yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اگر آپ نوکری کا حصول یقینی بنانا چاہتے ہیں تو اپنی سی وی اس طرح تیار کیجیے

MH Kazmi July 18, 2019 1 min read
If you want to make sure you get a job, prepare your cv in this way
Share this:

If you want to make sure you get a job, prepare your cv in this way

لاہور(ویب ڈیسک)اگر آپ جاب کی تلاش میں ہیں تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ( CVسی وی) کے مقبول ترین ٹرینڈز کون سے ہیں۔ جاب مارکیٹ میں مسابقت کے باعث آپ کی سی وی اتنی پاورفل ہونی چاہئے کہ وہ آپ کی عدم موجودگی میں بھی آپ کا مقدمہ عمدگی سے لڑے۔ ملازمت پر رکھنے والے منیجرز آپ کے سی وی میں جس چیز کو تلاش کرتے ہیں، آپ کو اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی ملازمت کے لیے درکار قابلیت اور تجربے کی جھلک آپ کی سی وی میںہونی چاہیے، اس کے علاوہ اس کے مختلف ٹرینڈز پر بھی آپ کی نظر ہونی چاہیے۔ نئے سی وی اسٹائل کو سیکھنے کے چکر میں ذہن پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔ بھئی کچھ چیزیں تو بہرحال وہی رہیں گی، جو ہر سی وی میں موجود ہوتی ہیں۔ مثال کےطور پر ملازمت پر رکھنے والے زیادہ تر منیجرز آج بھی آپ کےObjective statement پر موجود خلاصہ (Summary) پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ آپ کی کامیابیوں، ورک ہسٹری اور مہارتوںکی معلومات دیکھنا چاہتےہیں۔ آپ کی سی وی کا فارمیٹ آسان ہونا چاہیےتاکہ اسے پڑھنے والے کو مطلوبہ معلومات آسانی سے مل جائیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر ہائرنگ منیجر آپ کی پریزنٹیشن دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہوتا ہے۔ حالیہ عشرے میں ٹیکنالوجی بہت اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ اپنے حریفوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلنے کے لئے آجکل کی کمپنیاں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کے ملازمین ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں سے آگاہ رہیں ( چاہے وہ کمپیوٹر پروگرامز ہوں یا پھر موبائل فون ایپس)۔ ہائرنگ منیجرز انٹرویوکے دوران یہ توقع رکھتے ہیںکہ آپ ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی ایک قابل امیدوار ثابت ہوں۔ آ پ کو اپنی فیلڈ میں ٹیکنالوجی کی جدید ترین پیش رفت سے واقفیت ہونابھی ضروری ہے اور اپنی اس قابلیت کا ذکر اپنی سی وی میں کرنا ہرگز نہ بھولیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کچھ کمی ہے تو وقت نکال کر ریسرچ کریں، اپنی انڈسٹری کے آن لائن ریسورسز اور ٹریڈ پریا ڈیکلز کا معائنہ کریں اور ان ٹرینڈز کا مطالعہ کریں، جو آپ کی انڈسٹری پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد ٹیکنالوجی کی ان معلومات کو اپنے سی وی میں شامل کرلیں۔ تجربہ کار ہائرنگ منیجرز کی نظروں سے ہزاروں سی وی گزرتے ہیں، اس لئے جب تک آپ کا سی وی کچھ تخلیقی، منفرد اور مطلوبہ معلومات لیے نہیں ہوگا تو وہ انھیں متوجہ نہیں کرپائے گا۔ خود کو دوسروںسے ممتاز کرنے کیلئے آپ کو ہر لفظ ناپ تول کر لکھنا ہوگا۔ آپ کی لفاظی اتنی مضبوط اور بیانیہ ایسا ہو کہ گویا آپ خود وہاں موجود ہیں۔ سی وی کو تخلیقی بنائیں لیکن خیال رہے کہ اس چکر میں اپنے سی وی کو گولا گنڈا نہ بنا ڈالیں۔آجکل زیادہ تر کمپنیوں کو Co-Workersکی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ ایسے امیدوار وں کی تلاش میں ہوتے ہیں جو اتنے ذہین ہوں کہ تیزی سے کارپوریٹ کلچر میں فٹ ہو جائیں ، یعنی ٹیم کا حصہ بن جائیں۔ اگر آپ کے پاس اضافی صلاحیت ہے تو آپ اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردا ر ادا کرسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آپ کی آن لائن شناخت آپ کیلئے فائدہ مند یا پھر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔2017ء میں یہ ٹرینڈ آیا تھا کہ ہائرنگ منیجرز آن لائن سوشل میڈیا پیجز کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کو جاب کی خوشخبری سناتے تھے، آپ بھی سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے اسی طرح کا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے لنکڈ ِان، ٹویٹر، فیس بُک اور اس جیسے پلیٹ فارمزآپ کا ذاتی برانڈ تخلیق کرتے ہیں۔ آپ ان پلیٹ فارمز کو اپنی فیلڈز سے متعلق بات چیت کے لیے استعمال کرسکتےہیں۔ اگرآپ کسی گروپ میں ’’ ایکسپرٹ ‘‘ کی حیثیت سے موجود ہیں توآپ کا کام بہت آسان ہو جاتا ہے۔ آپ کو ان سوشل میڈیا پیجز کو اپنے سی وی میں ضرور شامل کرنا چاہئے۔اپنی سی وی میں ہائرنگ منیجرز کو بتائیں کہ آپ نے وہ کونسی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ آپ کو اپنی مخصوص کامیابیوں کا ذکر واضح طو ر پر کرنا ہوگا، جیسے کہ آپ کی کاوشوں سے کمپنی کی سیلز میں 40فیصد اضافہ ہوا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
How will the buildings be prepared in the future and what will be prepared
Previous Post مستقبل میں عمارتیں کیسی ہونگی اور کس چیز سے تیار ہونگی
Next Post ایک معلوماتی رپورٹ
An informal report

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.