counter easy hit

پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

Imran Khan advises retired army officer

اسلام آباد (ویب ڈیسک)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ اس وقت ہمیں چاہئے کہ امریکہ کوصاف جوا ب دیدیں کہ آپ ہم کو افغانستان میں الجھاناچاہتے ہیں لیکن بھارت ہمیں تنگ کرنے پر تلا ہواہے , افغانستان سے زیادہ ہمیں پاکستان کا امن عزیز ہے ۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ اس وقت ہمیں چاہئے کہ امریکہ کوصاف جوا ب دیدیں کہ آپ ہم کو افغانستان میں الجھاناچاہتے ہیں لیکن بھارت ہمیں تنگ کرنے پر تلا ہواہے اور افغانستان سے زیادہ ہمیں پاکستان کا امن عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ برداشت نہیں کرسکے گا اور بھارت پر دباﺅ بڑھائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ فو ج اپنی تیاری جاری رکھتی ہے اور کسی نا گہانی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے ہماری فوج کی بھی یہ تیاری موجود ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، دہلی حکومت مزید 70 ہزار فوجی وادی بھیج رہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں صورتحال ابتر ہے، کرفیو کے نفاذ کے بعد انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے، اے ٹی ایم پر کیش ختم جبکہ پٹرول پمپوں کو تالے لگ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کشیدگی کو مزید ہوا دینے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں 10ہزار نئے فوجیوں کی تعیناتی کے بعد مزید 70 ہزار فوجی وادی میں بھیج رہا ہے۔ اس وقت 28 ہزار فوجی وادی میں تعینات ہیں۔ 70ہزار فوجیوں کے آنے کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ وادی میں تحریک کو روکنے کیلئے بھارتی فوج نے محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنماؤں کو نظربند کر دیا۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ ان سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔ وادی میں کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ بھی بند ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website