yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیاسی موضوعات پر بہت کم لکھنے والے امجد اسلام امجد بھی بولے بغیر نہ رہ سکے

MH Kazmi August 2, 2019 1 min read
Amjad Islam Amjad, who wrote very little on political topics, could not live without speaking
Share this:

Amjad Islam Amjad, who wrote very little on political topics, could not live without speaking

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی زبانوں میں اس موضوع پر موجود مقولوں اور محاوروں کو جمع کرلیا جائے تو ایک بات سب میں مشترک نکلے گی کہ دانا دشمن نادان دوست سے بہتر ہوتا ہے لیکن اگر ایسا نہ بھی ہو تب بھی نادان دوست کی طرف سے ملنے والے امکانات اپنی جگہ پر قائم رہتے ہیں۔ نامور کالم نگار امجد اسلام امجد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ میں نے گزشتہ چند کالموں میں عمران خان کی ترجیحات اور اُن کی ترتیب کے معاملات میں درپیش مسائل کا ذکر قدرے تواتر سے کیا ہے لیکن اب اندازہ ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان اُس کو چند نادان دوستوں کی وجہ سے پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ ایک برس میں اتنے مسائل، حالات اور اُس کے سیاسی مخالفین نے پیدا نہیں کیے تھے اس کے ان more loyal to the king than the king himself یعنی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے اُس کے اردگرد بکھیرے ہیں، ایک تو بدقسمتی سے اُس کی اپنی صفوں میں اُس کی اپنی ذات سمیت بہت کم لوگوں کو حکومت کے روزمرہ کاروبار دُوررس پالیسی سازی کا تجربہ تھا جس کی وجہ سے اُسے اہم عہدوں پر ایسے لوگوں کو لگانا پڑا جن کی انتظامی صلاحیت تو شائد کسی حد تک تسلی بخش تھی لیکن اُن کا اُس مشن اور ویژن سے کوئی تعلق نہیں تھا جن کا نعرہ لگا کر اُس کی پارٹی اقتدار میں آئی تھی۔ یہ ایک ایسی ناخوشگوار حقیقت ہے جس کی وجہ سے اُس کے کردہ اور ناکردہ کئی ’’سمجھوتوں‘‘ پر اُسے رعایتی نمبر دیے جاسکتے ہیں مگر اس بات پر ’’سمجھوتہ‘‘ ناممکن کی حد تک مشکل ہے کہ اُن کی دوستی اور قربت کے نام پر جو لوگ اُس کے لیے مسلسل مشکلات کھڑی کرتے چلے جارہے ہیں وہ اُن کو روکنے میں بہت حد تک ناکام رہا ہے اور یہ کہ اُس کے وہ دوست جو انتہائی برے وقتوں میں بھی اس کے ساتھ رہے ہیں اس احساس کے ساتھ پیچھے ہٹتے چلے جارہے ہیں کہ اُن کے مشوروں کو وہ اہمیت نہیں دی جارہی جو انھیں ملنی چاہیے تھی بلکہ اُن کے مقابلے میں ایسے لوگوں کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے جو نہ صرف بعد میں شامل ہوئے بلکہ جن کی وفاداری بھی کوئی بہت زیادہ قابلِ اعتبار نہیں۔ پرانے اور کسی نظریئے پر اتفاق رکھنے والے بنیادی دوستوں میں ایک اجتماعی رویہ عام طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ وہ اپنی بات لگی لپٹی رکھے بغیر کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور اگر اُن کے مقابلے میں کسی اور کی رائے کو زیادہ اہمیت دی جائے تو وہ عام طور پر اسے حقیقت کے بجائے جذباتیت کے ترازو پر تولنے لگ جاتے ہیں۔ دوسری طرف لیڈر کے ساتھ بھی یہ معاملہ ہوتا ہے کہ جب وہ تھیوری سے نکل کر ’’عملی‘‘ کے میدان میں آتا ہے تو اُسے تنقید سے زیادہ تائید اچھی لگنے لگتی ہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اُس بہت تھوڑے وقت میں ڈھیر سارے فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور یوں اُس کے پاس تفصیل سے بحث کرنے یا سننے کا وقت نہیں ہوتا اور وہ اپنے خیال میں بہت سے سمجھوتے ’’عارضی‘‘ اور معاملات کی بڑی تصویرمیں دوراندیشانہ سمجھ کر کرتا ہے جب کہ اُس کے کچھ اصلی لیکن قدرے جذباتی دوست اسے اپنے وژن سے گریز اور بدعہدی تصور کرتے ہیں اور یوں آہستہ آہستہ بدگمانیوں کا ایک غبار سا چاروں طرف پھیل جاتا ہے جب کہ ’’حقیقت ‘‘ میں  صورت حال اتنی پیچیدہ اور گمراہ کن نہیں ہوتی جتنی دکھائی دیتی ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ اس غلط فہمی سے پیدا شدہ خلا میں وہ نادان دوست زیادہ نمایاں اوربا اثر ہوتے جاتے ہیں جن کا واحد شوق ایک ایسی کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے جس میں گہرائی کم اور چمک یا شور نسبتاً بہت زیادہ ہوتاہے ۔ اتفاق سے گزشتہ ایک ہفتے میں یہ دونوں باتیں ایک ساتھ اور بہت واضح ہوکر سامنے آئی ہیں میری مراد ایک ٹی وی چینل پر طالب علمی کے دنوں کے دوست اور ساتھی اور نامور وکیل خاور خان کا وہ انٹرویو ہے جس میں انھوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنے قدیم اور مستحکم رشتے میں پڑنے والی دراڑوں کے بارے میں بات کی ہے جب کہ انھی دنوں میں سینئر صحافی اور دانشور پروفیسر عرفان صدیقی کی انتہائی برے اور قابلِ اعتراض انداز میں گرفتاری اور اس کے بعد عوامی دباؤ پر دی جانے والی رہائی کا قصہ ہے جس نے یقینا حکومتِ وقت کو ایک مشکل اور دفاعی صورت میں ڈال دیا ہے کہ اب اُس کے سمیت میڈیا، سیاسی مخالفین اور عوام الناس سب مل کر اُس ’’نادان دوست کی تلاش میں ہیں جو اس ساری ناخوشگوار صورت کا اصل متحرک ہے اور تادم تحریر جس کی نشاندہی بھی نہیں ہوسکی۔ میاں نواز شریف اینڈ فیملی سے لے کر رانا ثنااللہ تک کے خلاف بنائے گئے تمام مقدموں میں کوئی نہ کوئی ایک ایسا قانونی پہلو ضرور تھا۔ جس کی بنیاد پر آپ یہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ یہ سب کچھ کسی سیاسی انتقام کا حصہ نہیں بلکہ احتساب کے محکمے آزادانہ طور پر اپنا کام کررہے ہیں لیکن ایک اٹھہترسالہ اُستاد ، دانشور اور نامور صحافی کو جس طرح کے کیس میں پکڑا گیا ہے اُس کی واحد وجہ اُس کی میاں نواز شریف سے ذاتی وابستگی اور قربت کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتی، سو جس کسی کے بھی حکم اور ایماء پر یہ ساری افسوسناک کارروائی ہوئی اُسکے لیے ’’نادان دوست‘‘ نسبتاً بہت نرم اور رعایتی ترکیب ہے ۔ اس پچھلی دو حکومتوں کی عوام دشمن اور مجرمانہ لوٹ مار کی کہانیاں دن رات دہرائی جارہی ہیں اُن کے بیشتر کارناموں کے پیچھے بھی اسی طرح کے کچھ نادان دوست اپنی جاں نثاری اور وفاداری کے مظاہرے کر رہے تھے سو عمران خان کے لیے لازم ہے کہ وہ سب سے پہلے نہ صرف اس طرح کے مہربانوں سے جان چھڑائے بلکہ اپنے اُن دوستوں کو بھی زیادہ سے زیادہ اپنے ساتھ رکھے جن کی ناراضی اور دوری کی اصل وجہ اُن کی اپنے لیڈر ،قوم اور پارٹی سے دلی محبت ، کمٹ منٹ اور وہ ’’دانش‘‘ ہے جو نئے مسائل کو پیدا کرنے کے بجائے موجود اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی خدمات صرف اس لیے پیش کرتی ہے کہ اُس کی روشنی سے معاشرے کے تمام گوشے منور اور روشن ہوں اور خیرکی بارش اپنے من پسند افراد کے بجائے سب پر ایک ہی طرح سے ہو۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
News of each payee and owner's property work
Previous Post ہر تنخواہ دار اور مالک جائیداد کے کام کی خبر
Next Post دنیا کی ایک خوبصورت ترین لڑکی افسوسناک انجام سے دوچار ہو گئی
The most beautiful girl in the world suffers from a tragic end

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.