yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بی بی سی کی ایک خصوصی تحریر کا حصہ اس خطرناک اور معنی خیز جملے کا مطلب کیا ہے ؟ جانیے

MH Kazmi August 20, 2019 1 min read
What does this dangerous and meaningful phrase mean to a part of a BBC special? Learn
Share this:

What does this dangerous and meaningful phrase mean to a part of a BBC special? Learn

لاہور (ویب ڈیسک) سپہ سالار جنرل قمر باجوہ کی ریٹائرمنٹ میں ابھی کئی مہینے باقی ہیں لیکن اسلام آباد کی اقتدار کی غلام گردشوں سے اندر کی خبر ڈھونڈ لانے والے چیتے رپورٹر اور سارے ستارہ شناس تجزیہ نگار مصر ہیں کہ ایکسٹینشن پکی۔ سپہ سالار کے مزاج اور ان کی باجوہ ڈاکٹرائن سے واقف نامور کالم نگار محمد حنیف بی بی سی کے لیے اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ دفاعی تجزیہ نگار یہ تاویلیں بھی لا رہے ہیں کہ باجوہ صاحب تو نہیں چاہتے لیکن ملکی حالات، سرحدوں پر منڈلاتے بادل اور جنوبی پنجاب کی پہچان – ڈی ایچ اے ملتان کا تقاضا یہی ہے کہ وہ دل پر پتھر رکھ کر اپنی ذمہ داریاں تین سال تک اور نبھاتے رہیں۔ افواہوں کی بھی ایک سائنس ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے جنرل صاحب کے دل میں کبھی ایکسٹینشن کا خیال ہی نہ آیا ہو، ہو سکتا ہے انھوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد گالف کھیلنے کے لیے نئی کِٹ بھی خرید لی ہو لیکن اب ہر روز اسی طرح کی پیش گوئیاں سن کر وہ بھی ایک سابق چیف جسٹس کی طرح یہ سوچنے لگیں کہ پتہ نہیں میرے جانے کے بعد اس ملک کا کیا ہو گا۔ اس طرح کی افواہوں کی سائنس کے تجربے ہم سکول کے دنوں میں کر چکے ہیں۔ ٹیچر کلاس روم میں آتا تھا اور ایک باقاعدہ سازش کے تحت ایک طالب علم ہاتھ کھڑا کرتا تھا اور پوچھتا تھا کہ سر کیا سپورٹس ڈے کے اگلے دن چھٹی ہے۔ وہ کہتا تھا کہ نہیں مجھے تو کسی نے نہیں بتایا۔ یہی سوال کلاس میں ہر آنے والے ٹیچر سے دہرایا جاتا تھا، ٹیچر سٹاف روم میں جا کر ایک دوسرے سے پوچھتے تھے، پی ٹی آئی ماسٹر آئیڈیا لے کر ہیڈ ماسٹر کے پاس پہنچ جاتا تھا اور چھٹی ہو جاتی تھی۔ اگرچہ جنرل قمر باجوہ نے اپنے یا ملک کے مستقبل کے بارے میں مجھ سے کبھی مشورہ نہیں مانگا لیکن مشورہ حاضر ہے، سر ایکسٹینشن نہ لیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ سپہ سالار کسی سیاستدان سے ایکسٹینشن لیتا اچھا نہیں لگتا۔ جو خود اپنے آپ کو ایکسٹینشن دیتے ہیں تاریخ ان کو یاد رکھتی ہے۔ جنرل ایوب خان نے کبھی ایکسٹینشن مانگی؟ آج بھی لوگ ان کے دورِ حکمرانی کو یاد کرتے ہیں اور کوئی کرے نہ کرے عمران خان تو بہت یاد کرتے ہیں۔ جنرل ضیا نے اپنے آپ کو ایکسٹینشن پر ایکسٹینشن دی اور سوویت یونین کے حصے بخرے کر دیے۔ جنرل مشرف کی وردی اتارنے کا معاملہ انتہائی بے شرمی کے ساتھ ٹی وی پر زیرِ بحث رہا۔ انھوں نے اتار کے نہ دی اور ڈالر کئی سال ان کی وردی کے احترام میں سر جھکائے کھڑا رہا۔ صرف ایک سپہ سالار ہیں جنھوں نے حالیہ سالوں میں ایک سیاستدان سے ایکسٹینشن قبول کی، وہ تھے جنرل کیانی۔ لوگ کہتے ہیں وہ بڑے مدبّر سپہ سالار تھے لیکن آپ نے کبھی جنرل کیانی کی تصویر کسی ٹرک کے پیچھے یا کسی واٹر ٹینکر پر دیکھی۔ بلکہ اب تو اخباروں کو اتنی جرائت بھی ہونے لگی ہے کہ ان کے سگے بھائی پر غبن جیسے گھٹیا الزامات کی خبریں چھاپتے ہیں۔ پاکستان کی فوج کے ناقابلِ شکست ہونے کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک ادارہ ہے اور اس پر کسی ایک فرد کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہاں پر کوئی جنرل کے عہدے پر اس لیے ترقی نہیں پاتا کہ وہ کسی چوہدری، کسی سردار یا کسی خان کا داماد ہے۔ صرف اور صرف میرٹ۔ جنرل جتنا بھی قابل ہو جب اس کے جانے کا وقت آئے گا تو اس کے پیچھے قطار میں اتنے ہی قابل امیدوار کھڑے ہوں گے۔ کیا جنرل مشرف کے جانے سے DHAs بننے کی رفتار میں کوئی کمی آئی۔ آئی ایس پی آر کو سر باجوہ چلاتے تھے اور کس شان سے چلاتے تھے کہ صحافی بھائی کہتے تھے ایسا کہاں سے لاؤں تجھ سا کہیں سے۔ لیکن پھر سر غفور آئے اور سر باجوہ کے مشن کو اتنا آگے لے گئے کہ صحافت کہیں بہت پیچھے رہ گئی۔ جنرل راحیل کا دبدبہ کون بھول سکتا ہے لیکن کیا کوئی دل پر ہاتھ رکھ کر کہہ سکتا ہے کہ طالبان جتنا جنرل راحیل سے ڈرتے تھے اتنا جنرل باجوہ سے نہیں ڈرتے۔جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ کا وقت آیا تو قوم کے اِسی طرح ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔ ان کے چاہنے والوں نے ہر بڑے شہر کے بڑے چوک میں جانے کی باتیں جانے دو، ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں ٹائپ پوسٹر لگا دیے تھے۔ اب ہمیں یہ نہیں پتا کہ انھیں ایکسٹینشن ملی نہیں یا انھوں نے لی نہیں۔ ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ سعودی عرب میں ان کی نوکری کا بندوبست کیسے ہوا اور اس کے فرائض کیا تھے لیکن یہ سب کو پتا ہے کہ وہ شہزادوں کے ساتھ طعام کرتے ہیں اور ہفتے میں جتنے چاہیں عمرے کر لیتے ہیں۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ جنرل راحیل کے جانے کے باوجود ابھی کچھ مہینے پہلے اپنے ازلی دشمن ہندوستان کو ایک شکست فاش دی، اس کا جہاز گرایا، پائلٹ پکڑا، اسے چائے پلا دی اور پوری دنیا نے سنا جب اس نے کہا چائے زبردست تھی۔ جب جنرل باجوہ ریٹائر ہوں گے تو کیا اس زبردست چائے کا نسخہ اپنے ساتھ لے جائیں گے؟ ریٹائرمنٹ کے دن جنرل قمر باجوہ کو ایک شاندار پریڈ کروانی چاہیے، گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنا چاہیے اور پھر ایک پُر وقار تقریب میں اپنا سپہ سالار والا ڈنڈا اپنے جانشین کے حوالے کرنا چاہیے اس یقین کے ساتھ کہ یہ ڈنڈا ایسے ہی چلتا رہے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Fast bowler Hassan Ali will be married today
Previous Post فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح آج ہوگا
Next Post کیا بھارت کے ساتھ جنگ کے نتیجہ میں کشمیر پاکستان کو مل جائے گا ؟ ارشاد بھٹی نے ایسی شاندار بات کہہ دی جو وزیراعظم اور آرمی چیف کو ضرور ملاحظہ کرنی چاہیے
Will Kashmir get Pakistan as a result of war with India? Ershad Bhatti said something wonderful that the Prime Minister and Army Chief must see.

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.