yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم عمران خان برہم، بڑا حکم جاری کردیا

MH Kazmi July 30, 2019 1 min read
Prime Minister Imran Khan Berham issued a big order
Share this:

Prime Minister Imran Khan Berham issued a big order

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی سے جواب طلب کریں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، میں خود باہر سے پیسہ پاکستان لایا، پارٹی کا صدر ہونے کی حیثیت سے جواب دہ ہوں، پاکستان میں تماشا دیکھیں، سابق صدر اور وزیراعظم عدالت میں خود کو بے قصور ثابت نہیں کرتے اور جوا ب بھی نہیں دیتے،جو جتنا بڑا مجرم ہے اسے جیل میں اتنی زیادہ سہولیات ملی ہوئی ہیں،پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں، ہماری جنگ حقوق اور قانون کی بالادستی کی جنگ ہے، اندرون سندھ میں براحال ہے، لوگ پیچھے رہ گئے،انہیں حقوق نہیں ملیں گے تو وہ کیسے پاکستان کی بات کریں گے، ریاست میدنہ کی بات ووٹ لینے کیلئے نہیں کرتا،تعلیمی اداروں میں ریاست مدینہ پر پی ایچ ڈی ہونی چاہیے،ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر چلتے ہوئے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ کریں گے اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے لوگوں کو اپنے وژن کے بارے میں بتائیں گے، مجھے ننکانہ صاحب اور کرتارپور کی اہمیت کے بارے میں اندازہ نہیں تھا، اب ہم نے سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے، گرونانک کی 550 کی سالگرہ پر پوری سکھ برادری کو سہولیات فراہم کریں گے۔ پیر کو یہاں ایوان صدر میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مدینہ کی ریاست مسلمانوں کیلئے رول ماڈل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں لوگ سمجھیں کہ مدینہ کی ریاست کیا تھی، مدینہ کی ریاست ایک جدید ریاست تھی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور میرا نئے پاکستان سے متعلق ایک وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ریاست مدینہ کی بات ووٹ لینے کیلئے کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے مدینہ کی ریاست کی بات انتخابات کے بعد کی تھی، سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر کن لوگوں نے اپنی سیاسی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی جدید ریاستوں کو دیکھیں تو ان میں بہت سی چیزیں مدینہ کی ریاست سے لی گئی ہیں، نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک وژن ہے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ زبردسی لوگوں کو مسلمان کرتے ہیں نا وہ اسلام جانتے ہیں اور نا ہی اسلام کی تاریخ جانتے ہیں، اسلام میں کوئی جبر نہیں ہے، ہم کیسے لوگوں کو زبردستی مسلمان کرنے کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ نئے پاکستان کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے کہ ہم سمجھیں کہ اس کا وژن کیا تھا اور مدینہ کی ریاست کو سمجھے بغیر ہم نہیں سمجھیں گے کہ یہ ملک کیوں بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جامعات میں باقاعدہ چیئرز دی جائیں اور مدینہ کی ریاست پر پی ایچ ڈی کی جائے اور لوگوں کو سمجھ میں آئے کہ یہ ریاست کیا تھی۔انہوں نے کہاکہ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، وہاں انسانیت اور رحم تھا اور یہ جدید ریاست تھی، وہاں اقلیتوں کا تحفظ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضورؐ کی زندگی ہمارے لیے ایک مثال اور مشعل راہ ہے جبکہ قرآن پاک میں حکم ہے کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں ہے تو پھر ہم کیسے آج زبردستی لوگوں کا مذہب تبدیل کرواتے ہیں، یہ سب غیر اسلامی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ جو لوگ زبردستی کرکے لوگوں کو اسلام کی جانب لاتے ہیں وہ نہ تو اسلام کی تاریخ جانتے ہیں اور نہ انہیں دین کا علم ہے یہاں تک کہ وہ نہ ہی قرآن اور سنت کو جانتے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں خلیفہ وقت بھی قانون کے نیچے تھے لیکن آج پاکستان میں تماشا دیکھیں کہ صدر اور وزیر اعظم رہنے والے بڑے بڑے لوگ کرپشن کے کیسز میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنے خلاف کیس میں 60 دستاویز پیش کیں کیونکہ میں پارٹی کا سربراہ ہوں اور جوابدہ ہوں، اسلام میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جن لوگوں نے 24 ہزار ارب روپے قرض ملک پر چڑھایا جب ان سے جواب مانگا جائے تو کہتے انتقامی کارروائی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو مسائل ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کے اصولوں سے پیچھے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے مسائل کی وجہ قانون کی بالادستی نہیں ہے کیونکہ جب قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو کمزور کے لیے الگ اور طاقت ور کے لیے دوسرا قانون ہوتا ہے، ہماری تباہی کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ ملک کو 24 ہزار ارب روپے کا مقروض کرنے والے جواب نہیں دے رہے، ان لوگوں کے لیے جیل میں اے سی اور ٹی وی ملا ہوا ہے، جو زیادہ ظلم کرتا ہے انہیں سہولیات دی ہوئی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں صرف ایسا نہیں کہ اقلیتوں کا حقوق حاصل نہیں بلکہ دیکھا جائے تو غریب کے بھی یہاں کیا حقوق ہے؟ اس ملک میں غریب طاقتور کے خلاف مقدمہ جیتنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، تاہم ہماری ہر جگہ جدوجہد ہے کہ نچلے طبقے کو اوپر اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ حقوق اور قانون کی بالادستی کی جنگ ہے اور ہم نے پوری طرح اس ملک کو جدید ریاست بنانا ہے، جہاں انسانوں کا تحفظ ہو۔ غربت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں 70 فیصد لوگ غربت کی لکیر کے اوپر اور نیچے ہیں، اندرون سندھ میں بھی یہی حالات ہیں یہ لوگ پیچھے رہ گئے ہیں۔اقلیتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے 11 اگست کو جو تقریر کی تھی وہ حضورؐ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے کی تھی اور کہا تھا کہ آپ کی عبادت گاہیں آزاد ہیں اور جب سب لوگ پاکستان کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ہمارا ملک ہے تو اس سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔کرتارپور کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ مجھے ننکانہ صاحب اور کرتارپور کی اہمیت کے بارے میں اندازہ نہیں تھا تاہم ہم نے انہیں سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے اور گرونانک کی 550 کی سالگرہ پر پوری سکھ برادری کو سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندو، سکھ، مسیحی برادریوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے نبیؐ کی سنت پر چلتے ہوئے آپ کی عبادت گاہوں کا تحفظ کریں گے اور آپ کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے جبکہ زبردستی کرنے والے لوگوں کے ذہن کو تبدیل کریں گے اور لوگوں کو اپنے وڑن کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Who is the Pakistan Navy officer in the picture, and what did they do in Australia? The whole nation is proud.
Previous Post تصویر میں نظر آنے والے پاکستان نیوی کے افسر کون ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا میں کیا کر دکھایا ؟پوری قوم کا سر فخر سے بلند
Next Post کیریئر کے آغاز میں مجھے اس جگہ کام کرنا پڑا مگر پھر ۔۔۔ہر دلعزیز اداکارہ ارمینہ خان کا بڑا انکشاف
At the beginning of my career, I had to work in this place but then ... the big reveal of every leading actress, Armina Khan.

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.