yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

محکمہ صحت کی غفلت نے پچھلی تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا

MH Kazmi July 16, 2019 1 min read
The Health Department's negligence left all previous governments
Share this:

The Health Department's negligence left all previous governments

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب میں متعلقہ صحت حکام کی مبینہ غفلت سے کو-انفیکشن، ایچ آئی وی/ایڈز اور ہیپاٹائٹس-سی کے شکار ایک ہزار 8 سو مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی مہنگی ادویات حکومت کے میڈیکل اسٹور ڈیپو(ایم ایس ڈی) میں ایکسپائر(زائد میعاد)ہوگئیں۔اس کے علاوہ 3 ہزار 2 سو مریضوں کے علاج کے مقصد کے لیے گزشتہ 2 برس میں صوبے کے تمام علاج و معالجے کے مراکز کو فراہم کی گئی ادویات کی حالت کا علم نہیں ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اسکینڈل کا سراغ ماہرین نے اس وقت لگایا جب ان کی ایک ٹیم نے گرومنگت روڈ گلبرگ میں ایک سرکاری ایم ایس ڈی کا دورہ کیا اور اس بارے میں رپورٹ کیا۔ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ادویات ایچ آئی وی / ایڈز کے ان مریضوں کے علاج کے لیے خریدی گئی تھی جو ہیپاٹائٹس-سی جیسی مہلک بیماری کا بھی شکار تھے۔خیال رہے کہ یہ مرکزی گودام ایم ایس ڈی صوبائی سطح پر محکمہ صحت کے آئی آر ایم این سی ایچ، ایکسپینڈڈ پروگرام برائے امیونائزیشن(ای پی آئی)، مواصلاتی بیماری کنٹرول اور ٹی بی کنٹرول پروگرامز کے لیے خریدی گئی ادویات / سامان کو رکھنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بنیادی اور ثانوی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام(پی اے سی پی) کے تحت اپریل 2017 میں 5 ہزار مریضوں کے لیے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی ہیپاٹائٹس/ایچ آئی وی-ایڈز کی دوا خریدی تھی۔اس پی اے سی پی کی سربراہی بنیادی اور ثانوی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے ایڈیشنل سیکریٹری (ٹیکنکل)ڈاکٹر عاصم الطاف کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق یہ ادویات رواں سال اپریل میں زائد المیعاد ہوگئی تھیں لیکن پروگرام کے سربراہ نے سزا سے بچنے کے لیے اس حقیقت کو مبینہ طور پر اسے اعلی حکام سے چھپایا۔ تاہم حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایچ آئی وی-ایڈز کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی رپورٹس کے بعد حکومت نے حال ہی میں ڈاکٹر عاصم الطاف کو اس پروگرام سے ہٹادیا۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ماہرین نے ایم ایس ڈی گودام کا معائنہ کیا اور اس اسکینڈل کا پتہ چلایا۔رپورٹ کے مطابق سوفی گیٹ (ٹیبلیٹس) ادویات کے 30 ہزار پیکٹس جو ایک ہزار 820 مریضوں میں تقسیم ہونی تھی وہ زائد المیعاد پائی گئی۔ اس میں بتایا گیا کہ پی اے سی پی کو 12 جولائی 2017 کو ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام سے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے (سوفی گیٹ +ریبازول) کے 30 ہزار کومبو پیکٹس موصول ہوئے تھے، جن کی ایکسپائری ڈیٹ اپریل 2019 تھی۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی/ایڈز اور ہیپاٹائٹس سی کو انفیکشن کے 5 ہزار مریضوں کے استعمال کے لیے ان ادویات کو ایم ایس ڈی گلبرگ میں رکھا گیا تھا۔جس میں سے پی اے سی پی نے ہیپاٹائٹس-سی کے علاج کے لیے 11 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے 28 ہزار 180 کومبو پیکٹس جاری کیے۔ تاہم رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ ان پیکٹس کو پنجاب میں علاج کرنے والے سینٹرز میں تقسیم کیا گیا اور ان کی موجودہ حالت کا علم نہیں۔ساتھ ہی یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ باقی رہ جانے والے ایک ہزار 8 سو 20 کومبو پیکٹس کو پی اے سی پی کی جانب سے ایم ایس ڈی سے وصول نہیں کیا گیا اور یہ ایکسپائر ہوگئے۔رپورٹ میں ماہرین نے تجویز دی کہ اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"I will never do this 'non-profit' in the next '' Isaiah's age repented from the work? Get it
Previous Post ’’آئندہ میں یہ ’غیراخلاقی ‘کام کبھی نہیں کروں گی‘‘عائشہ عمر نےکس کام سے توبہ کرلی؟ جانیے
Next Post بڑی خبر آگئی
Big news

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.