yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے وہ حصے جن سے آپ ابھی لاعلم ہونگے

MH Kazmi July 16, 2019 1 min read
The part of the judge's statement, which you will now be absent
Share this:

The part of the judge's statement, which you will now be absent

لاہور (ویب ڈیسک) گیارہ جولائی کے دن ہی جج ارشد ملک نے اپنا حلفیہ بیان پیش کیا جس میں انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں تفصیلی حقائق بیان کئے۔ اس حلفیہ بیان میں جسے اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر نواز شریف کی اپیل کا حصہ بنا دیا گیا ہے انہوں نے نامور کالم نگار سعد رسول اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اپنی پس پردہ کہانی کے نئے کرداروں سے بھی متعارف کرایا ہے۔ ان کے موقف کی مختصر تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ فروری 2018ء میں جج ارشد ملک کی احتساب عدالت میں تقرری کے فوراً بعد مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ نے ان سے رابطہ کیا۔ ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے مسلم لیگ نون کی حکومت کی ایک با اثر شخصیت کے ذریعے انہیں احتساب عدالت کا جج لگوایا ہے ۔ اس کے کچھ عرصے بعد اگست 2018ء میں (نواز شریف کے وکیل کی درخواست پر) فلیگ شپ ریفرنس اور ہل میٹل ریفرنس جج ارشد ملک کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیئے گئے۔ جج صاحب کے دعوے کے مطابق جب ان مقدمات کی سماعت ابھی ہو رہی تھی تو نواز شریف کے قریبی ساتھیوں نے متعدد بار اپروچ کر کے ترغیبات اور دھمکیوں کے ذریعے انہیں اور دوسرے ملزم کو مقدمے سے بری کرنے کے لئے کہا۔ ارشد ملک کا دعویٰ ہے کہ مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ انہیں ایک سماجی تقریب میں ملے اور انہیں وارننگ دی کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرنے کی صورت میں انہیں بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد جب ابھی دلائل جاری ہی تھے کہ ناصر جنجوعہ نے نواز شریف کی طرف سے انہیں مالی پیشکش کی اور اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس یورو کی شکل میں دس کروڑ روپے موجود ہیں جن میں سے دو کروڑ روپے کے مساوی یوروز اس وقت بھی باہر کھڑی اس کی گاڑی میں پڑے ہیں۔ جج صاحب کے دعوے کے مطابق انہوں نے رشوت کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تو نواز شریف کی بریت کے لئے ناصر بٹ نے انہیں مل کر جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں۔ جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دسمبر 2018ء کے آخری ہفتے میں مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بھی ناصر بٹ اور خرم یوسف انہیں ملے‘ اور پوچھا کہ کیا ناصر جنجوعہ نے انہیں ملتان والی ویڈیو دکھائی ہے۔ اس کے کچھ عرصے بعد میاں طارق اور اس کا بیٹا ان کے پاس آئے اور انہیں ان کی خفیہ اور ساز باز سے ریکارڈ کی ہوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو دکھائی۔ اس ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نواز شریف کی تسلی کے لئے جج ارشد ملک کا ”ایک آڈیو پیغام‘‘ ریکارڈ کرنا چاہتے تھے‘ جس میں وہ کہہ رہے ہوں کہ میں نے کسی ثبوت اور شہادت کے بغیر انتہائی دبائو میں نواز شریف کو سزا سنائی ہے۔ حلفیہ بیان کے مطابق اس ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتے ہوئے ناصر بٹ نے انہیں اپنے ہمراہ جاتی امرا جانے کا مطالبہ کر دیا؛ چنانچہ 06-04-2019 کو جج ارشد ملک جاتی امرا گئے جہاں نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ جب جج ارشد ملک نے ثبوت کی بنا پر اپنے فیصلے کا دفاع کرنے کی کوشش کی تو نواز شریف نے اس پر سخت ناگواری کا اظہار کیا۔ اس اظہار ناراضی کے ازالے کے لئے ناصر بٹ نے مطالبہ کیا کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کی تیاری میں ان کی مدد کریں۔ یہی وہ ملاقات اور امداد تھی جس کا مواد مریم نواز کی پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا۔ اس حلفیہ بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جج ارشد ملک 28-05-2019 کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے۔ مدینہ میں قیام کے دوران یکم جون کو ناصر بٹ انہیں وہاں ملے اور مجبور کر کے انہیں حسین نواز سے ملانے کے لئے لے گئے۔ حسین نواز بڑے جارحانہ موڈ میں تھے اور انہوں نے انہیں پچاس کروڑ روپے کی پیشکش کی اور کہا کہ اس کے بدلے میں انہیں اس بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہو گا کہ ”وہ بغیر کسی ثبوت اور شہادت کے دبائو میں آ کر نواز شریف کو سزا سنانے پر اپنے ضمیر پر مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے‘‘۔ اپنے حلفیہ بیان میں جج ارشد ملک دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ پیش کش ٹھکرا دی اور جب ناصر بٹ اور خرم یوسف نے یہی پیشکش دہرائی تو بھی اسے مسترد کر دیا۔ 06-07-2019 کو مریم نواز کی پریس کانفرنس اسی پیشکش کو ٹھکرائے جانے کے بعد کی گئی ہے۔ اس امر سے قطع نظر کہ کوئی مریم نواز کے ویڈیو کے بارے میں دعوے یا جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان میں اپنائے گئے موقف کو کس طرح دیکھتا ہے اس حقیقت سے انکار کسی طور ممکن نہیں ہے کہ جج ارشد ملک کا طرز عمل بالکل بلا جواز ہے۔ خاص طور پر ایسے مقدمے میں جسے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس اعجازالاحسن براہ راست مانیٹر کر رہے تھے۔ کچھ بھی ہو ان کے اپنے حلفیہ بیان کے مطابق ان کے پاس ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ، مہر جیلانی، خرم یوسف، حسین نواز اور نواز شریف سے ملنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اس بات کا بھی کوئی جواز نظر نہیں آتا کہ جج ارشد ملک نے ان تمام واقعات سے مانیٹرنگ کرنے والے معزز جج صاحب کو آگا ہ کیوں نہیں کیا؟ جس وقت وہ ان ملاقاتوں اور گفت و شنید میں مصروف تھے ان کے پاس اسی عرصے میں ان مقدمات کی سماعت کا کوئی جواز نہیں تھا۔ دبائو کے تحت ہی سہی ان کے پاس اپنے فیصلے کے خلاف اپیل کی تیاری میں مدد کرنے یا ڈکٹیٹ کرانے کا بھی کوئی جواز نہیں تھا۔ ان گھٹیا نوعیت کے واقعات کے متاثرہ فریق ہونے کے بعد ان کے پاس کام کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔کئی حوالوں سے جج ارشد ملک کی کہانی نواز شریف کی کہانی سے مختلف نہیں ہے۔ وہ اس طرح کہ اگر جج صاحب کے بیان کردہ تمام حقائق کو درست تسلیم کر لیا جائے تو بھی جج صاحب نے اپنے حلف سے روگردانی کی ہے، شائستگی کی تمام حدود عبور کی ہیں، ہمارے نظام عدل کا مذاق اڑایا ہے ۔ بہرحال جج صاحب کا بیانیہ کسی بھی صورت قانون اور فطری انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔ جج ارشد ملک کو کام سے روک دینا تو کم سے کم اقدام ہے۔ انہوں نے اس مقدمے اور ملکی عدلیہ کے وقار کو جتنا نقصان پہنچا دیا ہے محض عہدے سے ہٹانے سے اس کی تلافی ممکن نہیں ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کے ساتھ کیا ہوتا ہے (ان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر ہی ہو گا) جج ارشد ملک کو ان تمام کے لئے ایک مثال بنا دینا چاہئے جو ہمارے نظام عدل کے کار پردازوںکو ڈرانے دھمکانے یا بلیک میل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ صرف اسی صورت نواز شریف کو ملنے والی سزا اور ہمارے مجموعی نظام عدل کی ساکھ برقرار رہ سکتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
This writing will bury you
Previous Post یہ تحریر آپ کو دنگ کر ڈالے گی
Next Post کنگ میکر کے تازہ ترین کارنامے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
The details of King Maker's latest action came out

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.