yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک بھارت کشیدگی کی ٹائمنگ کی اصل کہانی آپ کو دنگ کر ڈالے گی

MH Kazmi August 20, 2019 1 min read
The true story of the tense timing of Pak-India will amaze you
Share this:

The true story of the tense timing of Pak-India will amaze you

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے یہ کامیابی تو حاصل کی ہے کہ چین کے ساتھ مل کر سیکورٹی کونسل کا اجلاس کشمیر کے سلسلے میں بلا لیا گیا۔ قومی سیاسی پارٹیاں تو جذباتی بیانات کو ہی اپنا مقصد سمجھتی ہیں۔ لیکن ہماری یونیورسٹیاں۔ تحقیقی ادارے۔ امن کے نام پر بننے والی این جی اوز۔ کہاں ہیں۔ نامور کالم نگار محمود شام اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ان کی طرف سے کوئی آواز کیوں بلند نہیں ہوتی۔ وہ تحقیق کیوں نہیں کرتیں کہ گزشتہ 72سال میں پاکستان بھارت کے درمیان جومذاکرات معاہدے ہوتے رہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکورٹی کونسل میں جو مباحثے ہوتے رہے۔ خاص طور پر ذوالفقار علی بھٹو۔ کرشنا مینن اور سورن سنگھ کے درمیان۔ ان کے نتیجے میں آج کے دَور میں پاکستان کے پاس کیا راستے ہیں۔ برسوں سے کشمیر کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ اس کے سربراہ۔ ارکان امریکہ۔ یورپ۔ ایشیا کے ممالک کے دورے کرتے رہے ہیں۔ واپس آکر وہ کوئی رپورٹیں دیتے ہوں گے۔ ان پر کسی یونیورسٹی نے کوئی تحقیق کی ہے۔ ٹریک 2۔ کتنے برس سے چل رہا ہے۔ کروڑوں روپے ان کوششوں پر صَرف ہوتے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں ان پر کبھی بحث ہوئی۔ کشمیر کمیٹی کے سابق سربراہوں میں سے جو زندہ ہیں ان کا اجلاس بلایا جائے۔ وہ کیا کہتے ہیں۔ مودی نے بہت سوچ سمجھ کر وقت کا انتخاب کیا ہے۔ جب پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی زوروں پر ہے۔ ادارے آپس میں بر سر پیکار ہیں۔ قوم سیاسی قبیلوں میں منقسم ہے۔ سوشل میڈیا پاکستانی ذہن میں انتشار۔ سنجیدہ مسائل سے گریز کا عملی مظاہرہ کرتا ہے۔ ہم غیر ملکی قرضوں تلے دبے ہوئے ہیں۔ برآمدات محدود ہیں۔ روپے کی قدر کم ہوچکی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط نے معیشت کو یرغمال بنارکھا ہے۔ ہمارے پاس پیٹرول اور دوسری برآمدات کے لیے زر مبادلہ نہیں ہوتا ہے۔ ہم سب نعرے تو بلند کررہے ہیں ۔ بہت سے سوشل میڈیائی بقراط عمران خان کو ٹیپو سلطان ۔ محمد بن قاسم بننے کے مشورے بھی دے رہے ہیں۔ لیکن حالت جنگ کے لیے جو تیاریاں مطلوب ہوتی ہیں وہ کس کس نے کر رکھی ہیں۔ ہمارے پاس پٹرول کتنے ہفتوں کا ہے۔ راشن کتنے عرصے کا ہے۔ گولہ بارود۔ اسلحہ کتنے مہینوں کا ہے۔ اس سے کسی کو انکار نہیں کہ ہمارے فوجی افسر۔ جوان۔ سب جذبۂ جہاد سے سرشار ہیں۔ قربانیوں کے لیے تیار ہیں۔ لیکن ہم وہ مومن تو نہیں جو بے تیغ بھی لڑتا ہے ۔ ہم ریاست مدینہ والوں اور غزوئوں کے جانبازوں کے قدموںکی خاک بھی نہیں ہیں۔ ان کے جذبے کا تو کروڑواں حصّہ بھی ہمارے پاس نہیں ہے۔ ہم اقتصادی طور پر تو حالت امن کے لیے بھی خودکفیل نہیں ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ہم سفارتی طور پر بہت کمزور ہیں۔ اس میں اس حکومت کا قصور نہیں ہے۔ ہماری یہ حالت 1979سے چلی آرہی ہے۔ جب سے ہم نے جہاد کو پرائیویٹائز کیا ہے۔ کل کے مجاہدین آج کے دہشت گرد ہیں۔ پاکستان کا پاسپورٹ 1979سے خطرات اور خدشات کی علامت بنا ہوا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات کے بعد بھی پاکستان کا رنگ بالکل صاف نہیں ہوا ہے۔ آوازیں یہ آنی چاہئیں کہ صنعت کار یہ عزم ظاہر کریں کہ ہمارے کارخانے چلتے رہیں گے۔ ہم مملکت اور فوج کی دوسری دفاعی لائن بنیں گے۔ محنت کشوں کا نصب العین یہ ہو کہ ہم مشین کا پہیہ نہیں رکنے دیں گے۔ تاجر اوردکاندار حلفیہ اعلان کریں کہ وہ ملاوٹ نہیں کریں گے۔ پیمائش اور وزن میں ہیرا پھیری نہیں کریں گے۔ وزیر۔ سیکرٹری۔ کلرک۔ سب یہ عہد کریں کہ اب وہ رشوت نہیں لیں گے۔ علمائے کرام منبر و محراب سے یہ کلمۂ حق ادا کریں کہ وہ مسلمانوں میں فرقہ بندی کو ہوا نہیں دیں گے۔ قومی سیاسی پارٹیاں آزاد جموں و کشمیر میں اپنی تنظیمیں ختم کرنے کا اعلان کریں تاکہ کشمیری آزادی سے اپنی قسمت کا فیصلہ کرسکیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیرملکی شہریت کے سوال پر پھٹ پڑے ۔۔۔ تہلکہ خیز بیان جاری کر دیا
Next Post بابا رحمتا آپ کی کیا بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ڈیم فنڈ کے پیسوں کے حوالے ایسی خبر کہ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے
Baba, what is your point ... With regard to dam fund money, the news that Pakistanis will rejoice

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.