yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمیشہ خوبصورت نظر آئیں تو یہ چند عادتیں ترک کر دیں

MH Kazmi July 18, 2019 1 min read
If you want to always look beautiful then leave some habits
Share this:

If you want to always look beautiful then leave some habits

لاہور(ویب ڈیسک) ہم اکثر ان سیلیبرٹیز سے متعلق بات کرتے ہیں، جو40یا 50سال کی ہونے کے باوجود نہ صرف خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہیں بلکہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ جواں بھی دکھائی دیتی ہیں، اس کی بنیادی وجہ ان کی روزمرہ کی عادتیں ہیں۔ اس کے برعکس ہم اکثر ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں، جو 25سال کی ہونے کے باوجود 30یا35برس کی محسوس ہوتی ہیں۔اس کی وجہ وہ عادتیں ہیں، جن سے لاعلمی ہمیں تیزی سے بڑھاپے کی جانب راغب کررہی ہوتی ہیں۔ جواں عمر نظر آنے کے لیے دنیا بھر میں ارب پتی افراد مختلف جتن کرتے ہیں مگر چند عام عادات کو ترک کردینابڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں ۔ کیا آپ بھی کولڈ ڈرنکس یا کسی بھی قسم کے مشروبات کے لیے گلاس کے بجائے اسٹرا (Straw)کا استعمال کرتی ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اسٹرا کا استعمال چھوڑدیں کیونکہ اس کا استعمال آپ کے چہرے پر لکیریں اور جھریاں پڑنے کاسبب بنتا ہے۔ بیوٹی ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق کسی بھی مشروب کا استعمال گلاس سے ہی کیاجانا چاہیے۔ یہی حال سگریٹ پینے والوں کا بھی ہے، ایسے افراد کے چہرے کی جِلد وقت سے پہلے ڈھلک جاتی ہے۔ سگریٹ پینے کا انداز جھریوں کا سبب بنتا ہے۔اکثر خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ایک وقت میں دس کام کرنا پسند کرتی ہیں اور اس خوبی کو وہ اپنے لیے فخر کی بات سمجھتی ہیں لیکن کیا آپ جانتی ہیں آپ کی اس عادت کاخمیازہ آپ کے جسم کو ادا کرنا پڑے گا۔ بہت زیادہ تناؤ جسمانی خلیات کو نقصان پہنچانے اور عمر کی رفتار بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔اس لیے کوشش کریں کہ آپ ایک وقت میں ایک ہی کام کریں۔ یہ جاننے کے باوجود کہ چینی ہمارے لیے بہتر نہیں، دنیا میں لوگوں کی اکثریت میٹھے کا شوق رکھتی ہے۔ یہ وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی عمر بڑھا نے، آنکھوں کے نیچے حلقے اور جھریوں کا سبب بن جاتا ہے۔ طبی ماہرین اس بارے میں رائے دیتے ہیں کہ چینی ہمارے خلیات سے منسلک ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہوجاتی ہے۔ہم اپنی زندگی کی مصروفیات میں اس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ اکثر دوست احباب بہت پیچھے رہ جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دوست روح کے لیے اچھے ہوتے ہیں۔ درحقیقت ان کے ساتھ گزارا گیا وقت جسم پر عمر کے اثرات کی روک تھام کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ وہ خواتین جو صرف مصروفیات کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار رہتی ہیں، ان پر عمر کے اثرات وقت سے پہلے ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔آپ کو اپنی عمر سے بڑا دکھانے والی ایک عادت موئسچرائزنگ کو نظر انداز کرنا بھی ہے۔ہر انسان کی جِلد کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں کہیں کسی کی جِلد بے حد آئلی ہوتی ہے تو کسی کی بے حدخشک۔ موئسچرائزنگ کی صورت میں جِلد کی نمی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ نمی کی کمی جِلد کی سطح کو خشک کر دیتی ہے، جو جِلد پر زائد جھریوں کو نمودار کردیتی ہے لیکن باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کرنے سے آپ کی جِلدنرم رہتی ہے اور جھریاں بننے کے عمل کو مؤخر کر دیتی ہے۔