yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

غیرمحفوظ جنسی تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ایک جان لیوا بیماری

MH Kazmi July 28, 2019July 28, 2019 1 min read
unsafe, sexual, relations, cause, major, infections, to, men, and, women, a, life, rsik, disease, caught, in, britain
Share this:

 

حال ہی میں برطانیہ کے ایک ہسپتال میں دو خواتین مریضوں کے جسم میں سوزاک کی وہ قسم دریافت کی گئی ہے جو کسی بھی دوا سے قابو میں نہیں آ رہی ہے حال ہی میں برطانیہ کے ایک ہسپتال میں دو خواتین مریضوں کے جسم میں سوزاک کی وہ قسم دریافت کی گئی ہے جو کسی بھی دوا سے قابو میں نہیں آ رہی۔

فی الوقت اسے سپر گونوریا کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب سوزاک کی انتہائی قسم ہے۔

برطانیہ کے ادارہ برائے عوامی صحت کے مطابق دونوں میں سے ایک خاتون کا تعلق یورپ سے ہے جبکہ دوسری خاتون کو برطانیہ میں ہی یہ انفیکشن ہوا تھا۔

واضح رہے کہ یہ بیان عوامی صحت کے ادارے نے دیا ہے۔

معالجین دونوں کیسز میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور چند تشخیصی مراحل کے نتیجے کا انتظار ہے۔

دونوں خواتین میں موجود انفیکشن پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن اس کے لئے مروجہ طریقہ علاج سے انحراف کرنا پڑا۔

پرانا طریقہ علاج اور پرانی دوائیاں خواتین کے اس مرض پر اثر نہیں کر رہی تھیں۔

یہ طبی دنیا میں سوزاک کی ایک نئی خطرناک قسم کہلائی جا رہی ہے۔

برطانیہ کے قومی ادارہ صحت میں انفیکشن سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نک فن کے مطابق دونوں خواتین کی بیماری کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے لیکن یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ انفیکشن کس جگہ سے یا کس مرد سے انہیں منتقل ہوا، تاکہ اس سلسلے میں مکمل روک تھام کی جاسکے اور یہ بیماری مزید کسی کو منتقل نہ ہو سکے۔

“اگر ہم چاہیں تو اسے ایک یاددہانی سمجھ سکتے ہیں، جو بہت بروقت ملی ہے۔ ہم باآسانی سوزاک سے بچ سکتے ہیں، کنڈوم استعمال کرنے سے اس کا خطرہ نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔”

یاد رہے کہ جنسی سرگرمی کے دوران ہر مرتبہ کنڈوم استعمال کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

سوزاک جنسی تعلقات کے دوران منتقل ہونے والی ایک بیماری ہے جو کہ نذیریا گونرائے نامی بیکٹیریا کے ذریعے پھیلتی ہے اور اس کے پھیلنے کا واحد ذریعہ غیر محفوظ جنسی تعلقات ہیں۔

اس انفیکشن کو عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی مختلف اقسام سے کنٹرول کیا جاتا ہے لیکن ان دو مریضوں میں بیکٹیریا ان اینٹی بائیوٹک ادویات سے قابو میں نہیں آ رہا تھا۔

ایک تجویز یہ بھی دی گئی ہے کہ اگر سوزاک کا علاج بروقت کروا لیا جائے تو ایسی کسی پیچیدگی یا کسی بھی دیگر خطرے سے بچا جاسکتا ہے، یاد رہے کہ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جرثومہ جسم کے باقی حصوں میں بھی پھیل سکتا ہے اور بہت ہی پیچیدہ امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک انسان جتنی زیادہ مرتبہ سوزاک کا شکار ہوتا ہے، اتنی مرتبہ مرض سے متعلق پیچیدگیوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

سوزاک اسقاط حمل کی وجہ بھی بن سکتا ہے یا وقت سے پہلے بچے کی پیدائش بھی اس بیماری کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

سوزاک سے متاثرہ خواتین میں پیدائش کے بعد بچہ کسی بھی خطرناک بیماری میں مبتلا پایا جاسکتا ہے نیز بچوں میں پیدائشی اندھا پن بھی اسی جرثومے کی حامل خواتین میں دیکھا گیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
how , to, copup, with, breakup, know, and, master, your, emothions
Previous Post بریک اپ سے آخر کیسے نمٹا جائے؟
Next Post نفسانی خواہشوں کی سائنس
deficiency, in, sexual, demand, in, men, and, women, with, age, and, other, factors

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.