yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عمران خان پر کشمیر بیچنے کا الزام لگانے والے بلاول بھٹو کے لیے خصوصی پیغام

MH Kazmi August 16, 2019 1 min read
Special message for Bilawal Bhutto accused of selling Kashmir to Imran Khan
Share this:

Special message for Bilawal Bhutto accused of selling Kashmir to Imran Khan

لاہور (ویب ڈیسک) اگر کوئی آپ کے گھر کے بیڈ روم پر جبری قبضہ کر کے رہنا شروع کر دے‘ تو اسے نکالنے کیلئے آپ کے ہر قسم کے ترلے منتیں‘ بار بار کی پنچایتیں ‘وہ اپنے جوتے کی ٹھوکر پر رکھے تو پھر اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔بے شرموں کی طرح اپنے گھر کے اندر اس کی جبری موجو دگی کو قبول کر لیا جائے یا اسے بزورِ طاقت نکال باہر پھینکیں ۔ اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ جو موجیں وہ اس بیڈ روم کو استعمال کرتے ہوئے حاصل کر رہا ہے‘ جب تک اسے اس سے زیا دہ تکلیفیں نہیں پہنچائو گے‘ وہ اس کمرے کو خالی کرنے کا سوچے گا بھی نہیں‘ بلکہ وہ اس سے ملحقہ باورچی خانے اور لان کو بھی اپنے استعمال میں لانا شروع کر دے گا ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے جب بتا دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘تو پھر کمزور سی بھنبھناہٹ سے کیوں کہاجاتا ہے کہ ”کشمیر جو ہماری شہ رگ ہے‘ اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے‘‘ ۔یہ کانپتی اور مکھیوں کی طرح بھنبھناتی ہوئی کمزور سی آوازیں نکالنے والے بدر‘ احد‘خیبر‘ خندق‘ قادسیہ‘سندھ ‘ قیصرو کسریٰ کی جانب دیکھتے ہوئے؛ اگر لرزتے ہیں تو پھر زیا دہ دُور نہیں‘ صرف چند میل کے فاصلے پر افغان طالبان کو دیکھ لیں‘ جنہوں نے دنیا بھر کی طوفان بلا خیز فوجوں کو جدید ترین خوفناک ہتھیاروں اور مضبوط طاقتوں کو اپنے مضبوط ایمان اور بے سر وسامان فوجی قوت کے با وجود مجبور کر دیا کہ وہ سپر پاور امریکہ کی شرائط پر نہیں ‘بلکہ اپنی شرائط پر مذاکرات کیلئے آئیں گے۔ نہ انہوں نے مذاکرات کی کوئی پیشکش کی تھی اور نہ ہی انہوں نے اس کیلئے کوئی جلدی دکھائی اور ان مذاکرات کے دوران بھی وہ کابل جیسے فوجی اور سکیورٹی گڑھ میں اپنے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا ”کوئی فوجی حل نہیں‘‘ کے بیان داغنے والو‘ اگر یاد رہ گیا ہو تو غور سے سننا‘ یہ وہی طاقتیں ہیں‘ جو کل تک طالبان کے متعلق یہ کہتے نہیں تھکتی تھیں کہ وہ دہشت گردوں سے کسی قسم کی بات چیت نہیں کریں گے ۔ افواج پاکستان کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران میں کئی ایسے درخشندہ ستارے ہیں؛ جن میں پاک فضائیہ کے چیف ائیرمارشل مرحوم اصغر خان اور مرحوم نور محمد خان ‘ شہید مصحف علی میرکے بعد موجودہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان قابل ذکر ہیں۔ستائیس فروری کو ان کی زیر نگرانی پروان چڑھنے والی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر اپنی طاقت کے نشے میں بد مست ہو کر گھسنے والی بھارتی فضائیہ کو چند منٹوں میں جو ناکوں چنے چبوائے ‘اس نے خود کو ایشیاء کی سرخیل اور ماتھے پر بہت بڑی فوج کا سہرا سجائی لڑیوں کو تار تار کر کے رکھ دیا۔ ائیر مارشل اصغر خان مرحوم کا لگایا ہوا پاک فضائیہ کے اس پودے‘ جو آج اﷲ کے فضل و کرم سے ایک تن آور درخت بن چکا ہے‘ خدا کی مدد سے معرکہ ستائیس فروری کے بعد پاکستان کو دنیا بھر کے دفاعی اور سیا سی اداروں سمیت بین الاقوامی میڈیا میںجگمگا کر رکھ دیا ہے۔وہ لوگ جو دنیا کے مشہور دفاعی جریدوں اور تجزیوں کو پڑھتے رہتے ہیں صرف وہی بہتر اندازہ کر سکتے ہیں کہ ستائیس فروری کے بعد بھارت اور پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کا کس طرح موازنہ کیا گیا۔ ستائیس فروری کی فتح کا سہرا اﷲ اکبر کی پرُ شکوہ عظمت پر بھر پور ایمان اور جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی زیر قیادت دشمن سے لڑنے والی پاک فضائیہ کی مہارت اور شہا دت کی طلب کے نام جاتا ہے۔ طارق خان کا نام ان فوجی افسران میں شمار ہوتا ہے‘ جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور شجاعت کا آج ڈنکا بجتا ہے۔ وہ ان چند فوجیوں میں شامل ہیں‘ جنہیں نام و نمود کا شوق نہیں‘ ورنہ یہ چائیں تو ہر ٹی وی چینل کی ضرورت بن جائیں ۔ پاکستان کے ارد گرد ہونے والی سیا سی اور عسکری تبدیلیوں پر ان کے پرُ مغز مشوروں اور تجاویز سے ہماری وزارت ِدفاع اور وزیر اعظم ہائوس کو بھر پور استفادہ کرنا ہو گا‘ کیونکہ دنیا کی ہر قابل ِذکر سلطنت اب تھنک ٹینک کے بغیر چل ہی نہیں سکتی۔