yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کریڈٹ کارڈز کے قرض میں پھنسے خاندان نے عمارت سے چھلانگ لگا دی

MH Kazmi July 28, 2019 1 min read
family, suffering, from, heavy, loans, of, credit, cards, committed, suicide, in, new delhi
Share this:

 

نئی دہلی میں کریڈٹ کارڈز کے قرض کی مد میں آٹھ لاکھ بھارتی روپے دینے سے قاصر شوہر نے بیٹی کو گود میں لے کر چھت سے چھلانگ لگا دی، بعد میں بیوی نے بھی خود کشی کی کوشش کی۔ بھارتی میں بینک کریڈٹ کارڈز کے قرضے میں پھنسے پورے خاندان نے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔

اجتماعی خود کشی کی کوشش کا یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی علاقے شاہدرہ میں پیش آیا، جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی۔

35 سالہ شخص، ان کی اہلیہ اور تین سالہ بیٹی پیر کی صبح سڑک پر پڑے پائے گئے تھے۔ گھر کے سربراہ مبینہ طور پر قریبی شہر گڑگاؤں میں ایک بڑی کنسلٹنٹ فرم کے شعبہ ڈیٹا انٹری میں کام کرتے تھے۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ایک رات قبل خاوند نے بیوی کو بتایا کہ ان کے خود کشی کرنے سے ’تمام مسائل ختم ہو جائیں گے‘۔

پولیس کے مطابق، خودکشی کرنے والے خاندان کے سربراہ رات تین بجے اٹھے اور عمارت کی پہلی منزل پر واقع اپنے فلیٹ سے بیٹی کو لے کر چھت پر چلے گئے اور اسے ہاتھوں میں اٹھا کر چھت سے چھلانگ لگا دی۔

خود کشی کرنے والے شخص کی اہلیہ کو، جو ان کے پیچھے چھت پر پہنچی تھیں، جب واقعہ کا پتہ چلا تو انہوں نے بھی ایک منٹ کے بعد چھت سے چھلانگ لگا دی۔

تینوں کو فورا ہسپتال پہنچایا گیا لیکن والد، خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق جن کی شناخت سریش کمار کے نام سے ہوئی، کی موت واقع ہو چکی تھی۔

ماں اور بیٹی کو زخم آئے ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بجلی کی تاروں میں الجھ کر زمین پر گرنے کی وجہ سے خاتون کو کم زخم آئے ہیں۔

خود کشی کرنے والے شخص کے خلاف بعد از مرگ اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس نے خاتون سے ان کے مسئلے پر بات کی ہے۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ان کے خاوند کے پاس کئی بینکوں کے کریڈٹ کارڈ تھے، جن پر آٹھ لاکھ بھارتی روپے (9300 پاؤنڈ) کی رقم واجب الادا تھی۔ خاتون کے مطابق:’میرے خاوند مایوسی کا شکار تھے۔ انہیں علم نہیں تھا کہ بینکوں کو رقم کیسے ادا کریں گے۔ ہم نے اپنے خاندان کے لوگوں سے کہا کہ ہمیں کچھ رقم دے دیں لیکن کسی نے ہماری کی مدد نہیں کی۔ رات تین بجے کے قریب میرے خاوند اٹھے اور بیٹی کو چھت پر لے جا کر گلی میں چھلانگ لگا دی۔ میں نے بھی اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور چھلانگ لگا دی۔‘

خاتون کے بھائی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا خاندان کے دوسرے لوگ ان کے مالی مسائل سے آگاہ تھے اور انہوں نے متاثرہ خاندان کی مدد کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا:’ہمیں علم نہیں تھا وہ اس قسم کا قدم اٹھائیں گے۔‘

اس واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کے رجعت پسند معاشرے میں خاندانوں کو سماجی تحفظ حاصل نہیں، خاص طورپر والد کو جن پر گھر کے اخراجات پورے کرنے کی بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2015 سے اب تک بھارت میں ایک لاکھ 33 ہزار افراد خود کشی کر چکے ہیں، ان میں سے چار ہزارمرد اور 300 خواتین ایسی تھیں جنہوں نے دیوالیہ اور قرضے میں گھرے ہونے کی وجہ سے خود کشی کی۔

بھارتی کاشت کاروں کی جزوی طور پر قرضے کی وجہ سے خودکشیوں کے مسئلہ شہری علاقوں میں زیادہ اجاگر نہیں کیا گیا۔ یہ مسئلہ سیاسی طور پر بڑا بن چکا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی مئی میں اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ کاشت کاروں کو بلاسود قرضے اور مالی امداد دی جائے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
demand, of, witness, atleast, 16, for, men, torture, to, his, women, its, negligence, of, society
Previous Post تشدد کے سولہ گواہ ، شرعی تقاضے اور وظیفہ شوہری
Next Post ہوس اور عشق میں کیا فرق ہے؟
what , is, difference, in, sexual, demand, and, ishq, chelsie, richal

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.