yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایک معلوماتی رپورٹ

MH Kazmi July 18, 2019 1 min read
An informal report
Share this:

An informal report

لاہور(ویب ڈیسک) اسکرپٹ رائٹنگ کے حوالےسے امریکن افسانہ نگار فرانسز اسکاٹ کی کا مشہور مقولہ ہے، ’’ایک لکھاری اس لیے نہیں لکھتا کہ وہ کچھ کہنا چاہتا ہے، اس کے برعکس وہ اس لیے لکھتا ہے کہ اس کے پاس کچھ ہے جسے وہ لوگوں کو بتانا چاہتا ہے‘‘۔ سب سے پہلے اس بات کا تعین کریں کہ کیا آپ کےپاس کہنے کے لیے کچھ ہے ؟ اگر ہے تواس میں ایسی کونسی خاص بات ہے جسے تصویری شکل(ویڈیو) میں ڈھال کر لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکتی ہے۔ آپ اس کے ذریعے ناظرین کو کیا سمجھانا اور بتانا چاہیں گے۔ اگر آپ کے پاس ان باتوں کا جواب ہے تو آپ اسکرپٹ رائٹنگ کی شروعات کرسکتے ہیں۔ لیکن اس سے قبل، اسکرپٹ رائٹنگ کی اہمیت وخاصیت سے واقفیت ضروری ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری اس وقت، بحالی و ترقی کی جانب رواں دواں ہے، ایسے میں اچھے اسکرپٹس کی مانگ میں اضافہ کوئی حیرت انگیز بات نہیںکیونکہ کوئی بھی فلم یا ڈرامہ بہترین اسکرپٹ یا کہانی کے بغیر ناظرین کی توجہ حاصل نہیں کرپاتا۔ جب تک ایک اچھا اسکرپٹ نہ ہو تو کوئی فنکار یا ہدایتکار اپنی صلاحیتوں کو نہیں منواسکتا۔90کی دہائی میں پاکستان سمیت مشرقی ممالک میں بھارتی ڈراموں کا راج تھا، مرد ہوں یا خواتین سب ہی انھیں شوق سے دیکھا کرتے تھے لیکن پھرآہستہ آہستہ ان ڈراموں کی چاندنی ماند پڑنے لگی۔ اس کی وجہ یکساں موضوعات، کہانیوں کی طوالت، کرداروں میں مخصوص چاپلوسیاں، لڑائی جھگڑے اور ملبوسات کی بے جا نمائش تھی۔ فلم ہو یا ڈرامہ چربہ کہانیاں، ڈائیلاگ اوراسٹائل ناظرین کو زیادہ دیر تک متاثر نہیں کرتا۔ اس کے برعکس، پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی و ترقی کی جانب دیکھا جائے تو اس کی وجہ ہدایتکاری اور اداکاری کے ساتھ ساتھ مضبوط اور معیاری اسکرپٹ کا ہونا ہے، جسے نہ صرف ملک میں بلکہ باہر ممالک میں بھی پسند کیا جارہا ہے ۔ پاکستانی ڈراموں کی دنیا بھر میں ایک منفرد پہچان ہے۔ منفرد اور اچھوتے موضوعات پر مبنی کہانیاں ایک بار پھر دنیا بھر کے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی وجہ بن رہی ہیں۔ دنیا کے کسی بھی ملک کی کامیاب فلم یا ڈرامہ انڈسٹری میں سب سے اہم کردار کہا نی یا اسکرپٹ کا ہی ہوتا ہے ۔ ایک اچھے اور معیاری اسکرپٹ کے لیے نوجوان رائٹرز کی خدمات بے حد ضروری تصور کی جاتی ہیں۔ کیریئر کاؤنسلنگ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ بطور طالب علم، ایک ایسا کیریئر اپنائیں جس میں نہ صرف اچھے پیسے ملیںبلکہ آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں بہتر بنانے کے مواقع بھی حاصل ہوں۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو اسکرپٹ رائٹنگ کا پیشہ بہتر اور کامیاب ثابت ہوسکتا ہے،جس میں منافع بھی ہے اور صلاحیتوں میں نکھار کے مواقع بھی۔ اسکرپٹ رائٹنگ کی آمدنی سے متعلق ایک معروف اسکرپٹ رائٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوآموز رائٹر ایک اسکرپٹ کے کم ازکم 25ہزار روپے وصول کرتے ہیں جبکہ تجربہ کار، مشہور اور معروف افراد ایک اسکرپٹ کے لاکھوں روپے سے کم نہیں لیتے کیونکہ آج انڈسٹری کا ہر ڈائریکٹر اور پروڈیوسر معیاری اورمنفرد کہانی کا متلاشی ہے۔ اگر ہم پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک کامیاب انڈسٹری بنانے کے خواہشمند ہیں تو ہمیں نئے اور نوجوان لکھاریوں کو آگے لانا ہوگا۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ نئی نسل میڈیا انڈسٹری میں بطو ر لکھاری سے زیادہ اداکار کے طور پر آنا پسند کرتی ہے۔ لہٰذا، اس کے لیے ملک کے تمام بڑے شہروں میں ایسے پروگرام ترتیب دیے جانے چاہئیں، جن میں نوجوان رائٹرز اپنے آئیڈیاز سامنے لا سکیں۔ اگر آپ بھی اس تخلیقی شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں تو پھر اسکرپٹ رائٹنگ کے بارے میں سیکھنا ہوگا، جس کے کچھ بنیادی نکات قارئین کی نذر کیے جارہےہیں۔ ٭اسکرپٹنگ کا پہلا مرحلہ oneliner ہوتا ہے، اس ون لائنر پر کہانی کی تمام تر تفصیل اور بنیاد کھڑی ہوتی ہے۔ اس کی طوالت موضوع اور اسکرپٹ کی اقسام پر منحصر ہوتی ہے۔ اس مرحلہ کے بعد اسکرپٹ رائٹر اپنے اسکرپٹ کو مختلف اقساط میں تقسیم کرتا ہے۔ اگلے مرحلے میں کرداروں کی تخلیق ہوتی ہے، جن کا حقیقت سے قریب تر ہونا ضروری ہےجبکہ مکالموں کی ترتیب میں سادہ، عام فہم، شائستہ اور مہذب زبان کا استعمال ضروری ہے ۔ ٭اگلا مرحلہ آپ کے افتتاحی بیان (تعارف)سے متعلق ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کہانی، فلم، ویڈیو یا ڈرامہ ناظرین کی توجہ کا محور بنے تو ایک بات یاد رکھیں کہ ضروری نہیں کہ آپ کی پسند دوسروں کی بھی پسند ہو۔ ٭اسکرپٹ رائٹنگ کے دوران اسٹوری کانسیپٹ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کانسیپٹ کی اسکرپٹ کی ہر لائن سے مطابقت ضروری ہے۔ آپ کے اسکرپٹ کی کسی بھی لائن میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ آپ کے مزاح کی غلط تفسیر بھی آپ کے اسکرپٹ کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے ۔ ٭اسکرپٹ کی طوالت پر بھی آپ کی گہری نظر ہونا ضروری ہے۔ نہ ہی یہ اتنا طویل ہو کہ پہلی نگاہ ہی بوریت میں مبتلا کردے اور نہ ہی افراتفری والا ہو کہ کچھ بھی سمجھ میں نہ آئے۔اس کے ساتھ اسکرپٹ کی ہر قسط میں توازن رکھنا بھی ضروری ہے ۔ ٭کوئی بھی فلم 80فیصد کاغذ پر ہوتی ہے باقی 20فیصد اس کی کاسٹنگ اور شوٹنگ پر مشتمل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسکرپٹ کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اسکرپٹ ہی اصل ہیرو ہوتا ہے اور اگر یہی کمزور ہو تو بڑے سے بڑا سپر اسٹار بھی فلم کو کامیاب نہیں بنا سکتا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
If you want to make sure you get a job, prepare your cv in this way
Previous Post اگر آپ نوکری کا حصول یقینی بنانا چاہتے ہیں تو اپنی سی وی اس طرح تیار کیجیے
Next Post پنجاب میں روایتی کاشتکاری جدید فارمنگ میں تبدیل ہونا شروع ۔۔۔۔ ایک حوصلہ افزا خبر
Traditional farming in Punjab started transforming into modern farming. An encouraging news

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.