yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صف اول کے صحافی نے پیشگوئی کردی

MH Kazmi July 17, 2019 1 min read
The first-rate journalist predicted
Share this:

The first-rate journalist predicted

لاہور (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی سٹوری پر شریف خاندان اور مسلم لیگی قیادت کا ردعمل روائتی اور پھسپھسا ہے‘ صحافی ڈیوڈ روز کی تحقیقی سٹوری کو عمران خان اور ان کے مشیر شہزاد اکبر کی کارستانی قرار دے کر شریف خاندان اتنے سنگین بلکہ مکروہ الزام کو آسانی سے رد کر سکتا ہے نامور کالم نگار ارشاد احمد عارف اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ نہ قانونی کارروائی کی دھمکی دے کر پاکستانی عوام کے سامنے سرخرو‘ پچھلے سال غالباً 23جنوری کے شمارے میں ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل میں لندن کے فلیٹوں پر ایک تہلکہ خیز سٹوری شائع کی تھی جس کا عنوان تھا”Pent House Pirates”مگر ’’پینٹ ہائوس کے قزاقوں‘‘ نے بلند بانگ دعوئوں کے مطابق صحافی اور اخبار پر ہرجانے کا دعویٰ کیا نہ برطانوی حکومت سے احتجاج کہ آپ کے اخبار میں حکمران جماعت مسلم لیگ کے سربراہ اور اہل خانہ کے خلاف ایسی دلآزار اور بے بنیاد سٹوری شائع ہوئی ہے جس کا سر ہے نہ پیر۔ سٹوری سے اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بقول’’ان کے وزیر اعظم‘‘ بلکہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا‘ دنیا میں پاکستان کا تشخص ایسی ریاست کے طور پر ابھر ا جہاں حکمران قزاق کا روپ دھار چکے ‘وہ بحری قزاقوں کی طرح جب چاہیں ریاستی اداروں اور عوام کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دیتے‘ قومی وسائل غیر قانونی طریقے سے‘ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرتے‘ مہنگی جائیدادیں بناتے اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں‘ شریف خاندان نے اس وقت اعلان کیا کہ ڈیلی میل اورڈیوڈ روز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ‘مگر خاموشی چھا گئی‘ ڈیوڈ روز کا حوصلہ بڑھا اور اس نے ڈیڑھ سال بعد ایک اور سٹوری چلا دی‘ جب میاں شہباز شریف ‘مریم اورنگزیب اور شریف خاندان کے برخورداروں نے واویلا کیا‘ عدالتی کارروائی کی دھمکی دی تو ڈیوڈ روز ڈٹ گی اور اس نے مقدمے کا سامنا کرنے کا اعلان کیا‘ ساتھ ہی یہ کہنا نہ بھولا کہ ایسی ہی دھمکی آپ نے پچھلے سال بھی دی تھی‘ اس عدالتی چارہ جوئی کا کیا بنا؟ برطانیہ کا پریس طاقتور ہے اور کسی اخبار و جریدے میں شائع ہونے والی سٹوری پورے یورپ و ایشیا کے علاوہ باقی دنیا کو متاثر کرتی ہے لیکن ہتک عزت کے قوانین کہیں زیادہ سخت ہیں غلط سٹوری شائع کرنے پر برطانیہ میں کئی اخبارات و جرائد بند ہو چکے‘ بندش کی وجہ عدالتی یا حکومتی واقعات نہیں بلکہ وہ بھاری جرمانے ہوتے ہیں جو انتظامیہ ادا کرنے کی پابند ہے ۔چند سال پیشتر برطانیہ بلکہ یورپ کا سب سے کثیر الاشاعت اخبار نیوز آف دی ورلڈ بند ہو گیا جبکہ اسی اخبار کی سٹوری پر ہمارے کھلاڑیوں سلمان بٹ‘ محمد عامر اور کئی دیگرکو مختلف سزائیں بھگتنا پڑیں۔ پاکستان کے دو سیاستدانوں چودھری ظہور الٰہی مرحوم اور مولانا کوثر نیازی نے اپنے خلاف الزام تراشی پر مبنی خبروں کی اشاعت پر برطانوی اخبارات سے بھاری ہرجانہ وصول کیا اور زندگی بھر ان کے شر سے محفوظ رہے‘ بعد میں لیکن ہمارے کسی سیاستدان کو کبھی یہ توفیق نہ ہوئی‘ دھمکیاں البتہ مختلف سیاستدان دیتے رہے‘ ڈیلی میل تو سن اور مرر کی طرح کا اخبار ہے‘ لندن ٹائمز جیسی ساکھ کا حامل نہیں لیکن پچھلے سال اکتوبر میں ایک سٹوری امریکہ کے معتبر اور قدیم اخبار وال سٹریٹ جنرل نے بھی شائع کی تھی۔اس خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ابراج کیپیٹل کے عارف نقوی نے کے الیکٹرک کے سودے میں شریف برادران کو دو ارب روپے کی رشوت دی۔ شریف خاندان نے اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ امریکی اخبار نے تردید شائع نہ کی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی مگر ناقدین کی رائے درست ثابت ہوئی کہ ’’او دن ڈبا جد وں گھوڑی چڑھیا کُبا‘‘(وہ دن کبھی نہیں آئے گا جب کوئی کبڑا گھڑ سواری کرے گا) وہ دن اور آج کا دن وال سٹریٹ نے تردید شائع کی نہ اسے ہتک عزت کا کوئی نوٹس موصول ہوا۔ پاکستان میں ہتک عزت کے قوانین کمزور ہیں اور قانونی و عدالتی نظام اس قدر گنجلک کہ حکمران و سیاستدان کسی غلط سٹوری کی اشاعت پر عدالتی چارہ جوئی کے بجائے صحافیوں کی زبان بندی کے لئے مالی ترغیب‘ دبائو اور بلیک میلنگ کو مفید خیال کرتے ہیں مگر امریکہ و یورپ کا معاملہ مختلف ہے ۔اگر شریف خاندان نے ڈیلی میل اور وال سٹریٹ جرنل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہوتا تو اب تک کامیابی کی صورت میں اس قدر رقم ضرور ملتی جس سے لندن میں آٹھ نہیں تو چار مزید مہنگے فلیٹس خریدے جا سکتے۔ دونوں صحافیوں کو سزا ملتی اور عین ممکن ہے شرمندگی کے مارے انتظامیہ اخبارات کی بندش کا اعلان کر دیتی مگر سیاسی مصروفیات اور ’’مٹی پائو‘‘پالیسی کے تحت شریف خاندان نے پروا کی نہ ان کے ناصر بٹ اور ناصر جنجوعہ ایسے جانثار و سرفروش متوالوں میں سے کسی کو خیال آیا کہ الزام تراشی کے مرتکب افراد کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں۔ملتان کے میاں طارق کی خدمات حاصل کرنے کی تدبیر بھی کسی کو نہ سوجھی۔ فارسی میں کہتے ہیں گر بہ کشتن روز اول اگر ڈیوڈ روز کا مکّو جنوری 2018ء میں ٹھپ دیا جاتا‘ جب پاکستان میں حکومت اپنی تھی اور قومی وسائل مکمل دسترس میں تو دوبارہ مجال ہے کسی اخبار یا صحافی کو جرأت ہوتی مگر اب پچھتاوے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔ شاہد خاقان عباسی‘ میاں شہباز شریف اور مریم اورنگزیب لندن کی عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں مگر اخبار کے کان پر جوں رینگی ہے نہ ڈیوڈ روز پریشان نظر آتا ہے الٹا وہ پاکستانی چینلز پر آ کر مسلم لیگیوں کا منہ چڑا رہا ہے کہ کر لوجوکرنا ہے۔شہزاد اکبر بھی روزانہ عدالت جانے کی دھمکی دیتا ہے۔ پچھلا ہفتہ ویڈیو لیکس اور پریس کانفرنس کے ذریعے مریم نواز کے نام رہا۔ ہر چینل اور اخبار کا موضوع سخن جج ارشد تھے‘ میاں نواز شریف کی سزا یا متنازعہ ویڈیوز۔ یہ ہفتہ مگر شریف خاندان کے لئے شرمندگی کا ہے‘ سٹوری چونکہ ایک بین الاقوامی جریدے میں شائع ہوئی اس لئے کوئی ٹائمنگ کو عمران خان سے منسوب کرسکتا ہے نہ ڈیوڈ روز کو تحریک انصاف کا کارندہ قرار دینا آسان۔ شہروں کے باسیوں نے دلدل کا لفظ سنا ہے‘مفہوم بھی جانتے ہیں مگر کبھی دلدلی علاقے میں گئے ہیں نہ اس کی تباہ کاریوں سے واقف۔ ہم دیہاتی جانتے ہیں کہ یہ کیا بلا ہے۔ جب کوئی قسمت کا مارا دلدل میں پھنس جائے تو سیانے مشورہ دیتے ہیں کہ ہاتھ پائوں مارنے کے بجائے صرف چیخ پکار کرے تاکہ کوئی سن کر مدد کو آئے اور نکالنے کی تدبیر کرے کیونکہ ہاتھ پائوں مارنے اور ہلنے جلنے سے آدمی دلدل میں مزید دھنستا چلا جاتا ہے۔ شریف خاندان ان دنوں مشکلات اور مصیبتوں کی دلدل میں پھنسا ہے ۔فارسی کے مشہور شاعر والی کیفیت ہے۔ ہر بلائے کز آسماں اَید گرچہ بردیگرے قضا باشد‘ بر زمین نارسیدہ ‘مے پر سدخانہ انوری کجااست (آسمان سے جو بھی مصیبت اترتی ہے اگرچہ کسی اورکا مقدر ہو لیکن زمین پر پہنچنے سے قبل پوچھتی ہے انوری کا گھر کہاں ہے؟) میاں شہباز شریف اپنے دوست چودھری نثار علی خاں کی طرح سمجھا سمجھا کر تھک گئے کہ دلدل میں پھنس کر صرف شور شرابا کرتے ہیں ہاتھ پائوں نہیں مارتے کہ انسان دھنستا ہی چلا جاتا ہے ‘مگر میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ’’میں نہ مانوں‘‘ میں فرق نہ آیا اور یہ خاندان بظاہر خانہ انوری ہے جس کا مُنہ ہر بلا نے دیکھ لیا ہے۔ ویڈیو سکینڈل ‘جج ارشد ملک اور عدلیہ و فوج کو دفاعی پوزیشن پر لاکر میاں نواز شریف کو راتوں رات رہا کرانے کی کوشش تھی مگر اب یہ ججوں اور عدلیہ کو خریدنے‘ بلیک میل کرنے اور مرضی کے فیصلے لینے کا ایسا سکینڈل بن چکا ہے جس سے ارشد ملک کا چھٹکارا ممکن ہے نہ مریم نواز اور ان کے ضرورت سے زیادہ مستعد‘ چالاک اور چالباز ساتھیوں کا بچنا آسان‘ ارشد ملک کے بیان حلفی نے بازی پلٹ دی ہے اور ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے والی کیفیت ہے جائے ماندن نہ پائے رفتن۔ میاں شہباز شریف نے اگر ڈیلی میل پر مقدمہ کر دیا اور ڈیوڈ روز ثبوت نہ پیش کر سکا تو اشک شوئی ہو گی مگر ابھی چائے کے کپ اور ہونٹوں میں بہت فاصلہ ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Well-known lawmaker Latif Khosa said such a thing that you will also be in thought
Previous Post نامور قانون دان لطیف کھوسہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے
Next Post ورلڈ کپ کے آغاز سے چند دن پہلے برطانوی باؤلر جوفر آرچر کے ساتھ کیا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا ؟ ناقابل یقین انکشاف
A day before the start of the World Cup, what happened to British bowler Jupiter Archer? Incredible Disclosure

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.