counter easy hit

کر کٹر معین علی نے کس کو عظیم آل راونڈر قرار دے دیا ؟

Who made Mateen Ali a great all-rounder?

لندن(ویب ڈیسک) انگلش اسپنرمعین علی نے بین اسٹوکس کو اپنے ملک کا عظیم آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ دو ایشز ٹیسٹ میں کھلاڑیوں میں فائٹنگ اسپرٹ دیکھ کر خوشی ہوئی اور اب انگلینڈ کے پاس ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ بین ا سٹوکس بہترین کرکٹر ہیں جن کے ساتھ انہیں بھی کھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ ایان بوتھم اور اینڈریو فلنٹاف انگلینڈ کے بہترین آل راؤنڈرز تھے لیکن بین اسٹوکس کی صورت میں ایک لی جنڈ کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں بین ا سٹوکس کی اننگز بہت خاص تھی جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل ميں بہترین کارکردگی دکھانے والے انگلش آل راؤنڈر بين اسٹوکس کو نيوزي لينڈر آف دي ائير ايوارڈ کيلئے نامزد کرديا گيا۔انگلينڈ کوعالمي کپ 2019 کا چيمپئن بنوانے والے بين اسٹوکس کو نيوزي لينڈر آف دي ائير ايوارڈ کيلئے نامزد کیا گیا ہے۔ بين اسٹوکس ورلڈکپ فائنل ميں انگلش ٹيم کيلئے ہيرو ثابت ہوئے تھے۔ انھوں نے 84 رنز کي اننگ کھيل کر ميچ کے بہترين کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔انگلش آل راؤنڈر کي پيدائش نيوزي لينڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کي ہےاور وہ 12 سال تک وہيں رہے۔کيوي کپتان کین وليم سن کو بھی اس ايوارڈ کيلئے نامزد کيا گيا تھا۔ دوسری جانب انگلش آل رائونڈر معین علی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیل کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔معین علی پاکستان سے سیریز کیلیے قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ معین اگرچہ بدھ کوکنگز الیون پنجاب کے خلاف مقابلے میں صرف 4 بناسکے تاہم انھوں نے باقی میچز میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرتے ہوئے اپنے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے معاوضے سے پورا انصاف کیا تھا ۔ ابھی معین علی نے انگلینڈ کے کرکٹر کو عظیم آل راونڈر قرار دے کر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website