yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جرمن بچوں کی وہ عادت جس سے پوری قوم پریشان ہے ۔۔۔ پڑھیے ایک دلچسپ اور معلوماتی خبر

MH Kazmi August 16, 2019 1 min read
The habits of German children which upset the whole nation ... Read an interesting and informative news
Share this:

The habits of German children which upset the whole nation ... Read an interesting and informative news

برلن(ویب ڈیسک) جرمن بچے اتنا میٹھا کھاتے ہیں کہ وہ سال رواں کے دوران اوسط فی کس استعمال کے لیے تجویز کردہ چینی سات ماہ میں ہی کھا گئے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ کاروباری کمپنیوں کی طرف سے شکر سے بھرپور اشیائے خوراک کی مارکیٹنگ ہے۔عالمی سطح پر ایک دن ‘ورلڈ اوورشوٹ ڈے‘ بھی منایا جاتا ہے، جس کا مطلب وہ دن ہوتا ہے جس روز تک زمین پر انسانی آبادی کرہ ارض پر موجود قدرتی وسائل میں سے اتنے استعمال کر چکی ہوتی ہے، جو اسے اوسطاﹰ سال بھر کے دوران استعمال کرنا ہوتے ہیں۔ اس سال یہ دن اکتیس جولائی کو منایا گیا تھا۔ یعنی جن قدرتی وسائل کے ساتھ بنی نوع انسان کو زمین پر اکتیس دسمبر تک گزارہ کرنا تھا، وہ اکتیس جولائی کو ہی ختم کر دیے گئے تھے۔اسی طرح جرمنی میں ایک دن ‘شوگر اوورشوٹ ڈے‘ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ بچوں کو اوسطاﹰ سال بھر میں جتنی شکر فی کس استعمال کرنا ہوتی ہے، وہ چینی کی اتنی ہی مقدار قبل از وقت لیکن کب تک استعمال کر چکے ہوتے ہیں۔جرمن صارفین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم کے مطابق اس سال یہ حد اگست کے اوائل میں ہی عبور کر لی گئی تھی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک اوسط جرمن بچے کو سال رواں کے دوران یکم جنوری سے لے کر اکتیس دسمبر تک جتنی شکر استعمال کرنا تھی، وہ تقریباﹰ اتنی ہی چینی سال کے ساتویں مہینے کے آخر تک استعمال کر چکا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ صورت حال نہ صرف ان بچوں کی صحت کے لیے بہت خطرناک ہے بلکہ ان کے والدین کے لیے شدید پریشانی کا باعث بھی۔’کیلوریز کے بمغذائی امور کے ماہرین اس کے لیے اشیائے خوراک کے شعبے کے ان صنعتی پیداواری اداروں کو ذمے دار قرار دیتے ہیں، جو بچوں کی نفسیات کو سامنے رکھتے ہوئےلیکن اپنے لیے زیادہ سے زیادہ منافع کی خاطر خاص طور پر پیکٹوں میں بند ایسی خوراک تیار کرتے ہیں، جو چینی سے بھری ہوتی ہے۔بہت سے طبی ماہرین اس کے لیے ‘کیلوریز کے بموں‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ایسی اشیائے خوراک کی صورت میں بچوں کے جسموں میں اتنی زیادہ شکر پہنچ جاتی ہے، جتنی وہ توانائی کی صورت میں جسمانی ورزش اور کھیل کود کے دوران استعمال نہیں کرتے۔ نتیجہ ان بچوں کے موٹاپے کی شکل میں نکلتا ہے اور موٹاپا خود کوئی بیماری نہ ہونے کے باوجود کئی طرح کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔برلن میں قائم صارفین کی کھانے پینے کی عادات سے متعلق غیر سرکاری تنظیم ‘فوڈ واچ‘ کے مطابق جرمن بچوں نے اس سال اُتنی چینی پہلے سات ماہ میں ہی استعمال کر لی، جتنی عالمی ادارہ صحت کی رہنما تجاویز کے مطابق انہیں بارہ ماہ میں استعمال کرنا تھی۔ ساتھ ہی اس تنظیم کی طرف سے غذائی امور کی جرمن فیڈریشن اور جرمن ذیابیطس سوسائٹی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرمنی میں، جو یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، تین سے لے کر 18 سال تک کی عمر کے نابالغ شہری اپنے لیے صحت مند حد سے 63 فیصد زیادہ چینی استعمال کر رہے ہیں۔مرد اور عورتیں بھی سرخ لکیر کے دوسری طرف فوڈ واچ کے مطابق جرمن معاشرے میں روایتی طور پر میٹھا کھانے کا رجحان اتنا زیادہ ہے کہ صرف بچے ہی نہیں بلکہ بالغ خواتین و حضرات بھی ہر سال اپنے لیے صحت مند حد سے کہیں زیادہ مقدار میں شکر استعمال کرتے ہیں۔ فوڈ واچ کے مطابق جرمن مردوں کا اس سال کے لیے ‘شوگر اوورشوٹ ڈے‘ 20 ستمبر کو ہو گا جب کہ خواتین یہی حد آٹھ اکتوبر کو عبور کر جائیں گی۔اس حقائق کا مطلب یہ بھی ہے کہ جرمنی میں کم عمر لڑکے لڑکیوں سے لے کر بالغ مردوں اور خواتین تک میں سے کوئی بھی ایسا نہیں، جو سال بھر کے دوران اوسطاﹰ بس اتنی ہی فی کس شکر استعمال کرے، جتنی اسے صحت مند رہنے کے لیے کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق ”یہاں ہر کوئی سرخ لکیر کے دوسری طرف ہی نظر آتا ہے۔‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Warning: Never open emails that are open to the public. The FBR issued the directive
Previous Post خبردار ہوشیار: عوام الناس ایسی ای میلز ہرگز نہ کھولیں جو ۔۔۔ ایف بی آر نے ہدایت نامہ جاری کردیا
Next Post برطانوی ادارے بی بی سی نے کشمیریوں کے لیے شاندار اعلان کر دیا ، بھارت کے ساتھ ملا انٹرنیشنل میڈیا دم بخود رہ گیا
British firm BBC makes wonderful announcement for Kashmiris, international media mixed with India left

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.