yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کالم نگار آصف عفان نے تہلکہ خیز گیم بیان کر دی

MH Kazmi August 16, 2019 1 min read
Columnist Asif Afan described the game as a scary game
Share this:

Columnist Asif Afan described the game as a scary game

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کے یومِ آزادی پر وطنِ عزیز میں یوم سیاہ منایا گیا۔ ترنگا جلایا گیا۔ ریلیاں نکالی گئیں۔ مودی کے پتلے کی چھترول کے بعد اسے آگ لگا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ مریضوں کے لیے ادویات کی نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دستیابی تو درکنار جنازوں میں شرکت کی بھی اجازت نہیں۔ شہر فوجی چھائونیوں کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ انٹرنیٹ، موبائل اور اخبارات بند کر دئیے گئے ہیں۔ من مانی سے لے کر غیظ و غضب تک سبھی مظالم نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جا رہے ہیں۔ کشمیر کی سڑکوں پر اینٹوں اور پتھروں کے انبار شہریوں کے غم و غصے کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور مظالم پر سلامتی کونسل نے پاکستان کی درخواست پر آج بروز جمعہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بلا تاخیر سلامتی کونسل کا اجلاس یقینا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ وطن عزیز کی سیاسی اور عسکری قیادتیں ایک ہی پیج پر ہیں۔ عمران خان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بات کر رہے ہیں جبکہ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا‘ پاک فوج مکمل تیار ہے۔ ادھر بھارت میں کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانیکا گاندھی نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ نے تو پیشگوئی بھی کر ڈالی ہے کہ مودی سرکار کو منہ کی کھانا پڑے گی اور نتائج بھارت کی امیدوں کے برعکس ہوں گے۔ پرچم سرنگوں‘ کالی پٹیاں‘ ریلیاں‘ مذمتی نعرے‘ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سبھی کچھ سرکاری طور پہ کیا گیا ہے۔ ہم نے اپنا یومِ آزادی بھی منا لیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منا کر بین الاقوامی سطح پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروا کر ثابت بھی کر دیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ یہ اَمر انتہائی باعثِ تشویش اور غور طلب ہے کہ اس زندہ قوم کو بھارت نے اتنا ہلکا کیوں لیا۔ زندہ قوم یومِ سیاہ تو منا چکی‘ اب اسے کسی روز یومِ خود احتسابی بھی منانا چاہیے۔ ہمیں ان عوامل پر غور کرنا ہو گا کہ آخر کون سی ایسی وجہ ہے کہ ایک ایٹمی طاقت کو بھارت کسی طور ثانوی اہمیت دینے پر بھی تیار نہیں۔ پاک فضائیہ کے جوابی وار کے نتیجے میں بھارتی طیارہ گرا کر پائلٹ کا زندہ پکڑے جانا اور زیر حراست ابھی نندن کو حسنِ سلوک کے ساتھ بھارت کے حوالے کر دینا کوئی زیادہ پرانی بات تو نہیں۔ بھارت اس پسپائی اور جگ ہنسائی کو کتنی جلدی بھلا کر لائن آف کنٹرول کی کھلی خلاف ورزی کیے چلا جا رہا ہے۔ نہتے کشمیریوں پر دن دیہاڑے گولیوں کی بوچھاڑ، خواتین کی بے حرمتی، سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانا یہ سبھی کچھ اس دیدہ دلیری اور ڈھٹائی سے کیوں کیا جا رہا ہے؟ وطن عزیز کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے والوں میں برابر کے شریک شہباز شریف قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں ” ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے‘‘۔ کوئی ان سے پوچھے کہ مودی ان کے پاس خود پیش ہو گا یا وہ ہاتھ توڑنے کے لیے نئی دہلی جائیں گے؟ ملک و قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر ملکی و غیر ملکی اثاثے‘ جائیدادیں، فیکٹریاں اور لمبے چوڑے کاروبار چمکانے والے نواز شریف اور زرداری کس بے حسی سے کشمیر اور اپنی کرپشن کو آپس میں اُلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ یہ دو الگ الگ ایشوز ہیں۔ کشمیر پر سیاست ضرور کریں لیکن کشمیر کے نام پر ریلیف کی توقع ہرگز نہ رکھیں۔وطن عزیز کی نازک ترین معاشی اور اقتصادی صورتحال بھارت کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے۔ اس کے توسیع پسندانہ عزائم دن بہ دن بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ اگر وطنِ عزیز کی دولت کو بے دریغ نہ لوٹا گیا ہوتا‘ اس کے وسائل کو بے رحمانہ بھنبھوڑا نہ گیا ہوتا‘ ہماری اقتصادی صورتحال ابتر نہ ہوتی‘ ہم قرضوں کی دلدل میں نہ دھنسے ہوتے تو یقینا بھارت بھی یہ جرأت ہرگز نہ کرتا۔ بھارت کا مودی نواز میڈیا انتہائی زور و شور سے یہ پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ قرضوں کی دلدل میں دھنسا پاکستان کس طرح موجودہ چیلنجز اور سرحدی کشیدگی سے نبرد آزما ہوسکے گا۔ دور کی کوڑی لانے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ کشمیر پر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کا ڈھول بجانے والے اور پوائنٹ سکورنگ کرنے والے کہاں جا سوئے ہیں۔ کیسی ثالثی… کہاں کا ثالث‘ ویسے بھی یہ عقدہ تو اب کھل ہی چکا ہے۔ دورۂ امریکہ کے دوران کشمیر کے حوالے سے ثالثی کی پیشکش نہیں بلکہ پیشگی اطلاع دی گئی تھی‘ جسے حکومتی چیمپئن بڑی خبر بنا کر چار دن اپنا چورن بیچتے رہے۔؎ کہانی آپ الجھی ہے یا الجھائی گئی ہے ۔۔یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہو گا ۔۔تماشا کرنے والوں کو خبر دی جا چکی ہے ۔۔کہ پردہ کب گرے گا کب تماشا ختم ہو گا ۔۔کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ۔۔نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہو گا۔۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور خطے میں شدید جنگی خطرات کے باوجود انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کی خاموشی اور ان کی جانب سے بھارت پر قابلِ ذکر دباؤ نہ ڈالنا ایک تشویشناک اَمر ہے۔ کہیں ہمیں الجھایا تو نہیں جا رہا؟ ہمیں ماضی کے سبھی حالات و واقعات کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ امریکہ نے ہمیشہ ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے صرف Use ہی نہیں کیا بلکہ اکثر Misuse بھی کیا ہے۔ ہوشمندی کا تقاضا یہ ہے کہ کشمیریوں کی اخلاقی مدد کے ساتھ ساتھ مؤثر سفارتکاری پر بھی زور دیا جائے۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانے کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور مظالم کی ویڈیوز وائرل کریں۔ ان ممالک کے کمیونٹی سینٹرز اور اہم مقامات پر بڑی سکرینیں لگا کر بھارتی فوج کی درندگی، خواتین کی بے حرمتی اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم دِکھانے کا اہتمام کیا جائے۔ اسی طرح ثانوی دلچسپی اور توجہ کا مظاہرہ کرنے والے ممالک شاید اپنے عوام کے دباؤ میں آکر بھارت کو غیر آئینی اقدامات سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کو چاہیے کہ وزارتِ اطلاعات کے ساتھ مل کر مؤثر اور جامع حکمت عملی ترتیب دے۔ بین الاقوامی میڈیا سے رابطے اور لابنگ کے لیے پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات پریس قونصلرز کی مہارت اور تجربے کو استعمال کیا جائے اس کے علاوہ کشمیر کی صورتحال سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ دنیا بھر میں وائرل کی جائے۔ اس موقع پر بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراﷲ خان (مرحوم) کی کشمیر کے حوالے سے ایک نظم کے چند اشعار پیش خدمت ہیں: ؎ اِک برق بلا کوند گئی سارے چمن پر ۔۔ تم خوش کہ میری شاخِ نشیمن ہی جلی ہے ۔۔غارت گریٔ اہلِ ستم بھی کوئی دیکھے ۔۔گلشن میں کوئی پھول‘ غنچہ نہ کلی ہے ۔۔کب اَشک بہانے سے کٹی ہے شبِ ہجراں ۔۔کب کوئی بلا صرف دُعاؤں سے ٹلی ہے ۔۔دو حق و صداقت کی شہادت سرِ مقتل ۔۔اٹھو کہ یہی وقت کا فرمانِ جلی ہے ۔۔چلتے چلتے ایک بار پھر عرض کرتا چلوں کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی ضروری کیجئے‘ یوم سیاہ بھی ضرور منائیے‘ لیکن ملک و قوم کو غیر مستحکم کرنے اور اس کی دولت و وسائل کو باپ دادا کی جاگیر سمجھنے والوں کو یوم احتساب بھی ضرور منانا چاہیے۔ انہیں اس بات کی حیا دلانی چاہیے کہ ان کی طرزِ حکمرانی اور ہوسِ زَر نے ہمیں اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔ اگر ماضی کے حکمرانوں نے وطن عزیز کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا ہوتا تو آج کسی موذی مودی کی مجال نہ ہوتی کہ وہ سامنے آ کر ہمیں للکارتا۔ مکار و عیار چھپ کر وار کرنیوالا‘ پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے والا بھارت آج کھل کر سامنے آچکا ہے۔ وہ کھلے عام ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے شہریوں کو بھون کر رکھ دیتا ہے۔ اس کی جارحیت اور بربریت کا یہ عالم ہے کہ وہ ایک ایسی جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے جو ہم نہیں لڑنا چاہتے۔ وہ ہماری اَمن پسندی کو مسلسل ہماری کمزوری تصور کیے چلے جارہا ہے لیکن اسے ہرگز معلوم نہیں کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے: ؎کہاں لے آئے ہو رہبرو تم۔۔یہاں تو کربلا ہی کربلا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
This is not the case: On 15th August, Sania Mirza burned the hearts of Pakistanis, but what did Shivnaria Akram, wife of Wasim Akram, continue to do that day? Great news
Previous Post یہ ہوئی ناں بات : 15 اگست کو ثانیہ مرزا نے تو پاکستانیوں کا دل جلایا مگر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیریا اکرم اس دن کیا کرتی رہیں ؟ شاندار خبر
Next Post ہندوستان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والا اعلان کر دیا گیا
Declared to increase India's worries

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.