yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بالی وڈ فلم اور کراچی کی سیاست میں انوکھی مماثلت پربی بی سی کی رپورٹ

MH Kazmi August 28, 2019 1 min read
BBC reports on Bollywood film and Karachi politics in a unique way
Share this:

BBC reports on Bollywood film and Karachi politics in a unique way

کراچی (ویب ڈیسک ) ویسے تو کراچی کی سیاست میں ڈرامائی مناظر کوئی نئی بات نہیں مگر پیر کے دن سکرین پر کافی فلمی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔بات شروع ہوئی پیر کی صبح سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس سے جنھوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ تین ماہ کے اندر اندر کراچی کا کچرا صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔لگتا تو یوں ہے کہ کراچی کے موجودہ میئر وسیم اختر بس اس انتظار میں تھے کہ مصطفیٰ کمال ایسا کوئی بیان دیں اور انھیں کوئی ذمہ داری سونپ دی جائے۔چنانچہ پیر کی دوپہر کو میئر کراچی کے دفتر سے ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا کہ مصطفیٰ کمال کو ‘پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بیانات میں کراچی کو 90 دن میں صاف کرنے کی خواہش’ کے پیشِ نظر فوری طور پر اور تاحکمِ ثانی رضاکارانہ طور پر پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج یعنی کچرا اٹھانے کا انچارج بنایا جا رہا ہے۔اس پر سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنے میز کی تصویر پر بیٹھی مکھیوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گندگی کی وجہ سے مکھیاں بہت بڑھ گئی ہیں، اور انھیں امید ہے کہ مصطفیٰ کمال اب کراچی کو صاف کر دکھائیں گے۔جتنی دیر میں مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس سن کر میئر کراچی نے ان کی تعیناتی کا فیصلہ کیا، اتنی ہی دیر میں شام کے وقت مصطفیٰ کمال نے اپنی تعیناتی کو ایک پریس کانفرنس میں قبول کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ وہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سمیت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے زیرِ انتظام کراچی کے چار اضلاع اور 130 یونین کمیٹیوں کا چارج لینے کے لیے آ رہے ہیں۔مگر ساتھ ہی ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ میئر کراچی نے اپنے اختیارات انھیں منتقل کر دیے ہیں، ’اس لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ وسیم اختر نے اپنی ناکامی قبول کر لی ہے اور انھیں فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران ہی یہ بھی کہا کہ وہ چارج سنبھالتے ہی شہری حکومت کے ڈائریکٹر فنانس سے کچرا اٹھانے کے لیے ذمہ دار محکمے کے سٹاف کو دی جانے والی تنخواہوں، گاڑیوں کی مرمت اور ایندھن سمیت دیگر اخراجات کی فہرست لے کر اس کا بھی معائنہ کریں گے۔مصطفیٰ کمال تو اسی بریفنگ میں مصر تھے کہ وہ رات 2 بجے کے ایم سی کے حکام سے ہنگامی میٹنگ کریں گے اور آج سے ہی کام شروع ہو جائے گا۔بھلے ہی وہ پریس بریفنگ کے دوران اپنے ساتھیوں سے کے ایم سی حکام کو کال کرنے کے لیے کہتے رہے، مگر رات کو کوئی میٹنگ تو نہیں ہوئی۔جو ہوا وہ یہ کہ منگل کو صبح سویرے ہی میئر کراچی نے ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیانوٹیفیکیشن میں لکھا گیا کہ انھوں نے ’اپنی حدود اور اختیارات سے تجاوز کیا چنانچہ ان کی خدمات فوری طور پر معطل کی جا رہی ہیں۔‘بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے ان کی نیک نیتی کا غلط فائدہ اٹھایا گیا اور اس کو سیاست میں تبدیل کیا گیا جس سے ’ثابت ہوا کہ وہ کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں تھے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ آرڈر نکلنے کے بعد مصطفیٰ کمال کو چاہیے تھا کہ وہ میونسپل سروسز کے محکمے کے سامنے بریفنگ دیتے کہ ’ان کے پاس ایسا کون سا فارمولہ ہے جو 90 دن میں کچرا صاف کیا جا سکتا ہے تاکہ ہم اس پر سنجیدگی سے آگے بڑھتے۔‘وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو تنخواہوں اور دیگر اخراجات کا حساب مانگنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ’آپ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیں، وہ بھی تین مہینوں کے لیے، آپ کوئی نیب کے افسر نہیں جو اکاؤنٹس منگوا رہے ہیں، آپ کے پاس یہ اختیارات نہیں ہیں۔‘انھوں نے مصطفیٰ کمال کی جانب سے چار ضلعوں اور 130 یونین کمیٹیوں کے چارج سے متعلق بیان پر یہ بھی کہا کہ مصطفیٰ کمال تو ’بلدیہ پر چائنہ کٹنگ کرنے لگے ہیں۔‘جب مصطفیٰ کمال معطل ہوئے تو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیرِ اطلاعات سینیٹر مرتضیٰ وہاب بھی بظاہر مصطفیٰ کمال کی حمایت میں بول اٹھے۔منگل کی دوپہر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے یہ چیلنج قبول کرنے سے یہ ثابت ہوا کہ میئر کراچی وسیم اختر کے دعوے کے برعکس ’مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ نیت کا ہے۔‘اسی طرح سعید غنی نے وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کو ان کی صفائی مہم پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مصطفیٰ کمال کو شہر میں صفائی کا تجربہ ہے جبکہ علی زیدی کی صفائی مہم میں تو کچرا سڑکوں پر ڈالا جا رہا تھا۔‘اس معاملے پر سوشل میڈیا پر وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ‘ٹرینڈ کی جنگ’ شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے WasimAkhtarShouldResign کا ٹرینڈ ٹوئٹر پاکستان پر پہلے نمبر پر آ پہنچا۔ایک صارف نے اس پورے معاملے کو بالی وڈ اداکار انیل کپور کی مشہور فلم ’نائیک‘ سے تشبیہ دی جس میں انیل کپور کے کردار کو امریش پوری کی جانب سے ایک دن کا وزیرِ اعلیٰ بنایا جاتا ہے۔مصطفیٰ کمال کی جانب سے ٹویٹ کی گئی کہ وہ رات 2 بجے کے ایم سی حکام سے بریفنگ لینے کے لیے اصغر علی شاہ سٹیڈیم پہنچے تھے مگر وہاں حکام نہیں آئے۔ لیکن ان کا دعویٰ تھا کہ ہزاروں رضاکار ان کا ہاتھ بٹانے کے لیے وہاں موجود تھے۔ایک صارف عباد احمد نے اس جانب توجہ دلائی کہ مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر کے درمیان جاری اس ‘ڈرامے’ میں اہم بات یہ ہے کہ کراچی کی 21 میں سے 14 قومی نشستیں لینے والی پاکستان تحریکِ انصاف مکمل طور پر منظرنامے سے غائب ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Peshawar High Court gives huge relief to rich location
Previous Post پشاور ہائی کورٹ نے امیر مقام کو بڑا ریلیف فراہم کردیا،حیران کن حکم جاری
Next Post حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی جانچنے کیلئے انوکھا فیصلہ کر لیا
The government has made a unique decision to test its one-year performance

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.