yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حامد میر نے اصل کہانی سے پردہ اٹھا دیا

MH Kazmi August 7, 2019 1 min read
Hamid Mir covered the story from the original
Share this:

Hamid Mir covered the story from the original

.لاہور (ویب ڈیسک) بندوق کی طاقت سے اکثریت پر اقلیت کا ظلم کئی قوموں کے زوال کا باعث بن چکا ہے۔ ماضی قریب میں اس کی سب سے بڑی مثال سوویت یونین جیسی سپر پاور کا بکھر جانا ہے۔ بہت سی طاقتور قوموں نے سوویت یونین کے زوال سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ سبق نہ سیکھنے والوں نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت سرفہرست ہیں۔ امریکہ نے افغانستان میں وہی غلطی کی جو سوویت یونین نے افغانستان میں کی تھی۔سوویت یونین کے زوال نے آزادی کی کئی تحریکوں کو نئی زندگی بخشی۔ ان میں سے ایک کشمیر کی تحریک آزادی بھی تھی۔ سوویت فوج نے افغانستان میں مزاحمت کو کچلنے کیلئے کلسٹر بموں کا بے دریغ استعمال کیا لیکن 1989ء میں سوویت فوج افغانستان سے بھاگنے پر مجبور ہو گئی۔ یہی وہ سال تھا جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج پر بڑے بڑے حملے ہونے لگے۔ کابل کو ایک سپر پاور کی غلامی سے نجات ملی تو کشمیریوں میں آزادی کی نئی امید پیدا ہوئی۔ اس امید کو ختم کرنے کیلئے بھارت نے پاکستان پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کراچی کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ کابل، کشمیر اور کراچی کا یہ تعلق آج بھی قائم ہے۔کابل اور کشمیر کا تعلق بہت پرانا ہے۔ 1947ء میں کابل کے ایک عالم دین ملا صاحب شور بازار کو جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی اطلاعات ملیں تو انہوں نے اپنے پیروکاروں کو کشمیر میں جہاد کا حکم دیا جس کے بعد افغانستان اور پاکستان کے کئی قبائل نے کشمیر کا رخ کیا۔ 1989ء میں افغانستان میں سوویت یونین کی شکست کے بعد کئی افغان مجاہدین نے بھی وادی کشمیر کا رخ کر لیا تھا۔ نوے کی دہائی میں سینکڑوں افغان مجاہدین مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں شہید ہوئے لیکن نائن الیون کے بعد امریکی فوج نے افغانستان کا رخ کیا تو پھر یہ تمام افغانی ایک نئی مزاحمت میں مصروف ہو گئے۔ امریکہ نے بھی افغانستان میں کلسٹر بموں کا بار بار استعمال کیا لیکن سوویت یونین کی طرح امریکہ بھی افغانوں کو اپنا غلام بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ سوویت یونین دس سال کے بعد افغانستان سے بھاگا تھا۔ امریکہ اٹھارہ سال کے بعد بھاگ رہا ہے۔ وہ امریکہ جس نے اقوام متحدہ کے ذریعہ افغان طالبان کو دہشت گرد قرار دلوایا تھا آج امریکہ اُنہی طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔1989ء میں بھی پاکستان نے افغانستان سے سوویت فوج کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2019ء میں بھی پاکستان نے افغان طالبان اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جس کا اعتراف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کر چکے ہیں۔ جب سے ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کو بار بار دہرایا ہے نئی دہلی کے حکمران شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اُنہیں خدشہ ہے کہ اگر افغان طالبان اور امریکہ میں کوئی امن معاہدہ ہو گیا تو اس کے کشمیر پر وہی اثرات ہونگے جو 1989ء میں ہوئے تھے۔ افغان تنازع حل ہو جانے کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر عالمی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ افغان تنازع کا حل بھارت کے ضدی اور ہٹ دھرم حکمرانوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ جیسے جیسے افغان طالبان اور امریکہ میں مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں طاقت کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ بھارت نے اچانک جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں فوج اور سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے جس پر بھارتی میڈیا بھی حیران و پریشان ہے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور مظلوم کشمیریوں پر کلسٹر بم برسانا شروع کر دیئے ہیں جسکے نتیجے میں عورتوں اور بچوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد کشمیر کی سویلین آبادی کیخلاف جارحانہ ہتھکنڈوں کی نئی لہر ہمیں یاد دلا رہی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد ایٹمی جمہوریت کشمیر میں وہی غلطی دہرا رہی ہے جو افغانستان میں سوویت یونین اور امریکہ نے کی تھی۔ کلسٹر بموں کا استعمال طاقت نہیں بلکہ کمزوری کا ثبوت ہے۔ صاف نظر آ رہا ہے کہ بھارت کے ظالم حکمران مقبوضہ جموں و کشمیر میں وہی کرنے جا رہے ہیں جو 1948ء میں فلسطینیوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ بھارتی آئین کے تحت بھارت کے غیر کشمیری شہری جموں و کشمیر میں کوئی جائیداد نہیں خرید سکتے۔ بھارت کے حکمران جماعت اپنے آئین میں کشمیریوں کو دی جانے والی یہ گارنٹی ختم کرنا چاہتی ہے اور مقبوضہ ریاست کو تقسیم کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔ قتل عام کے ذریعہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائیگا۔ایک طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم بڑھ رہا ہے دوسری طرف گرفتار کشمیری رہنمائوں کو حیلے بہانوں سے بھارتی حکومت کیساتھ مذاکرات پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس وقت یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی اور الطاف شاہ سمیت 40حریت پسند رہنمائوں کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک کو جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ اُنکے پاس سونے کیلئے کوئی بستر ہے نہ چادر۔ وہ زمین پر سونے کی کوشش کرتے ہیں تو چھت پر لگا ہوا ہائی وولٹیج کا ایک بلب اُنہیں سونے نہیں دیتا۔ نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار مختلف بے بنیاد مقدمات کی تحقیقات کے نام پر اُنہیں نریندر مودی کیساتھ مذاکرات پر راضی کرنے کی کوشش کر چکے ہیں جب یاسین ملک نے انکار کر دیا تو اُن پر تشدد کیا گیا۔ یاسین ملک دل اور گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں، حالیہ تشدد کے باعث اُن کی آنکھ اور ایک کان بھی متاثر ہوا ہے۔ بھارتی حکومت ہر قیمت پر یاسین ملک کے اعصاب توڑنا چاہتی ہے کیونکہ اُنہوں نے حریت کانفرنس کے دو دھڑوں کو متحد کر کے بھارتی حکمرانوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کا اتحاد نئی دہلی کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ہے اور اس خواب سے نجات کیلئے اُنہوں نے یاسین ملک کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنے ایک ہنگامی پیغام میں کہا ہے کہ اگر ہم سب شہید ہو گئے اور آپ خاموش رہے تو اگلے جہان میں اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دو گے؟ گیلانی صاحب نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام شروع کرنیوالی ہے۔ گیلانی صاحب کے پیغام نے مجھے اندر سے ہلا دیا ہے کیونکہ وہ کشمیر کے ہر مظلوم کی آواز ہیں۔ ذرا سوچئے! کشمیریوں کا جرم کیا ہے؟ اُن کا جرم آزادی سے محبت ہے۔ اُن کا جرم پاکستان سے محبت ہے۔ بھارت اُنہیں سب کچھ دینے کیلئے تیار ہے لیکن کشمیریوں کو صرف پاکستان چاہیے۔ کیا ہم پاکستانی اپنے وطن سے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی محبت کشمیریوں کو پاکستان سے ہے؟ وقت آ گیا ہے کہ ہم کشمیریوں کیلئے اسی طرح کھڑے ہو جائیں جیسے وہ پاکستان کیلئے کھڑے ہیں۔ وہ پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ہیں۔ کشمیریوں سے بے وفائی پاکستان سے بے وفائی ہے۔ آج ہمیں پوری دنیا کو یہ بتانے کی ضرورت ہے بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر نئی فوج کشی اور لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال کے پیچھے یہ خوف ہے کہ اگر امریکہ کابل سے نکل گیا تو کشمیر دنیا کا فوکس بن جائیگا۔ بھارت کچھ بھی کر لے کشمیری اپنی آزادی چھین کر رہیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PM Nawaz reacts with surprise at Prime Minister Imran Khan's lengthy speech on Kashmir issue
Previous Post وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر پر لمبی چوڑی تقریر، مریم نواز نے حیران کُن رد عمل دے دیا
Next Post دنگل فلم والی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے مسلمانوں کو تسلی دینے کے لیے آنکھیں نم کر دینے والا پیغا م جاری کر دیا
Militant Kashmiri actress Zaira Wasim releases eye-opening message to comfort Muslims

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.