔بجٹ کی منظوری، سری لنکا سے سیریز، صوبائی ٹیموں کی تشکیل سمیت مختلف معاملات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، بیشتر امور پر بات چیت کی حیثیت رسمی ہوگی، اس کی وجہ یہ ہے کہ گذشتہ فارمیٹ کے تحت تشکیل دیا جانے والا گورننگ بورڈ آخری سانسیں گن رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website