yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قرض اور کالم

MH Kazmi August 28, 2019 1 min read
hassan nisar column, memories, of, Radio, Lahore, adeem hashmi, amanat ali
Share this:

hassan nisar column, memories, of, Radio, Lahore, adeem hashmi, amanat ali

ہمیشہ کی پریکٹس ہے، میں ریکارڈنگ کے بعد پریس کلب شملہ پہاڑی کی طرف جاتا ہوں، یوٹرن لے کر پھر واپس ڈیوس روڈ، وہاں سے مال روڈ پر بائیں ہاتھ مڑ کر نہر کنارے اور سیدھے گھر لیکن اس بار نجانے کیا ہوا کہ میں دائیں کی بجائے بائیں مڑا، شملہ پہاڑی کا چکر بلکہ یوں کہیں کہ آدھا چکر کاٹ کر اس سڑک پر جا نکلا جس پر ریڈیو پاکستان کی عمارت ہے۔ شاید اس سڑک کو اب بھی ایمپریس روڈ ہی کہتے ہیں۔کون جانے عقل اور تاریخ کے اندھوں نے اس سڑک کا نام بھی تبدیل کردیا ہو لیکن جو بھی ہو……. میں ریڈیو پاکستان لاہور کی اس عمارت کے سامنے کھڑا تھا جہاں کبھی دن رات میلہ لگا رہتا……تخلیق کاروں، فنکاروں اور ہنرمندوں کا میلہ اور آج یہ عمارت آسیب زدہ دکھائی دے رہی تھی۔شاید یہی زندگی ہے جس کے ہر موڑ پر میلے لگتے اور پھر اجڑ جاتے ہیں کہ ہر میلہ اجڑنے کے لئے ہی لگتا۔ رونقیں رخصت ہوجاتی ہیں صرف حسرتیں اور ان کی یادیں باقی رہ جاتی ہیں۔ یہ جو کرۂ ارض ہے ناں جسے دنیا کہتے ہیں، یہاں بھی کروڑوں ا ربوں سال سے اک میلہ لگا ہوا ہے جو کبھی لگتا اور کبھی اجڑتا ہے اور جس دن یہ میلہ مکمل طور پر اجڑ جائے گا، سب کچھ لپیٹ اور سمیٹ دیا جائے گا۔ اسے قیامت کہتے ہیں جس کی لگاتار ریہرسل کو زندگی کہتے ہیں۔میں ریڈیو پاکستان کے بالکل سامنے اپنی میں بیٹھا جانے کیا کیا کچھ سوچ رہا تھا۔ کبھی یہ عمارت میرے لئے ’’سیکنڈ ہوم‘‘ جیسی تھی اور یہاں کام کرنے والوں کی اکثریت فیملی ممبرز جیسی، جہاں شاعری ہوتی، دھنیں بنتیں، گیت گونجتے، علمی بحثیں ہوتیں، آج سکوت مرگ طاری تھا؎اب یہاں کوئی، کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گاایک کینٹین آفیشل ریڈیو کے اندر تھی، دوسرا کھوکھا پرائیویٹ اس عمارت کے مین گیٹ کے ساتھ والی دیوار کے پہلو میں۔ ریڈیو کی کینٹین پر ادھار جب حد سے گزر جاتا تو اس فائیو سٹار کھوکھے کے دروازے’’کھل جا سم سم‘‘ کے بغیر کھل جاتے بلکہ سچ یہ کہ کبھی بند ہی نہیں ہوتے تھے کیونکہ کھوکھوں اور ریڑھیوں کے تو دروازے ہی نہیں ہوتے۔میں نے کھوکھے پر خود کو عدیم ہاشمی مرحوم، سلیم ناصر مرحوم، عتیق اللہ شیخ مرحوم، غیور اختر مرحوم، ایم شریف مرحوم کے ساتھ آملیٹ کھاتے، چائے پیتے اور بات بے بات قہقہے لگاتے دیکھا تو آنسوئوں کے سیلاب میں ڈوب گیا۔ آج کل عدیم ہاشمی شکاگو، سلیم ناصر کراچی، غیور اختر اور ایم شریف لاہور، عتیق اللہ شیخ پنڈی کے قبرستان میں رہتے ہیں۔کچھ کے نام یاد ہیں، کچھ کی صرف شکلیں یاد رہ گئیں، کچھ کے نام اورشکلیں دونوں یاداور کچھ کے نہ نام یاد رہ گئے نہ شکلیں کہ میلے میں بچھڑ جانے والوں کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے اور یہ ایک بار بچھڑ جائیں تو پھر کبھی ملتے ہیں تو صرف قصوں کہانیوں اور فلموں میں۔ اسی لئے عدیم ہاشمی نے کہا تھا؎بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپاڑا دئیے ہیں پرندے شجر پہ بیٹھے ہوئےیہ وہی عدیم ہے جو خود تو مرگیا لیکن اس کی یہ غزل آج بھی زندہ ہے؎فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھااور وہ راجکماروں جیسا امانت علی خان جسےخود کو گلوکار سے زیادہ دانشور دکھائی دینے کا شوق تھا، اس نے جب کبھی میری دانشوری کا امتحان لیا، میں بری طرح فیل ہوگیا اور خان صاحب نے کبھی مجھے خوشخطی کے نمبر بھی نہ دئیے۔ ایک’’ٹیسٹ‘‘ شیئر کرتا ہوںامانت علی خان نے پوچھا’’یہ بتائو کینیڈی کو کس نے قتل کیا تھا؟‘‘میں نے کہا’’اسوالڈ‘‘ طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ دوسرا تیر چلاتے ہوئے پوچھا’’اور اس کا قاتل کون تھا؟‘‘ میرا جنرل نالج جواب دے گیا تو خان صاحب بولے’’دانشور ابھی بچہ ہے کچا ہے یونہی لگا رہا تو کچھ بن جائے گا۔‘‘ بچوں کی طرح معصوم اور محبت کرنے والا پرویز مہدی’’گورئیے میں جانا پردیس‘‘ ، رومانس میں گندھا ہوا اے حمید جو چاہتا تو درختوں کے جھنڈ کو سندر بن بنا دیتا۔ اس کی یاد میں میں نے ا مرتسر کے کمپنی باغ میں حاضری دی تو حیران رہ گیا کہ وہ تو میرے لائلپور کے کمپنی باغ جیسا اک عام سا باغ تھا۔وہ آرہی ہے نگار زریں ملک جو بعدازاں نگار زریں شاہد ہوگئی۔’’پنجابی دربار‘‘ تھا اس کے پروگرام کا نام اور آواز ایسی رسیلی کہ سکھ صاحبان درشن، دیدار کے لئے جتھوں کی صورت آیا کرتے۔ نسرین انجم بھٹی مرحوم دوست تھی جس نے بعد میں ز بیر رانا مرحوم جیسے دوست سے شادی کرلی تو رشتہ پختہ سے دم پخت ہوگیا۔ یہ وہی نسرین انجم بھٹی ہے جس نے بھٹو کی پھانسی اور نصرت بھٹو کے حوالہ سے لکھا’’اسلام آباد کے کوفے سے میں سندھ مدینے آئی ہوں‘‘حسن رضوی مرحوم ڈھیلا شاعر لیکن کسا ہوا صداکار تھا، نگار اور حسن رضوی بڑی دیر تک روزنامہ جنگ لاہور کا حصہ بھی رہے۔ جمیل ملک مرحوم تھا تو پروڈیوسر لیکن ایکٹر بننے کا شوقین۔ اس کی اہلیہ حمیدہ جبیں مرحومہ اپنے وقت کی مقبول ترین ناول نگار تھی جس کے کچھ ناولوں پر فلمیں بھی بنیں۔ پھر بہت ہی بیبی بہت ہی پیاری شائستہ حبیب مرحومہ جو فخر زمان کی اہلیہ ہوئیں۔ شاہین نازلی اور شہناز پروین سحر کی شکلیں اور شخصیتیں دھندلی دھندلی یاد ہیں۔ دونوں غضب کی شاعرات تھیں، معلوم نہیں کہاں ہوتی ہیں۔ ایک پروڈیوسر تھا عسکر مہدی جو شاید کراچی سے آیا تھا، بانکا سجیلا اور مینرازم ایسا جسے بھلاناممکن نہیں۔آج تو شاید کسی کو نام بھی یاد نہ ہو لیکن کبھی اس گلوکار کی گائیکی کے ڈنکے بجتے تھے۔ نام تھا اس کا رجب علی۔ سمارٹ لیکن سائیں لوک سا۔’’مجھے سا تم کو چاہنے والا اس دنیا میں کوئی اور ہو، اللہ نہ کرے‘‘رجب علی آخری بار لندن ملا، میں نے غور نہیں کیا، اپنے مخصوص اور انتہائی منفرد ’’سندھیانہ‘‘ سے لہجے میں پوچھا’’حسن بھائی! یار مجھے پہچانا؟‘‘مجھے اس کا لہجہ بہت ہی اپنا لیکن شکل غیر غیر سی لگی تو میں نے کہا’’تمہاری آواز اور لہجہ بہت مانوس لیکن شکل اجنبی ہے‘‘ بھرائی ہوئی آواز میں بولا’’میں رجب علی ہوں، گلوکار رجب علی‘‘وہی آنسو جو تب تھے اس وقت بھی میری آنکھوں میں ہیں اور ریڈیو پاکستان کی عمارت ان آنسوئوں میں بھیگی ہوئی ہے۔ کتنے لوگوں کا قرض رہ گیا اور کالم ختم ہوگیا۔قرض چکائے نہیں جاتے، کالم ختم ہوجاتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What is the name of the decision that Prime Minister Imran Khan finally broke into silence? Learn
Previous Post وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر خاموشی توڑ تے ہوئے اس فیصلے کو کیا نام دے دیا؟ جانیے
Next Post نوجوانوں کو قرضے دینے کے لیے حکومت نے کتنا فنڈ جاری کر دیا ؟ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
How much funds has the government released to lend to young people? Knowing your happiness will not be over

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.