yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مستنصر حسین تارڑ کی ایک خوبصورت تحریر

MH Kazmi July 19, 2019 1 min read
A beautiful writing of Mustnesh Hussain Tarr
Share this:

A beautiful writing of Mustnesh Hussain Tarr

لاہور (ویب ڈیسک) ربا! میرے حال دا محرم توں اندر توں ہیں، باہر تو ہیں، رُوم رُوم وِچ توں توں ہی تانا، توں ہی بانا، سبھ کجھ میرا توں کہے حسین فقیر نمانا، میں ناہیں سبھ توں! محبوب الحق…حضرت شیخ مادھو رحمتہ اللہ علیہ قادری لاہوری ولادت 983ھ…وصال 1054ھ قطب الحق، امام الاوتار … نامور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت شاہ حسین مقصود العین المعروف لال حسین قدس سرہُ العزیز…ولادت 940ھ …وصال 30جمادی الثانی 1008ھ عجب شام تھی… شام تو نہ تھی ڈھل چکی رات تھی۔ تقریباً پینتالیس برس پیشتر کی عجب رات تھی۔ اگر مجید امجد ہوتے تو کہتے۔ ’شہر لاہور میں آج چراغاں ہے۔ میلہ چراغاں ہے… ڈھول بجتے ہیں، الائو جلتے ہیں شہر لاہور میں آج چراغاں ہے۔ لاہور ہے یا آتش کدوں کا شہر بلخ ہے کہ جس طرف کوئی دیکھے آگ بڑھکتی ہے چراغوں کی، شعلے اٹھتے ہیں الائو سے…کیا اہل شہر آتش پرست ہو گئے ہیں۔ چار چراغ ترے بلن ہمیشہ، پنجواں میں بالن آئی ہو بھلا جھولے لالن…سندھڑی دا سیہون دا، سخی شہباز قلندر اور یہاں تو چار کہاں انت بے انت چراغ جلتے تھے۔ گویا چراغوں کا چراغاں تھا۔ پنجاب کا، لاہور کا۔ شاہ حسین قلندر…لال حسین، مادھو لال حسین قلندر، مادھو پیا اور عشق حسین پہلو بہ پہلو خاک نشین تھے۔ ’اساں اندر باہر لال ہے، اساں مرشد نال پیار ہے شہر لاہور کے دو نگہبان تھے۔ ایک شریعت کا پابند مظہر نور خدا اور دوسرا بظاہر شریعت سے بغاوت کر کے صرف عشق کی سیڑھی پر چڑھنے والا لیکن وہ سیڑھی تھامنے والا بھی تو علی ہجویری ہوتا ہے جس کے مرقد پر شاہ حسین باقاعدگی سے حاضری دیتا ہے۔ وہ چونکہ خود باغی ہے اور سامنے ایک اور باغی دلا بھٹی کا یار ہے۔ دونوں کے جرم الگ الگ ہیں۔ ایک سماج کی روایتوں سے بغاوت کرتا ہے اور دوسرا غیر ملکی غاصبوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرتا ہے۔ وہ کیسی شب تھی جب شاہ حسین اور دلا بھٹی ایک ہی کال کوٹھڑی میں قید ہیں۔ دونوں کا جرم بغاوت ہے۔ اگلی سویر دلا بھٹی کو تختہ دار پر چڑھا دیا جاتا ہے۔ 45برس پیشتر کی اس شب میں ایک دوست کے ساتھ چراغاں کے میلے میں آیا اور میں ایک حیران بچے کی مانند اس میلے میں گم ہو گیا۔ میں خود تو گم نہ ہوا مجھے تو اس نے گم کیا جس نے پڑھ لیا کہ یہ دنیا کھیل تماشا ہے تو اس نے شریعت کا جامہ اتارا اور ملامتی چوغا پہن لیا اور اپنے آپ میں گم ہو گیا۔ ’اساں ٹکر منگ منگ کھاونا، اساں ایہو کم کماونا‘ اور بیہوش ہی اچھا تھا، مدہوش ہی اچھا تھا، ناحق مجھے ہوش آیا۔ ہوش آیا تو نصف شب بیت چکی تھی۔ چراغ بجھنے لگے تھے۔ الائو مدھم ہوتے جاتے تھے اور میں ایک الائو کے گرد بیٹھے ملنگوں، فقیروں اور مجذوبوں کے ایک گروہ میں بیٹھا ہوا تھا اور سائیں کے مچ کی چنگاریاں میری آنکھوں میں چراغ ہوتی تھیں اور راکھ کی ایک تہہ میرے چہرے پر اترتی جاتی تھی۔ ان مجذوبوں کی آنکھوں میں لال حسین کی لالی کے ڈورے تھے اور کھڑی کا ایک پیالہ بھنگ کی ہریاول سے چھلکتا گردش کرتا تھا۔ وہ وہاں تھے جہاں ان کو اپنی خبر بھی نہ تھی۔ میری موجودگی کی خبر کہاں ہوتی اور اس عالم میں جگہ جگہ ڈھول بجتے تھے اور ان کی دھمک سے الائو لرزتے تھے۔ ان کی گونجدار آواز عرش تک جاتی تھی اور یوں محسوس ہوتا تھا جیسے سینکڑوں ہائی فائی سسٹم فل والیوم میں کھل گئے ہیں کہ ڈھولوں کی دھمک، دھمک در دھمک دوچند سہ چند ہو کر کانوں میں اترتی تھی اور ان کے پردوں میں دھم دھم کے ارتعاش کو جنم دیتی تھی۔ ملنگوں میں سے کوئی ایک کھڑا ہو کر اکتارا بجاتے ہوئے شاہ حسین کا کلام گانے لگتا۔ ’ایہ جوبن دوچار دہاڑے، کاہے کو جھوٹ کماوناں کہے حسین سنہائے کے، اساں خاک نال سماوناں‘ کتاب ’’حقیقت الفقرا‘‘ کے مطابق حضرت کا نام ڈھڈا حسین تھا اور ڈھڈا پنجاب کے راجپوتوں میں ایک ذات ہے۔ بزرگوں میں جو شخص کہ اول شرف با اسلام ہوا اس کا نام کلس رائے تھا۔ والد کا نام عثمان تھا اور انہوں نے غربت کی وجہ سے پیشہ بافندگی اختیار کیا۔ شاہ حسین نے ہمیشہ اپنے جو لاہے ہونے پر فخر کیا اور راجپوت ہونے کو قابل عزت نہ گردانا… انی حسین جُلاہا نہ اوہ مومن، نہ اوہ کافر جو آہا سو آہا… یعنی میں تو حسین جولاہا ہوں، اور جو ہوں بس ہوں۔ شاہ حسین اپنی پوری شاعری میں اسی پیشے کی رمزوں، ترکیبوں اور استعاروں کو بروئے کار لا کر معرفت کی کھڈی پر چڑھایا اور ایسے ایسے کھیس، رانگلے رنگ رنگیلڑے بنے جن کی ہرگرہ میں سے عشق الٰہی کے بوٹے پھوٹتے ہیں۔ اتن میں کیوں آئی ساں، میری تند نہ پئی آکائے ہورناں کتیاں پنج ست پونیاں میں کی آکھاں جائے سرت کا تانا، نرت کا بانا ہتھ اٹیرن رہ گئی چھلی کوئی جو تند رولی پے گئی، صاحب مول نہ بھانا چرخا میرا رنگڑا، رنگ لال اپنا سوت تیں آپ ونجایا، دوش جلاہے کیوں؟ گھم چرکھڑیا، تیری کتن والی جیوے ’’حقیقت الفقرا‘‘ میں درج شدہ بے شمار کرامتیں جو شاہ حسین سے منسوب کی گئی ہیں وہ کم از کم مجھے بعید از حقیقت لگتی ہیں۔ حقیقت کی نابینائی کی پروردہ کہانیاں ہیں۔ اگرچہ اس کے مصنف اسے ذاتی مشاہدہ قرار دیتے ہیں۔ البتہ ایک روایت درج کرتا ہوں۔ جس میں بے شک حقیقت ہرگز نہ ہو پر یہ حکایت لذیذ ہے کہ ایک عیاش طبع شخص نے جب دیکھا کہ شاہ حسین رندی اور مستی میں مشغول شہر کی گلیوں میں رقص کرتے پھرتے ہیں اور مردوں کے علاوہ حسین عورتیں بھی ان کو ولی مانتی ہیں تو وہ شاہ کی خدمت حاضر ہو کرعرض گزار ہوا کہ اے لال حسین میں تیرا مرید ہو کر تیری پیروی کرنا چاہتا ہوں۔ جو تو کرتا ہے میں بھی وہی کروں گا تو شاہ نے کہا کہ چلا آ…ایک گلی میں سے شہر کی سب سے دل ربا کشمیری عورت نکلی تو شاہ نے ہم آغوش اختیار کر کے اسے چوما۔ وہ مرید بھی بخوشی آگے ہوا اور عورت سے بغلگیر ہو کر اسے چوما۔ ذرا آگے گئے تو وہاں روٹیوں کا تندور دیکھتا تھا۔ شاہ حسین نے اس میں ہاتھ ڈال کر ایک دہکتا ہوا کوئلہ نکالا اور اسے اپنی زبان پر رکھ لیا۔ مرید خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹ گیا تو شاہ نے کہا تو نے کہا تھا کہ جو میں کروں گا تو بھی وہی کرے گا، تو اب یہ بھی کر۔ کہا جاتا ہے کہ وہ شخص اس کرامت سے اتنا متاثر ہوا کہ توبہ تائب ہو کر دل و جان سے شاہ کا مرید ہو گیا۔ لہو و لعب اختیار کرنے سے پیشر معمول تھا کہ تمام رات دریائے راوی میں کھڑے ہو کر تابہ سحر ختم قرآن کرتے اور نماز فجر و اشراق پڑھ کر علی ہجویری کی خانقاہ پر حاضر ہو جاتے لوگ کہتے یہ جولاہا نہیں جوئے الٰہی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
If the predecessor of Safar-i-Azam is seen, Sheikh Rasheed will be so impressed
Previous Post صف اول کے صحافی کی یہ پیشگوئی اگر شیخ رشید ملاحظہ کر لیں تو متفکر ہو جائیں گے
Next Post خاتون صحافی مہر بخاری نے مریم نواز کے دل و دماغ میں چلنے والے خیالات قوم کے سامنے رکھ دیے
Female journalist Seal Bukhari placed Mary Nawaz's thoughts in front of the nation

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.