yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اب برطانیہ کی عدالت میں ملاقات ہو گی ، مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

MH Kazmi July 16, 2019 1 min read
Now the British court will meet, PML-N took a big step against Prime Minister Imran Khan
Share this:

Now the British court will meet, PML-N took a big step against Prime Minister Imran Khan

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے برطانوی اخبار کی خبر پر وزیر اعظم عمران خان، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور دیگرکے خلاف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کا کام پریس کانفرنس کرنا نہیں،ثبوت پیش کریں، یہ پاکستانی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے،جن کے پاس ثبوت ہیں وہ برطانوی عدالت میں لیکر آ جائے،پشاور میٹرو پر نہ عمران خان نہ شہزاد اکبربات کرتا ہے نہ نیب ایکشن لیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنماسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایک صاحب شہزاد اکبر سے آج تک کوئی اثاثہ رکور نہیں ہوا،شہزاد اکبر صاحب کا ایک ہی اثاثہ ہے وہ بھی لگتا ہے جھوٹ ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلی میل میں بیان لگوا کر حکومت کرپشن ثابت کرنا چاہتی ہے،نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ انہیں اب پاکستان کا بھی خیال نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی ادارہ ڈیفڈ پاکستان میں فنڈنگ کرتا ہے انھوں نے ڈیلی میل کی خبر کی تردید کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں عمران خان، شہزاد اکبر اور دیگر بیان بازی کرنے والوں کے خلاف یوکے کی عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس کے پاس ثبوت ہیں لیکر وہاں آجائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ثبوت ہے تو نیب کو ضرور دیں تاکہ کیس بن سکے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے ان جھوٹوں کے پاس کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میٹرو پر عمران خان نے کہا تھا 70 ارب خرچ ہوئے ہیں،میٹرو 30 ارب میں بنی اور گزشتہ کئی سال سے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپوزیشن میں کہا تھا کہ شہباز شریف نے انہیں پانامہ کیس پر بات نہ کرنے کی 10 ارب کی آفر کی تھی،شہباز شریف نے ان پر دعویٰ کیا اور اب یہ اس کیس میں پیش نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو اگر نہیں چل رہی تو پشاور کی نہیں چل رہی، پشاور میٹرو پر نہ عمران خان نہ شہزاد اکبربات کرتا ہے نہ نیب ایکشن لیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ کی کوئی حقیقت تو ہونی چاہیے،کہتے ہیں شہباز شریف نے ایرا کے فنڈز میں کرپشن کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2011-12کے پے آڈرڈ پیش کئے گئے ہیں،اسٹیٹ بنک سے معلوم کرلیں شہباز شریف کا انکے فنڈز کیا تعلق ہے،ان حضرات کو چیلنج ہے تو سیدھا نیب میں جائیں اور عوام کے سامنے ثبوت رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک نوید اکرام کا ذکر کیا گیا جو پنجاب پاور کمپنی میں تھے، نوید اکرام کو شہباز شریف نے کرپشن کے کیس میں نکالا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نوید اکرام کو 50 کروڑ روپے کے خورد برد کے الزام میں کیس نیب کو بھیجا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو بات کی ہے اس میں آج تک سچ نہیں نکلاانہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کا کام پریس کانفرنس کرنا نہیں ہے ثبوت پیش کریں۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ آج تک عمران خان نے جو بات کی وہ حقیقت کبھی ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان، شہزاد اکبر اور دیگر چمچوں کے خلاف یو کے کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہوتے نہیں اب یوکے کی عدالتوں میں پیش ہوں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Big news
Previous Post بڑی خبر آگئی
Next Post فواد چوہدری کے ایک اعلان نے مفتی منیب الرحمٰن کی نیندیں اڑا دیں
An announcement of Fad Chaudhary blasts Mawai Munib ur Rehman

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.