عام طور پر اوندھے منہ سونا اکثر افراد کی عادت ہے لیکن آپ کے سونے کا انداز بھی آپ کے چہرے کی رعنائی دور کرنے اور جھریاں پڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا ہمیشہ خیال رکھیں کہ کبھی اوندھے منہ نہ سو ئیں اور سیدھا لیٹ کر سونے کو اپنی عادت بنائیں۔ چہرے پر تکیے کا دبائو بھی جھریوں کا باعث بن سکتا ہے۔اس لیے سوتے وقت آرام کیلئے چہرے پر کسی قسم کا تکیہ یا کشن رکھنے سے گریز کریں۔ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا بہت ہی زیادہ عام عادت ہے اور اکثر لوگ بیٹھنے کے دوران اس پر توجہ بھی نہیں دیتے۔لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے ہائی بلڈپریشر، ٹانگوں پر ورم اور دوران خون متاثر ہونے جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ جو لوگ آڑے ترچھے انداز میں بیٹھتے ہیں ان کا انداز بھی باڈی شیپ متاثرکرنے، ریڑھ کی ہڈی میں درد اور چکنائی میں اضافے کا سبب بن جاتا ہے۔روزانہ ایکسرسائز کرنے سے عمر کے بڑھتے اثرات کو بھی بآسانی چھپایا جاسکتا ہے لیکن ہم میں سے زیادہ تر افراد ایکسرسائز صرف اس وقت کرتے ہیں، جب ان کا وزن بڑھ جائے۔2ہفتے جم جوائن کرنے سے آپ صرف چند پاؤنڈ وزن میں کمی لاپاتی ہیں۔ تاہم روزانہ ایکسرسائز کرنے کا معمول بنالیا جائے تو یہ آپ کا وزن بڑھنے نہیں دے گی، ساتھ ہی آپ کو فٹ، چست اورموٹاپے جیسی بیماریوں سے دور رکھے گی۔دھوپ کی مضر شعاعوں سے بچنے کے لیے سن گلاسز کا استعمال ضروری قرار دیا جاتا ہے ۔لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ سڑک کے کنارے فروخت کیے جانے والے کم قیمت سن گلاسز آپ کی آنکھوں کو اسٹائل تو دے سکتے ہیں لیکن سورج کی مضر شعاعوں اور اس کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ ساتھ ہی ان سن گلاسز کا استعمال آنکھوں کے اردگرد کی جِلد کو بھی سخت اور لچک سے محفوظ نہیں رکھ پاتا اگر آپ بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہنا چاہتی ہیں تومعیاری سن گلاسز استعمال کیجیے، جو آپ کو سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھیں گے۔ہم میں سے اکثر خواتین خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لیےچہرے کی جِلد کا تو بے حد خیال رکھتی ہیں لیکن گردن کو بھول جاتی ہیں، جس کے نتیجے میںگردن کا رنگ چہرے سے مختلف لگتا ہے، اس کی جِلدلچک دارہوجاتی ہے اور جھریاں پڑنے سے آپ پر بڑھاپے کے اثرات نمایاں ہوجاتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ گردن پر لائنیں زیادہ نمایاں ہونے لگتی ہیں، جنہیں اچھے سے اچھا میک اَپ آرٹسٹ بھی نہیں چھپا پاتا۔ اسی لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ چہرے کے ساتھ گردن کو بھی اتنی ہی توجہ دی جائے۔ مثلاًگردن کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، چہرے پر مساج کے وقت گردن کا مساج بھی ہر گز نہ بھولیں جبکہ اینٹی ایجنگ ماسک نہ صرف چہرے پر بلکہ گردن پر بھی اپلائی کیا جائے۔ یہی بات ہاتھوں کیلئے بھی ہے، جو خواتین کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ لازمی نہیں کہ صرف چہرہ ہی خوبصورت لگے، ہاتھ اور پاؤں پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوتی ہے۔ لہٰذا مینی کیور اور پیڈی کیور کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ یہی نہیں، دھوپ میں نکلتے وقت ہاتھ اور پیروں پر بھی سن بلاک لازمی لگائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
If you want to make your children a good and successful person, then teach them
Previous Post اگرآپ اپنے بچوں کو اچھا اور کامیاب انسان بنانا چاہتے ہیں تو انہیں یہ بات ضرور سکھائیں
Next Post پاک فوج کے (ر) افسر کا خصوصی تبصرہ
Special Officers of Army Staff (R) Officer

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.