yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے درجنوں افراد کی ہلاکت

MH Kazmi July 16, 2019 1 min read
A dozen people were killed in flood-hit Nilem Valley
Share this:

A dozen people were killed in flood-hit Nilem Valley

مظفر آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں ’کلاؤڈ برسٹ‘ یعنی بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد آنے والے سیلابی ریلے کے نیتجے میں کم از کم 22 افراد لاپتہ جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔صحافی اورنگزیب جرال کے مطابق ‘کلاؤڈ برسٹ’ کا یہ واقعہ وادی نیلم کے گاؤں لیسوا میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔یہ علاقہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے تقریباً 60 کلومیٹر جبکہ شاہراہ نیلم سے کئی گھنٹے کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بادل پھٹنے کے بعد لیسوا گاؤں سے گزرنے والے پہاڑی نالے میں طغیانی آئی۔ایس ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید شاہد اکبر کے مطابق لیسوا میں آنے والے اس ’فلیش فلڈ‘ میں اب تک 22 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 11 کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا جاتا ہے جو مقامی مسجد میں مقیم تھی۔لاپتہ ہونے والے دیگر افراد میں سے نو مقامی ہیں جبکہ دو فرنیٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ملازم بتائے جاتے ہیں۔سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلے سے لگ بھگ 135 مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے جن میں تین مساجد بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق فلیش فلڈ سے چھ پن چکیاں بھی مکمل تباہ ہوئی ہیں جبکہ چھ گاڑیاں اور دس موٹر سائیکلیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جن میں سے دو گاڑیاں علاقے میں آنے والے سیاحوں کی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے جورا بازار مکمل تباہ جبکہ بنیادی صحت کے دو مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔لیسوا گاوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیخ عمر نے بتایا کہ جس علاقے میں سیلاب آیا وہاں چھ سے زیادہ گاؤں ہیں جن کی آبادی لگ بھگ 12 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور ان میں حکام کے مطابق ایس ڈی ایم اے،پاکستانی فوج، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اور محکمۂ صحت کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔سید شاہد اکبر کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے تاہم مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے باعث مشکلات کا بھی سامنا ہے۔’کلاؤڈ برسٹ‘ یا بادل پھٹنے کا مطلب کسی مخصوص علاقے میں اچانک بہت کم وقت میں گرج چمک کے ساتھ بہت زیادہ اور موسلادھار بارش کا ہونا ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو جائے۔بادل پھٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آتا ہے جب زمین یا فضا میں موجود بادلوں کے نیچے سے گرم ہوا کی لہر اوپر کی جانب اٹھتی ہے اور بادل میں موجود بارش کے قطروں کو ساتھ لے جاتی ہے۔اس وجہ سے عام طریقے سے بارش نہیں ہوتی اور نتیجے میں بادلوں میں بخارات کے پانی بننے کا عمل بہت تیز ہو جاتا ہے کیونکہ بارش کے نئے قطرے بنتے ہیں اور پرانے قطرے اپ ڈرافٹ کی وجہ سے واپس بادلوں میں دھکیل دیے جاتے ہیں۔اس کا نتیجہ طوفانی بارش کی شکل میں نکلتا ہے کیونکہ بادل اتنے پانی کا بوجھ سہار نہیں سکتا۔کلاؤڈ برسٹ کے واقعات ماضی میں پاکستان اور انڈیا اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پیش آتے رہے ہیں جہاں کم اونچائی والے مون سون بادل اونچے پہاڑوں سے ٹکرا کر رک جاتے ہیں اور برس پڑتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Written by Dr. Abdul Qadeer Khan's suggestion
Previous Post ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایک تجاویز سے بھر پور تحریر
Next Post ملکی تاریخ کا ایک اور انوکھا فراڈ کیس منظر عام پر آگیا
Another unique fraud case of domestic history came to normal

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.