yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صف اول کے صحافی کے شرمناک انکشافات

MH Kazmi July 13, 2019 1 min read
Shameless revelations of the Safar-e-Azam journalist
Share this:

Shameless revelations of the Safar-e-Azam journalist

لاہور (ویب ڈیسک) میری نظر سڑک پار رکنے والی ایک سرخ رنگ کی کار پر پڑی، گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے اسلام آباد پولیس کا ایک باوردی اہلکار باہر نکل رہا تھا، اس کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ایک خوش شکل خاتون تھی جس نے کپڑے میں لپٹا نومولود گلے لگا رکھا تھا، نامور کالم نگار اعزاز سید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پولیس اہلکار عورت سے خوش گپیاں لگانے میں مصروف تھا اور وہ اس کے ہمراہ نجانے کیا سوچتی کچہری میں داخل ہو رہی تھی، عورت چونکہ خوش شکل تھی اس لئے اردگرد کی نظریں اس کا تعاقب کررہی تھیں۔ یہ سال 2008کے موسم بہار کی بات ہے، میں ان دنوں لاہور سے شائع ہونے والے ایک انگریزی اخبار سے وابستہ تھا، ہمارا دفتر سیکٹر ایف ایٹ اسلام آباد کچہری کے ایک کونے میں موجود پلازہ میں ہوا کرتا تھا، دفتر میں بیٹھے بیٹھے اکثر اکتاہٹ اور تھکن کا احساس ہوتا تو باہر نکل جاتے، ادھر ادھر گھومنا پھرنا اور چائے پی کر دوبارہ تروتازہ انداز میں واپس دفتر آجانا معمول تھا۔دفتر چونکہ اسلام آباد کچہری کے ساتھ ہی واقع تھا اس لئے چائے پینے کے لئے اکثر کچہری کا رخ ہی کیا جاتا، کچہری میں ضلع کی سطح پر تعینات ججز اور مجسٹریٹ وغیرہ بیٹھتے ہیں لہٰذا یہ معاشرے میں ان طبقات کا مرکز ہوتی ہے جو تنازعات طے کرنے ماتحت عدالتوں میں انصاف کی تلاش کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں، کوئی عدالتی تاریخ پر موجود ہے تو کسی نے نیا مقدمہ دائر کرنا ہوتا ہے، کچہری وکلا کے لئے کلائنٹس کا مرکز بھی ہوتی ہے تو کچھ لوگ کچہری میں موجود ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں اپنے کاموں کے لئے دھکے کھاتے پھرتے ہیں، غرضیکہ رنگ برنگے افراد کی وجہ سے چہل پہل اور رونق لگی رہتی ہے۔ کچہری میں لگی عدالتوں میں عام طور پر ان قیدیوں کو پیش کیا جاتا ہے جن کے مقدمات زیر سماعت ہوتے ہیں، یہاں جیل گاڑی میں لائے گئے قیدیوں کو ایک لمبی زنجیر کے ساتھ باندھ کر لایا جاتا ہے اور پھر فرداً فرداً ان کو ان کے کیسز سے متعلق عدالتوں میں پہنچایا جاتا ہے، عدالتوں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں ایک ایک کر کے واپس حوالات میں بند کردیا جاتا ہے، عام طور پر یہ سارا کام دو تین بجے تک مکمل ہو جاتا ہے، پھر جیل سے لائے گئے ان افراد کو ہانک کر گاڑی میں بٹھایا اور واپس جیل پہنچایا جاتا ہے، اس گہما گہمی کے دوران بڑے دلخراش واقعات دیکھنے میں آتے ہیں، بعض قیدیوں کے اہلخانہ اپنی ملاقات کے لئے حوالات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی مٹھی گرم کرتے ہیں، کچھ عدالتوں کے اندر ہی اپنے پیاروں سے مل لیتے ہیں اور بعض تو آتے جاتے راستے میں ہی ملاقات کر لیتے ہیں۔ اچانک میرا گزر کچہری کے بیچوں بیچ اس راستے سے ہوا جہاں سے ہتھکڑیوں میں جکڑے قیدیوں کو حوالات لیجانے کے لئے گزارا جاتا تھا، اس بار منظر دل دہلا دینے والا تھا، لمبی زنجیر میں بندھے کم و بیش 15قیدی آگے چل رہے تھے، ان میں سے شلوار قمیض میں ملبوس ایک قیدی کے ساتھ وہی خوش شکل عورت چلی جا رہی تھی۔ قیدی نے ایک ہاتھ میں کپڑے میں لپٹا بچہ اپنے سینے سے لگا رکھا تھا جبکہ اس کا دوسرا ہاتھ زنجیر سے بندھا اسے آگے چلنے پر مجبور کررہا تھا، چہرے کے تاثرات سے ایسا لگ رہا تھا کہ ملنے والی اس کی اہلیہ ہے اور شاید بچے سے اس کی پہلی ملاقات ہے، وہ بچے کو بہت پیار کر رہا تھا، ہتھکڑی قیدی کی یاس اور بیچارگی کا منہ بولتا ثبوت تھی مگر اس سب کے باوجود وہ خوشی سے مسکرا رہا تھا۔ اس منظر نے جیسے مجھ پر سکتہ سا طاری کردیا، شدید کوفت محسوس ہوئی مگر یہ جاننے کا اضطراب بھی کہ اس عورت کے ہمراہ اسے اپنے شوہر سے ملاقات کے لئے کچہری لانے والا پولیس اہلکار منظر سے غائب کیوں ہے؟ رک کر بغور ادھر ادھر کا جائزہ لیا، مجھے وہ اہلکار کہیں نظر نہ آیا، جلد از جلد اس ماحول سے نکلنے کے لئے تیز تیز قدم اٹھائے اور اپنی راہ ہولیا۔ دفتر پہنچا، وہاں کچھ وقت گزارا اور ایک دو گھنٹے کے بعد واپس کچہری روانہ ہوگیا، شاید اس بار بھوک مجھے یہاں کھینچ لائی تھی، کچہری میں لوگوں کا آنا جانا کافی ہوتا ہے اس لئے یہاں ریسٹورنٹ کا کاروبار بھی بہت چلتا ہے، لوگوں نے مختلف چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ کھول رکھے ہیں جہاں مناسب کھانا مل ہی جاتا ہے۔کسی ریسٹورنٹ پر بیٹھنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ سامنے سے مجھے اسلام آباد پولیس کا وہی اہلکار اسی عورت کے ہمراہ چلتا نظر آیا، عورت مسکرا رہی تھی اور اس نے بچہ بازوؤں میں اٹھا رکھا تھا، وہ باتوں کے دوران پولیس اہلکار کو ایسی نظروں سے دیکھتی کہ جیسے شکریہ ادا کر رہی ہو اور شاید شکایت بھی، وہ دونوں میرے پاس سے گزرے اور سڑک پار کر کے اسی سرخ رنگ کی گاڑی میں سوار ہو گئے جس پر وہ یہاں آئے تھے۔ مجھے جو بات سمجھ آئی تھی وہ یہ کہ پولیس اہلکار نے اس بے بس عورت کی اس کے شوہر سے ملاقات میں مدد کی، اس کے عوض اس نے کیا فائدہ لیا میرے علم میں نہیں لیکن قیاس کے گھوڑے عورت اور مرد کے درمیان کسی آخری تعلق کی منزل پر ہی رکتے ہیں۔اس واقعے کو کئی سال بیت گئے لیکن اس کے بعد جب کبھی کسی کام سے جیل، تھانے یا کچہری میں عورتوں کو تنہا اپنے پیاروں سے ملاقات کے لئے کھڑا دیکھتا ہوں تو میرے دماغ میں سال 2008کے اسی واقعے کے تینوں مناظر گھوم جاتے ہیں۔ کیا کبھی کسی قانون ساز ادارے کے کسی فاضل رکن کے ذہن میں کبھی یہ بات بھی آئی ہے کہ یہ بھی کوئی مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی تلاش کیا جانا چاہئے، کوئی قانون سازی اور قواعد و ضوابط، کوئی طریقہ کار وضع کرنے کا اب تک کیوں نہیں سوچا گیا؟ اور اگر طریقہ کار ہیں بھی تو ان پرعملدرآمد کیوں نہیں ہوتا؟ کیا مجبور عورتوں کا اسی طرح سہولت کاروں کے ہاتھوں استحصال ہوتا رہے گا؟سچ یہ ہے کہ کچہریوں اور جیلوں میں آنے والی خواتین پر مردوں کی پڑنے والی نظروں کا اگر لوگوں کو احساس ہو جائے توشاید جرم رونما ہونا بند ہو جائیں یا کم ازکم ان میں واضح کمی ضرور آجائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Disclosure of Arshad Bhatti has a new debate in the country
Previous Post ارشاد بھٹی کے انکشاف نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی
Next Post بریکنگ نیوز: نواز شریف کی اپیل پر سماعت کس تاریخ کو ہوگی ؟ تازہ ترین خبر
Breaking News: What date will be the hearing on Nawaz Sharif's appeal? Latest news

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.