yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حامد میر کا ناقابل یقین انکشاف

MH Kazmi July 24, 2019 1 min read
The incredible discovery of Hamed Mir
Share this:

The incredible discovery of Hamed Mir

لاہور (ویب ڈیسک) اردو کے نامور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو اور ممتاز قانون دان عابد حسن منٹو کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں لیکن عابد حسن منٹو کے خیال میں سعادت حسن منٹو نے ادب کی دنیا میں اتنا بڑا مقام حاصل کر لیا کہ منٹو نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی خاندان کا نام نہیں رہ گیا بلکہ ایک فرد واحد کی ملکیت بن چکا ہے، لہٰذا انہوں نے اس نام کو نئے حالات کے سانچے میں ڈال کر مَنٹو سے مِنٹو بنا دیا ہے۔ مَنٹو اور مِنٹو میں صرف ایک نسل کا نہیں بلکہ ایک زمانے کا بھی فرق ہے۔ ایک زمانہ جو گزر چکا اور ایک زمانہ جو گزر رہا ہے۔ یہ زمانے کے زیر و زبر کی باتیں بڑی گہری ہوتی ہیں اور یہ صرف گہرے لوگوں کو سمجھ آتی ہیں۔ 19جولائی کو جمعہ کے دن میانوالی کے قریب نمل کالج میں رافع مسرت فائونڈیشن کی طرف سے ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر سنتے ہوئے میں بار بار زمانے کے زیر و زبر کو سمجھنے کی کوشش کررہا تھا۔ نمل جھیل کے کنارے واقع اس کالج کا افتتاح 27اپریل 2008کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کیا تھا اور اس تقریب میں گیلانی صاحب کے وزیر تعلیم احسن اقبال بھی شریک تھے۔ مجھ ناچیز کو اس تقریب کی میزبانی کا فریضہ سونپا گیا تھا اور اس کے بعد بھی متعدد بار میں عمران خان کے ہمراہ اس کالج کی تقریبات میں شریک ہوتا رہا کیونکہ یہ غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا ایک اچھا منصوبہ تھا۔ شاید نمل کالج کے ساتھ اس پرانے تعلق کی وجہ سے عمران خان اور انیل مسرت نے ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب میں میرے اور برادرم سہیل وڑائچ کے علاوہ بہت سے ایسے لوگوں کو مدعو کیا جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں لیکن جنہوں نے شوکت خانم ہاسپٹل اور نمل کالج کے منصوبوں کی اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن حمایت و مدد کی۔ یہی وجہ تھی کہ علیمہ خان اور خرم نیازی ان لوگوں کی زیادہ عزت افزائی کر رہے تھے جو پہلے دن سے نمل کالج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو ہاسپٹل کے افتتاح کے بعد امریکہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔ جب وہ اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن پر شدید تنقید کررہے تھے تو مجھے وہ دن یاد آیا جب وہ یوسف رضا گیلانی اور احسن اقبال کو لے کر نمل کالج میں گھوم رہے تھے اور وفاقی و صوبائی حکومت سے تعاون کی یقین دہانی حاصل کررہے تھے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ عمران خان نے 2008کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ انتخابات نہیں ہوں گے۔ وہ معزول ججوں کی بحالی کے لئے چلائی جانے والی وکلاء تحریک کے ساتھ کھڑے رہے۔ وکلاء نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے انتخابات میں حصہ لیا اور پھر ان دونوں جماعتوں نے مل کر ایک مخلوط حکومت بنائی۔ مسلم لیگ(ن) کے وزراء نے بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر پرویز مشرف سے حلف لے لیا تھا لیکن جب پیپلز پارٹی نے معزول ججوں کو بحال کرنے میں تاخیر سے کام لیا تو مسلم لیگ(ن) نے مخلوط حکومت کو خیر باد کہہ دیا اور ججوں کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ عمران خان بھی اس لانگ مارچ کی حمایت کررہے تھے لیکن پھر نواز شریف نے آرمی چیف جنرل کیانی کی ٹیلی فون کال پر یہ لانگ مارچ ختم کردیا۔ یہ وہ موقع تھا جب عمران خان کو احساس ہوا کہ جن کی ٹیلی فون کال پر نواز شریف نے لانگ مارچ ختم کردیا اصل طاقت انہی کے پاس ہے اور پھر عمران خان نے بھی پاور پالٹیکس شروع کردی۔ زمانے کا زیر و زبر چلتا رہا۔ نمل کالج آگے بڑھتا رہا، اس کالج کی توسیع کے لئے زمین کی ضرورت تھی۔ 2013میں شہباز شریف دوبارہ وزیراعلیٰ بنے تو نمل کالج کے لئے ایک ہزار ایکڑ اراضی کی منتقلی کی فائل ان کے پاس آئی۔ فی ایکڑ کا پندرہ سو روپیہ ادا کیا جارہا تھا۔ کچھ مقامی لوگوں نے زمین کی فروخت کے خلاف عدالتوں میں مقدمات دائر کر رکھے تھے۔ کچھ مقدمات خرم نیازی کی بھاگ دوڑ سے ختم ہوئے اور کچھ باقی تھے لیکن شہباز شریف نے تعلیم کے فروغ کی خاطر اس فائل کو نہیں روکا اور کالج کو یہ زمین مل گئی۔ 19جولائی کو اسی نمل کالج میں عمران خان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر خوب برسے جس نے اس کالج کے افتتاح اور توسیع میں عمران خان کی مدد کی۔ کچھ لوگوں کے خیال میں یہ عمران خان کی بےلچک اصول پسندی ہے اور کچھ اہل فکر کے نزدیک یہ زمانے کا زیر و زبر ہے، جو کل زیر تھا آج زبر ہے جو آج زبر ہے وہ کل زیر ہوگا۔ یہ تقریب ختم ہوئی تو وفاقی وزیر فواد چوہدری صاحب سیکورٹی کا حصار توڑتے ہوئے ہمیں وزیراعظم کے پاس لے گئے تو انہوں نے فوراً سہیل وڑائچ صاحب کو یاد دلایا کہ آپ کو یاد ہے نا جب میں نے یہ کالج بنانے کے بارے میں سوچنا شروع کیا تو میں آپ کو یہ جگہ دکھانے کے لئے یہاں لایا تھا جس پر سہیل وڑائچ نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اثبات میں سر ہلایا اور مانچسٹر سے آئے ہوئے صحافی طاہر چوہدری صاحب وزیراعظم کی کمال یادداشت پر مبہوت رہ گئے۔ایسا نہیں کہ عمران خان کو پرانی باتیں اور پرانے لوگ یاد نہیں رہتے۔ وہ زمانے کے زیر و زبر کو خوب جانتے ہیں اسی لئے انہوں نے اپنے ایک پرانے ساتھی عامر کیانی کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔ کیانی صاحب کو چند ماہ قبل وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن ہٹانے کی کوئی وجہ بیان نہ کی گئی، ان کے خلاف بہت انکوائریاں ہوئیں لیکن کچھ ثابت نہ ہوا، لہٰذا عمران خان نے انہیں پارٹی کا ایک اہم عہدہ دے کر پارٹی منظم کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں عمران خان نے مان لیا ہے کہ عامر کیانی کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ غلط تھا۔ ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں انہیں کچھ مزید غلطیوں کا احساس ہوجائے اور وہ اپنی کابینہ میں دوبارہ ردوبدل کریں۔ ان کے لئے اصل امتحان امریکہ سے واپسی پر شروع ہوگا۔ ایک طرف کچھ اہم معاملات میں انہیں عالمی دبائو کا سامنا ہوگا دوسری طرف عوامی دبائو ہوگا۔ انہوں نے امریکہ روانگی سے قبل اپنی اقتصادی ٹیم سے کہا ہے کہ کم از کم آٹا، گھی اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا کوئی طریقہ تلاش کیا جائے۔ کوئی طریقہ نکل آیا تو عوامی دبائو کا سامنا کرنا آسان ہوگا ورنہ عوام کی بےچینی افراتفری اور انتشار کو بڑھائے گی۔ اس صورتحال میں ریاستی اداروں کو بڑی احتیاط کرنا ہوگی اور آئین و قانون کی بالادستی کے تصور پر قائم رہنا ہوگا۔ ریاست کو واٹس اپ کالوں پر نہیں آئین و قانون کے مطابق چلانا چاہئے۔ ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عابد حسن منٹو نے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط میں کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں کئی معاملات زیر التواء ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسوں کو اتنی اہمیت دی جارہی ہے؟ کیا ان ججوں کے خلاف ریفرنس کو آئوٹ آف ٹرن لینا تعصب کی تعریف میں نہیں آتا؟ کیا یہ تعصب خود مس کنڈکٹ نہیں ہے؟ عابد حسن منٹو کے سوالات ہمیں زمانے کے زیر و زبر کو گہرائی میں جاکر سمجھنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ زمانہ کبھی ایک سا نہیں رہتا۔ کل کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو آج انکوائریوں کا سامنا ہے۔ کل کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو آج انکوائریوں کا سامنا ہے آج کے صاحبانِ اختیار کے ساتھ کل کو کیا ہوگا یہ صرف اللہ کو پتا ہے۔ اس لئے اللہ سے ڈرو انسانوں سے نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
News that upset disappointed fans
Previous Post مایوس شائقین کے حوصلے بلند کر دینے والی خبر
Next Post وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا، ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ایسا مطالبہ رکھ دیا کہ پورا امریکہ حیران رہ گیا
Prime Minister Imran Khan fulfills his promise to the nation, puts a demand before Donald Trump that the entire United States is shocked

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.