yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وزن کم کرنے کا ایک شاندار اور آسان سا طریقہ

MH Kazmi July 18, 2019 1 min read
A wonderful and easy way to lose weight
Share this:

A wonderful and easy way to lose weight

لاہور(ویب ڈیسک) وزن کم کرنے کے موضوع پر ان صفحات پر شائع ہونےو الا یہ پہلا مضمون نہیں ہے، اس سے قبل بھی ہم وزن میں کمی کے حوالے سے مختلف قسم کی معلومات اور ڈائٹ پلان آپ کو بتاتے رہے ہیں۔ تاہم ایک بار پھر وہی سوال سامنے ہے کہ کھانا کتناکم کرنا ہے ؟ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ وزن کم کرنا ہے تو کیلوریز کم کرنی پڑیں گی لیکن ماہرین کا کہناہے کہ کھانے کی مقدار نہیں بلکہ معیار اہمیت رکھتاہے اور آپ کے وزن کم کرنے کے سفر میں یہ چیز آگے کام آنے والی ہے۔ایک اسٹڈی کے مطابق وہ لوگ جو بہت زیادہ پروسیسڈ فوڈز، میٹھی غذائیں اور ریفائنڈ دالوں سے بنی اشیا کھانا کم کردیتے ہیں اور اس کے بجائے بھرپور مقدار میں تازہ سبزیاں، پھل اور خالص دالیں کھانا شروع کردیتے ہیں تو وہ ایک سال کے اندر اندر کافی ہینڈسم اور اسمارٹ ہوجاتے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتاہے کہ اس بات کی اہمیت ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں، نہ کہ یہ آپ کتنا زیادہ یا کم کھاتے ہیں۔ یہی چیز آپ کی صحت کو بناتی یا بگاڑتی ہے۔اسٹڈی سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ معیاری غذائوں پر مبنی خوراک کھانے کی حکمت عملی ان لوگوں کے زیادہ کا م آئی جو کم چکنائی اور نشاستہ والی ڈائٹ پر عمل کرتے تھے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ موروثی طور پر فربہ لوگ اورانسولین استعمال کرنے والے یعنی ذیابطیس کے مریضوں پر اس قسم کی ڈائٹ کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا اور ان کے وزن میں کمی نہیں دیکھی گئی۔ تحقیق نے اس بات کو تقویت دی کہ وہ لوگ جو معیاری ڈائٹ پر عمل کرتے ہیں ، ان کا وزن صحت بخش ہوتا ہے اور ان پر بوجھ بھی نہیں ہوتا، وہ اس کے ساتھ کافی عرصے خوش باش زندگی گزارتے ہیں۔ وہ لوگ جو صاف ستھری اور صحت بخش غذائوں کو ترجیح دیتے ہیں، ساتھ ہی پروسیسڈ اور ریفائنڈ فوڈز جیسے کہ ڈبل روٹی، چھنا ہوا سفید آٹا، سوڈا، سوفٹ ڈرنکس اور میٹھے اسنیکس سے پرہیز کرتے ہیں، وہ ایک صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔ یہ اسٹڈی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں کے ذریعے کلینیکل ٹرائل کے تحت ایک سال تک جاری رہی، جس میں 18 سے 50 سال کے 609افراد نے حصہ لیا۔ ان میں سےکوئی بھی ذیابطیس کا مریض نہیں تھا۔ ان کاباڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 28 سے 40کے درمیان تھا۔ اس اسٹڈی میں ڈی این اے کا بھی تجزیہ کیا گیا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ موروثی تغیرات جسم کے اندر فیٹس اور کاربوہائیڈریٹس(یعنی چکنائی اور نشاستہ ) کے پروسیس پر کس قدر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ بھی نوٹ کیا جانا چاہئے کہ باڈی ماس انڈیکس کی رینج 18.5سے 24.9ہو تو اسے صحت مند تصور کیا جاتاہے۔ ان تمام لوگوں کو دو گروہوںمیں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروہ کو کم نشاستہ والی اور دوسرے گروہ کو کم چکنائی والی ڈائٹ اختیار کرنے کو کہا گیا۔ دونوں گروہوں سے تقا ضا کیاگیا کہ وہ صرف صحت بخش غذائوں پر دھیان دیں اور کیلوریز کی فکر نہ کریں۔ کم چکنائی والےگروہ (Low-fat group)کی وہ غذائیں کھانے کی حوصلہ شکنی کی گئی جس پر low-fat لکھا تھا۔ بغیر کیلوریز (No calorie)والی غذائیں اس گروہ کا ہدف تھیں جنہیں یہ کہاگیا کہ وہ جتنا چاہیں صحت بخش غذائیں کھا سکتے ہیں۔ ایک سال بعد یہ نوٹ کیا گیا کہ وہ گروہ جو کم نشاستہ یا کاربوہائیڈریٹس استعمال کررہا تھا ، اس کا اوسط وزن5سے6کلو کم ہوا اوردوسرا گروہ جو کم چکنائی استعمال کر رہاتھا اس کا وزن 4 سے 5 کلو کم ہوا۔ سب سے اہم بات یہ تھی کہ دونوں گروہوں میں موجود لوگو ں کی کمر کا سائز بھی کم ہوا، انھوں نے بلڈپریشر، باڈی فیٹ اور بلڈ شوگر لیول کو بھی برقرار رکھا تھا۔ اس اسٹڈی سے یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ شرکاء جو موروثی طور پر فربہ تھے ، ان پر کسی قسم کی ڈائٹ کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اتمام حجت ، آپ کو یہی مشورہ دیا جاسکتاہے کہ آپ متوازن غذا یعنی بیلنس ڈائٹ پر عمل کریں۔ وہ غذائیں جن میں بھرپور غذائیت اورافادیت ہو، ان سے نہ صرف آپ صحت مند اور مطمئن و مسرور رہیں گی بلکہ آپ کو آئیڈیل وزن بھی حاصل ہوجائےگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
There are some trivial ways to make a clear reduction in the electricity bill that will not be in your knowledge
Previous Post بجلی کے بل میں واضح کمی لانے کے چند آزمودہ طریقے جو ہرگز آپ کے علم میں نہ ہونگے
Next Post جنسی ہراسگی کا مطلب کیا اور اس کی کتنی اقسام ہیں ؟
What does sexual abuse mean and how many types of it?

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.