yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یہ خبر پڑھیے اور اپنے بچوں کی حفاظت کا سامان کیجیے

MH Kazmi July 16, 2019July 16, 2019 1 min read
Read this news and protect your children's safety
Share this:

Read this news and protect your children's safety

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا اس وقت پرینکس  حملوں کی زد میں ہے۔ اگر آپ اکیلے یا اپنی فیملی کے ساتھ کسی پارک‘ کسی شاپنگ مال یا کسی تفریحی مقام پر جاتے ہیں اور اچانک کوئی آپ کا راستہ روک لیتا ہے‘ آپ سے مذاق کرتا ہے‘ عجیب سی حرکت یا عجیب سا سوال کرتا ہے نامور کالم نگار عمار چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور آپ کے پیچھے چچڑ ہو کر پڑ جاتا ہے تو سمجھ جائیں وہ آپ کے ساتھ کوئی پرینک کر رہا ہے۔ آپ کی ویڈیو قریب ہی کہیں چھپے ایک یا دو کیمروں کے ذریعے بن رہی ہے۔ اس نے اپنی جیب میں فون ڈالا ہوا ہے اور اس میں اپنی اور آپ کی آواز ریکارڈ کر رہا ہے‘ جس کو وہ بعد میں یوٹیوب یا فیس بک پر پرینک ویڈیو کی شکل میں بنا کر ریلیز کر دے گا‘ اس ویڈیو کو ہزاروں لاکھوں لوگ دیکھیں گے جس سے اسے ڈالر حاصل ہوں گے۔ پرینک (Prank) نامی بیماری پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس قدر تیزی سے پھیل رہی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر دوسری تیسری ویڈیو پرینک سے متعلق ہی نظر آتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں پرینک ویڈیوز اولین نمبروں پر ہیں کیونکہ ان میں حقیقت کا رنگ بھرا ہوتا ہے۔ لوگ اسے اس وجہ سے بھی زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں کہ ان میں جس کے ساتھ مذاق ہو رہا ہوتا ہے اسے معلوم نہیں ہوتا۔ وہ بے چارہ اپنے کسی کام کی پریشانی میں کہیں چلا جا رہا ہوتا ہے کہ اسے راستے میں کوئی فقیر گھیر لیتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے آج شام کراچی پہنچنا ہے اور جہاز پر جائے بغیر کوئی چارہ نہیں‘ اس کے لئے جہاز کی ٹکٹ درکار ہے۔ وہ آپ سے کہے گا کہ آپ اسے پیسے نہ دیں‘ جہاز کی ریٹرن ٹکٹ لے دیں۔ آپ اسے کہیں گے کہ تم فقیر ہو کر جہاز پر کیوں جانا چاہتے ہو تو وہ کہے گا: وہاں آج دوسرے فقیر نے پارٹی کی ہوئی ہے‘ اس لئے ہم سارے فقیر پورے ملک سے وہاں پہنچ رہے ہیں اور سب جہاز میں ہی آ رہے ہیں۔ آپ اسے پاگل کہیں گے‘ اس سے جان چھڑائیں گے لیکن وہ آپ کے پیچھے پڑ جائے گا۔ آپ کو غصہ آ جائے گا اور جب آپ اس کو مارنے کے لئے لپکیں گے تو وہ جھٹ سے کہے گا کہ صاحب غصے کیوں ہوتے ہیں ہم آپ کے ساتھ پرینک کر رہے ہیں۔ وہ دیکھیں کیمرہ لگا ہے کیمرے کی طرف دیکھیں اور ہاتھ ہلا دیں اور میرے فلاں چینل کو سبسکرائب کر دیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پرینک لوگوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ کیوں بنتے جا رہے ہیں۔ چند ماہ قبل لاہور میں لٹن روڈ کے قریب تین لڑکوں نے گلی سے گزرتے لوگوں کو ڈرانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے پاس نقلی پستول تھا۔ ایک لڑکا چھپ کر کیمرے سے ویڈیو بنانے لگ گیا جبکہ دو لڑکوں نے نقاب پہن لئے۔ گلی سنسان تھی۔ جیسے ہی وہاں سے زوہیب نامی لڑکا گزرا‘ انہوں نے اسے روک لیا‘ اس پر پستول تان لی اور اس سے موبائل اور نقدی مانگی۔ اس پر زوہیب طیش میں آ گیا اور ہاتھا پائی کرنے لگا۔ وہ سمجھا اس کے ساتھ حقیقت میں کوئی ڈکیتی ہو رہی ہے۔ زوہیب کے چند دوست کچھ دُور گاڑی میں بیٹھے تھے۔ ان میں سے ایک کے پاس اصلی پستول تھا۔ اس نے جب زوہیب کو نقاب پوش ڈاکوئوں میں گھرا دیکھا تو پستول نکال کر فائرنگ کر دی‘ لیکن یہ گولی کسی اور کی بجائے زوہیب کو ہی جا لگی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اعتراف کیا وہ اپنے سوشل میڈیا چینل کے لئے ایسی ویڈیوز بناتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ویووز ملیں اور ان کی آمدنی بڑھ سکے۔ یہ وبا کتنی پھیل چکی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ صرف لاہور میں پرینکس جھگڑوں پر پولیس نے گزشتہ ماہ 77 مقدمات درج کئے۔ پرینک کی اور ایک قسم نوجوان لڑکوں کا لڑکیوں کے ساتھ بے ہودہ مذاق ہے۔ بلکہ اب تو لڑکیاں بھی لڑکوں کے ساتھ کھلے عام ایسے مذاق کرنے لگی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو میں ایک باغ میں آئے ہوئے طلبا اور دیگر مردوں کو روک روک کر ایک لڑکی سوال کرتی کہ میرا فون اس تالاب میں گر گیا ہے پلیز نکال دیں۔لوگ اسے دیکھ کر توجہ نہیں دیتے ‘ مگر بعض خدمت خلق کے جذبے سے سرشار مردِ صالح جوں ہی تالاب میں اترنے کی تیاری کرتے ہیں تو وہ انہیں اپنے کیمرے کی جانب متوجہ کر دیتی ہے۔ پرینک جدید ممالک میں بھی ہوتے ہیں لیکن وہاں اتنی زیادہ شدت پسندی نہیں؛ تاہم چند ایک چینل وہاں بھی ایسے ہیں جو خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔ لڑکے چہرے پر خوفناک ماسک پہن کر رات کے وقت کسی سنسان سڑک پر چھپ جاتے ہیں اور ہر آتے جاتے کو ڈراتے ہیں۔ ایسے میں کمزور دل افراد کو‘ جن کو پہلے ہی دل کا عارضہ لاحق ہو‘ ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔ تاہم اپنے چینل کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کے لئے ہر قسم کی حدیں پار کی جا رہی ہیں۔ ہمارے ملک میں تو اخلاقیات کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ بھارت میں بھی یہ وبا خطرناک حد تک تباہی مچا رہی ہے۔ بعض لڑکے کسی پارک میں کھڑے کسی لڑکی کا پرس چھین کر بھاگ جاتے ہیں‘ وہ لڑکی اچانک گبھرا کر اردگرد کے لوگوں کو آوازیں دیتی ‘ مدد کے لیے پکارتی ہے تو وہ دوڑ کر اپنے کیمرے کے پاس جا کر گر پڑتا ہے۔ چور پکڑنے کی دھن میں بھاگتے ہوئے لوگ جوں ہی اس لڑکے کو دو چار ہاتھ رسید کرنے لگتے ہیں وہ جوان کیمرے کی سامنے کھڑے ہجوم کو دیکھ کر بلند قہقہہ لگاتا ہے اور اصل حقیقت بتاتا ہے۔ بعض بھارتی لڑکیاں پرینک کرتے ہوئے انتہا کی بیہودگی بھی کرجاتی ہیں مثلاً ایک پرینک میں لڑکی چار لڑکوں کے پاس جا کر کھڑی ہو جاتی ہے اور کہتی ہے میرے پیچھے کوئی لڑکا لگا ہے مجھے تنگ کر رہا ہے مجھے درمیان میں بٹھا لو۔ جس پر وہ ان کے ساتھ چپک کر بیٹھ جاتی ہے۔ یہ پرینکس دراصل جھوٹ‘ دھوکہ اور مذاق کی بدترین شکل ہیں‘ جو اس وقت نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ ایسے ایسے بے کار قسم کے لڑکے جو میٹرک تک پاس نہیں کر سکے اور جو سارا دن لڑکیوں کے کالجوں اور بازاروں میں تانک جھانک کرتے پھرتے ہیں‘ سوشل میڈیا پر آمدنی کے مواقع کی بدولت ان کی بھی چاندی ہو گئی ہے جس پر انہیں کوئی افسوس نہیں ہوتا۔ ان بڑھتے ہوئے پرینکس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں عذاب بنتی جا رہی ہیں۔ کہیں بھی کوئی بھی ان کے ساتھ مذاق کر سکتا ہے اور یہ مذاق کسی شخص کی جان بھی لے سکتا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے بعض پارک‘ کالج اور یونیورسٹیاں ایسے ہیں جہاں پر یہ پرینکسٹرز صبح سے شام تک گدھوں کی طرح منڈلاتے رہتے ہیں‘ ان کے شر سے کوئی بندہ کوئی پرندہ تک محفوظ نہیں رہتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان پرینکسٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ ملک میں نوکریاں تو ہیں نہیں‘ معلوماتی یا تربیتی ویڈیوز بنانے میں وقت بھی لگتا ہے اور محنت بھی اور ہمارے یہ شیر محنت سے پہلے ہی بھاگتے رہے ہیں اسی لئے تو ان بیہودہ پرینکس کا سہارا لے رہے ہیں۔ آپ لکھ رکھیں بہت جلد ایسا وقت آنے والا ہے جب ان پرینکس پر پاکستان میں پابندی لگ جائے گی‘ تسلسل کے ساتھ چند ہولناک واقعات رونما ہو گئے جن میں کسی کی جان چلی گئی یا کوئی اور نقصان ہو گیا تو یہ سارے ڈرامے بند ہو جائیں گے۔ پاکستانی ہر دو نمبر کام میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے میں لگے ہیں۔ میں ان سے کہتا ہوں یہ ٹیکنالوجی ایجاد نہیں کر سکتے‘ یہ نئے منفرد سافٹ ویئر اور اچھوتی ایپلی کیشنز نہیں بنا سکتے اور یہ گوگل اور فیس بک میں اعلیٰ عہدوں تک نہیں پہنچ سکتے تو کم از کم اس ٹیکنالوجی‘ اس سوشل میڈیا اور ان ایجادات کا بہتر استعمال کرنا ہی سیکھ لیں۔ ابھی چند روز قبل اخبارات کی شہ سرخی تھی کہ پاکستان چائلڈ پورنوگرافی دیکھنے والے ممالک میں دنیا میں اول نمبر پر ہے۔ یقین کیجئے ایسے سرعام فحش اور سنگین مذاق یونہی چلتے رہے تو بہت جلد پاکستان بیہودہ پرینکس بنانے والے ممالک کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر آ جائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Babar Awan puts all questions and answers in front of the nation
Previous Post بابر اعوان نے سارے سوال اور جواب قوم کے سامنے رکھ دیے
Next Post خواتین اور نوجوان لڑکیوں نے سر راہ کیا شرمناک کام کرنا شروع کر دیا ؟ ناقابل یقین خبر
What did female and young girls start doing a shameful work? Incredible news

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.