yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بڑا تہلکہ: عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد کشمیر میں بھارتی کشیدگی ۔۔۔

MH Kazmi August 20, 2019 1 min read
Big leap: Indian tension in Kashmir after Imran Khan's visit to the US ...
Share this:

Big leap: Indian tension in Kashmir after Imran Khan's visit to the US ...

پشاور(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا سی پیک کی قیمت پر کیا، قوم کو وضاحت کی جائے دورہ امریکہ کا مقصد کیا تھا؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، صوبائی کابینہ کے دیگر مبران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن اس وقت ان کی بات نہیں مانی گئی، بعد ازاں ولی خان کی جانب سے کی گئی پیشکش بھی ٹھکرا دی گئی ورنہ یہ مسئلہ اسی وقت حل ہو سکتا تھا،انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر سمیت دنیا کی تمام مظلوم قوموں کے ساتھ ہیں لیکن عمران خان بتائیں انہوں نے کشمیر کا سودا کتنے میں کیا،انہوں نے کہا کہ سی پیک منظر عام سے غائب ہو چکا ہے،جھوٹ اور فریب کی سیاست اب مزید نہیں چلے گی، کشمیریوں اور پاکستانی عوام کی پانچ نسلیں حساب چاہتی ہیں، ایمل ولی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے کشمیر ڈیل کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور یہ سودا 75بلین ڈالر میں طے ہوا جس کے بدلے کشمیر میں سیاحتی مقامات کا ٹھیکہ دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے جو فارمولہ پیش کیا تھا اسی پر عمران خان نے عملدرآمد کیا، ملک کا مستقبل اب مزید غیر محفوظ ہو گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے،انہوں نے پنجاب کے بعض سیاستدانوں اور حکومتی ایم این ایز کی جانب سے کشمیر کے مسئلے پر افغانستان کو پس پشت ڈالنے کے بیانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان مذاکرات کو ناکامی سے دوچار کرنے کی روش یا کوششیں انسانی تقاضوں کے منافی ہیں، انہوں نے کہا کہ متنازعہ بیانیہ اس جانب اشارہ ہے کہ افغانستان میں جو کچھ بھی ہوا اس میں پاکستان کا ہاتھ ہے،انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ایک جانب مسئلہ حل کرنے اور دوسری جانب آگ بھڑکانے کی باتیں ملک کے خلاف ہیں، ایمل ولی خان نے کہا کہ کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی بدترین کارروائی قابل مذمت ہے،اب خطے کو فرقہ وارانہ جنگ کی جانب دھکیلا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپنی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا اور اس کے ساتھ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات بھی ختم ہو کر رہ گئے، پاکستان عالمی دنیا میں تنہا ہو چکا ہے اور اس کا سہرا سلیکٹڈ وزیر اعظم کے سر ہے، انہوں نے کہا کہ مثبت رپورٹنگ بھی اس ملک کا سب سے بڑا المیہ ہے جس کی وجہ سے قوم کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے،سلیکٹڈ بیرونی دنیا کے سربراہوں کا ڈرائیور بن چکا ہے جس سے ملک کا تشخص تباہ ہو گیا،انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ بات کشمیر پر ختم نہیں ہوئی ابھی مزید سودے بازیاں بھی ہونے کو ہیں،بدقسمتی سے عوام کی تقدیر کی چابی ایک بے وقوف کے ہاتھ میں ہے،انہوں نے کہا کہ ملک راکٹوں اور میزائلوں سے نہیں بلکہ بہتر معیشت سے بچتے ہیں اور عالمی دنیا نے پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کرنے کی ٹھان رکھی ہے،عمرانی معیشت کا جادوگر آج خود اپنی جماعت کی پالیسیوں سے نالاں ہے، احتساب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی بدترین کرپشن چھپانے کیلئے چور چور کا کھیل کھیل رہی ہے،نیب کی آنکھیں بند ہیں اور وہ صرف حکومت کے باڈی گارڈ کا کردار ادا کر رہا ہے، ایمل ولی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے میگا سکینڈل موجود ہیں لیکن نیب ان کے محرکات پر ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں کر سکتا،ایک سالہ کارکردگی میں گالی گلوچ سیاسی انتقام مہنگائی اور کرپشن کے علاوہ کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا،پارلیمانی نظام مفلوج کر کے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے ملک چلایا جا رہا ہے،قبائلی اضلاع انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع سے منتخب ہونے والے ممبران کی حلف برداری نہیں کی جا رہی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی کا اجلاس بلا کر نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے،آخر میں انہوں نے صوبہ بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت جلد از جلد تخمینہ لگا کر ان نقصانات کا ازالہ کرے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Breaking News: PML-N takes big step in issuing production orders for Hamza Shahbaz and Salman Rafiq
Previous Post بریکنگ نیوز: مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا
Next Post تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں کیا کارکردگی دکھائی؟ بی بی سی کی رپورٹ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا
What did the PTI government do in a year? The BBC reported that milk was made of milk and water

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.