ادھر انڈین آئین کے آرٹیکل370 اور35 اے کی منسوخی اور کشمیر کی دن بدن بگڑتی ہوئی صورت حال پر بھارت نظریں جمائے ہوئے ہے؛ اگر پاکستان اور دنیا بھر میں اس کے خلاف شدید ردعمل جاری رہا اور کشمیرمیں آزادی کی تحریک دبنے کی بجائے پھیلتی چلی گئی تو پھر نریندر مودی سرکار جوا کھیلنے کی کوشش کرے گی اور یہ جوا‘بھارتی سپریم کورٹ سے ایک معاہدے کی صورت میں متوقع ہے۔ جنرل طارق خان کہتے ہیں: In my limited understanding, the Indian supreme court, remains a valve that can release the pressure. طارق خان صاحب کے مطا بق ‘اب وقت آ گیا کہ پاکستان ہر طرح کی مصلحت خوف ڈر اور خاموشی توڑ کر مسئلہ کشمیر پر ہر قسم کی کنفیوژن کو ختم کرے۔ اپنے گھر کے بیڈ روم پر جبری قبضہ ختم کرنے کیلئے ڈر خوف اور خاموشی توڑنا ہو گئی‘ جس سے مودی حکومت اجیت ڈوول کے ذریعے ” انڈر ہینڈ‘‘ ڈیل کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے اس بل کی منسوخی کی درخواست کر دے گی۔ اس طرح بی جے پی اپنے کروڑوں انتہا پسند ہندؤ ووٹروں کو یہ کہتے ہوئے مطمئن کر سکے گی ؛ کیا کریں جی کہ سپریم کورٹ ہمارے راستے میں رکا وٹ بن چکی ہے‘ لیکن یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب تک بھارت پر نمائشی نہیں آرائشی نہیں ‘بلکہ صدق دل سے عملی اقدامات کرتے ہوئے ہر طریقے سے ہر رستے سے دبائو بڑھایا جائے۔اس وقت تک پاکستانیوں کی نوے فیصد سے زائد اکثریت کشمیریوں کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے مکمل طور پر تیار بیٹھی ہے۔ لیکن بلاول بھٹو کے کشمیر پر سیا ست چمکاتے بیانات سنتے ہوئے دل خون کے آنسو روتا ہے ۔شاید وہ بھول چکے ہیں کہ راجیو گاندھی کی آمد پر اسلام آباد میں شاہراہ کشمیر کے بورڈز سفید کپڑے سے کس کے حکم سے ڈھانپے گئے تھے؟ بلا ول بھٹو ‘جب وزیر اعظم عمران خان پر کشمیر کا سودا کرنے کے الزامات لگاتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے ‘اگر بلاول یا پی پی پی کا کوئی بڑا لیڈر چاہے تو میں کسی بھی ٹی وی چینل پر سکھوں کی فہرستیں دینے کا وہ راز فاش کروں گا‘ جو آج تک کسی کی زبان پر نہیں آ سکا۔ میں جانتا ہوں وہ فہرستیں کس رجسٹر پر درج تھیں اور 1988 ء میں بینظیر کے اقتدار میں آنے پر کیسے راجیو گاندھی تک پہنچائی گئیں۔اگر کسی کو رتی بھر شک ہے تو وہ 27 دسمبر 2007ء کا وہ انگریزی اخبار دیکھ سکتا ہے‘ جس میں محترمہ کا اپنا لکھا ہوا مضمون شائع ہوا تھا ‘جس میں راجیو گاندھی کی مدد کا اقرار کیا گیا ہے۔جس ٹی وی چینل پر چاہیں‘ یہ تمام ثبوت قوم کے سامنے رکھ سکتا ہوں۔ پاکستان میں ہمیشہ کی طرح کشمیریوں سے ہمدردی کے نعرے اور خالی دعوے کرتے ہوئے اس اہم مسئلہ پر پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے ‘جو انتہائی شرم کی بات ہے‘ کیونکہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اور کشمیری بچے بوڑھے‘ مردو خواتین جس بہادری اور دلیری سے سات لاکھ سے زائد بے رحم بھارتی سکیورٹی فورسز کی گولیوں کی بارش میں آزادی کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں۔ ان میں خالی خولی نعرے لگانے والی پاکستان کی کسی سیا سی جماعت کا رتی بھرکا عملی حصہ نہیں۔ یہ سب شعبدے بازیاں کرتے ہوئے اپنی سیا سی دکانیں چمکارہے ہیں۔اس لئے ان سب کو ڈرامے بازیاں بند کرنا ہوں گی۔الغرض ‘اگر واقعی کشمیر یوں کو بھارتی جبر اور ظلم سے نجات دلانی ہے تو پھر جو درد بھارت ہمیں بلوچستان‘ کراچی‘ کے پی کے‘ فاٹا اور وزیرستان میں دے رہا ہے‘ اسی قسم کا درد بھارت کو پہنچانا ہوگاو‘رنہ یاد رکھیئے کہ مودی کسی صورت کشمیر اور سیاچن پر فیصلہ کن بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہو گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What do I feel about the geography of the world, the global situation and the politics of Pakistan? Dr Abdul Qadir Khan spoke of the heart
Previous Post دنیا کا جغرافیہ ، عالمی حالات اور پاکستان کی سیاست دیکھ کر مجھے کیا لگ رہا ہے ؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دل کی بات بتا دی
Next Post بھارت کو ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، پاکستانیوں کا دل خوش کر دینے والی خبر
India suffered defeat on another front, news of Pakistanis heartening

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.