yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایاز امیر نے ساری گیم کا پردہ چاک کر دیا

MH Kazmi July 11, 2019 1 min read
Ayaz Amir choked the whole game
Share this:

Ayaz Amir choked the whole game

لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگ میری پرانی جماعت ہے۔ جو کچھ تھوڑی بہت سیاست کی اسی کے حوالے سے کی۔ اس کے ٹکٹ پہ ایم پی اے بھی رہا اور ایم این اے بھی۔ اس لئے اس پارٹی کے مزاج کے بارے میں کچھ جانتا ہوں۔نون لیگ اقتدار کی جماعت ہے۔ اپوزیشن میں اِس کا رنگ پھیکا نامور کالم نگار ایاز امیر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ پڑ جاتا ہے۔ اِس کے لیڈران کے چہرے مرجھا جاتے ہیں۔ اقتدار کی باگیں ہلانا یہ جماعت خوب جانتی ہے۔ لیکن کسی قسم کی مزاحمت اس کا کام نہیں۔ بیشتر اس کے لیڈران یہ بات بخوبی سمجھتے ہیں۔ مریم نواز کو یہ بات سمجھنے میں دِقت ہو رہی ہے۔ اُن کا اپنے والد کیلئے فکر مند ہونا قدرتی امر ہے۔ اُنہیں اس بات کی داد ملنی چاہیے کہ صرف فکر مند ہی نہیں بلکہ اُن کے ساتھ جو رہا ہے اس کیلئے باقاعدہ تڑپ رہی ہیں۔ لیکن تڑپنا اورچیز ہے اورکارگر سیاسی حکمت عملی اپنانا مختلف چیز ہے۔ حتی الوسع وہ ہاتھ پیر ماررہی ہیں لیکن بات کچھ بن نہیں رہی۔ اُنہوں نے خود کہا کہ میں والد کیلئے آخری حدتک جاؤں گی اورپھر جج ارشد ملک صاحب کے قضیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اُنہو ں نے کہا کہ یہ آخری حد ہے۔ لیکن سوال اُٹھتاہے کہ آخری حد چھونے کے بعد ہوا کیا ہے۔ پریس کانفرنس ہوگئی، طوفان اُٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن بنیادی صورتحال جوں کی توں ہے۔ نوازشریف اندر ہیں اوراُن کے باہر آنے کا کوئی فوری امکان نہیں۔ بات تو تب بنتی کہ پریس کانفرنس کا دھماکہ ایسا ہوتا کہ ہر چیز لرز کے رہ جاتی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پریس کانفرنس کی شام ہلکا سا طوفان اُٹھا لیکن جلد ہی تھم گیا۔ دوسرے دن جج صاحب کے انکاری بیان نے بہت حد تک تمام بخار کو ٹھنڈا کردیا۔ دھماکہ سخت عوامی ردعمل کی شکل میں آتا۔ عوامی حلقے بے قرار ہوتے اور کم از کم پنجاب کے دو تین بڑے شہروں میں عوامی احتجاج کا کچھ اظہار ہوتا۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔جب میاں نوازشریف دوسری بار وزیراعظم بنے تو بینظیر بھٹو اورآصف علی زردار ی کے گرد سخت شکنجے کسے گئے۔ احتساب کیا تھا مکمل جارحیت کا ایک نمونہ تھا۔ احتساب کے جج بھی تھے شریفوں کے خاص الخاص ہمارے پرانے مہربان ملک عبدالقیوم۔ بینظیر بھٹو کی ایک پیشی راولپنڈی میں ہوتی تو دوسری صبح اُنہیں لاہور پہنچنا پڑتا۔ اگلی صبح پیشی کراچی میں ہوتی۔ ایک دن بینظیر بھٹو کے آنسو چھلک پڑے، ملک عبدالقیوم اُنہیں اتنا تنگ کررہے تھے۔ لیکن آسمانوں کا کیا کرنا ہوا کہ ایک روز ایک آڈیو ٹیپ منظر عام پہ آگئی جس میں احتساب بیورو کے چیئرمین سیف الرحمن جنہوں نے احتساب الرحمن کا لقب پایا ملک عبدالقیوم کو کہتے سُنے گئے کہ کیسوں کی رفتار تیز ہونی چاہیے اور بڑے میاں صاحب کی یہ خواہش ہے۔ اِس ٹیپ کا سامنے آناتھا کہ یکدم اتنا شورمچا کہ سارا احتساب کا قلعہ دھڑام سے زمین بوس ہوگیا اوربینظیر بھٹو اورآصف علی زرداری کے خلاف سارے کیسز دم توڑ گئے۔ دھماکہ اِسے کہتے ہیں۔ جج ارشد ملک والے الزامات تو محض پٹاخہ ثابت ہوئے ہیں۔ ایک دن کی ہلچل اور پھر سب کچھ ویسے کا ویسا۔ آخری حد کا مطلب ہوا آخری پتہ۔ اس کے بعد میڈم مریم کون سا پتہ کھیلیں گی؟ دھمکی تو اُنہوں نے دی کہ میرے پاس اورمواد ہے۔ موجودہ روش نہ بدلی تو وہ مواد بھی سامنے آجائے گا۔ اِس دھمکی سے البتہ کچھ زیادہ اثر نہیں ہوا۔ میاں صاحب کی مصیبتوں میںنہ کمی آئی ہے نہ آنے کا کوئی امکان ہے۔ یہی چیز تو مریم نواز کو کھائے جارہی ہے۔گزرے ہوئے کل کے شیر میاں محمد نوازشریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں اور لاہور کے حالات نارمل ہیں۔ کوئی شور نہیں کوئی ہنگامہ نہیں، کوئی میاں صاحب کی رہائی کے لئے دھرنا نہیں۔ سزا سے زیادہ اُس کے ردِعمل میں کچھ نہ ہونا نوازشریف کی قریبی فیملی کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔ اصولوں کی جنگ ہو تو بڑی سے بڑی مصیبت سہی جاسکتی ہے۔ لیکن یہاں تو کوئی ایسی چیز نہیں۔ شریفوں کا گزرا ہوا اقتدار ہے اوراُن کی بے پناہ دولت۔ اِس کہانی میں اصول کہاں سے آئے؟ اِسی لیے ایامِ اسیری برداشت نہیں ہو رہے۔ یہ کبھی سُنا نہ تھا کہ میڈیکل بنیادوں پہ سزا معطلی کی استدعا کی جائے۔ لیکن یہ انوکھا قانونی نکتہ میاں نوازشریف اوراُن کے ہونہار وکیل خواجہ حارث نے اُٹھایا کہ قیدی کی صحت خراب ہے اسی لئے اُن کی سزا معطل ہونی چاہیے۔ یہ نکتہ مانا جائے تو پاکستان کی قانونی کتاب بدل جائے۔ ہر سزا یافتہ قیدی ایک درخواست دے کہ صحت خراب ہے‘ جیل کے حالات صحت کیلئے موافق نہیں لہٰذا سزا معطل کی جائے۔ وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوئے تو نوازشریف کے سامنے یہ آپشن تھا کہ وہ حالات سے لڑیں اورطاقت کے مختلف مراکز کو چیلنج کریں۔ اُنہوں نے یہی راستہ اپنایا اوراسی لیے لاہور پہنچنے کیلئے جی ٹی روڈ کاانتخاب کیا۔ توقع یہ تھی کہ عوامی طاقت کا ایسا مظاہرہ ہوگا کہ حکومت حالات کو کنٹرول نہیں کرسکے گی۔ لیکن ایسا کچھ نہ ہوا اورداتا دربار کے سامنے میاں نوازشریف یہ کہتے رہ گئے ”مجھے کیوں نکالا؟‘‘۔ اس آخری منظر کے بعد حالات ٹھنڈے ہوتے گئے حتیٰ کہ نون لیگ کے مزاحمتی کیمپ میں بھی یہ خیال اُبھرا کہ مزاحمت کی کوشش سے کچھ حاصل نہیں ہوا اوراب بہتر ہے کہ چپ ہی رہا جائے۔ چپ بھی پھر ایسے سادھی گئی کہ جاتی امرا سے کافی عرصہ تک معمولی آواز بھی نہ آئی۔ اس چپ کی سیاست کو مریم نوازنے اب بدلنے کی کوشش کی ہے لیکن نتیجہ جو برآمد ہورہاہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ جج ارشد ملک صاحب والی پریس کانفرنس میں ایک مرحلے پر مریم نواز نے ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ اُن کی سزائے موت کو جوڈیشل قتل کہا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی سزا کو بھی اِنہی نظروں سے دیکھا جائے گا۔ بھٹو کا تو حوالہ دیا لیکن جنرل ضیاء الحق کو بیچ میں وہ بھول گئیں۔ بھٹو کو پھانسی دینے والا ضیاء الحق تھا اور ضیاء الحق کے وفادار ساتھی اور جانشین مریم نواز کے والد گرامی تھے۔ بھٹو کے ساتھ جو ظلم یا ناانصافی ہوئی اس کو تو اُنہوں نے یاد کیا لیکن ظلم روا رکھنے والوں کو بھول گئیں۔ سیاست میں بہرحال ایسا ہوتا ہے۔ چبھنے والی یادیں یاد نہیں رکھی جاتیں۔ اب تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑی ہمدرد شریف فیملی ہے۔ رحم تو اس قوم کی قسمت پہ آنا چاہیے کہ کیسے کیسے ہیرو اس کو ملے۔ پہلے کم از کم جب گھوڑوں پہ شاہسوار آتے تھے تو جمہوریت اور آزادی کی شمعیں جلائی جاتی تھیں۔ پاکستانی تاریخ میں تمام یادگار شاعری انہی شاہسواروں کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے لکھی گئی۔ لیکن اب تو الٹ ہی ہوگیاہے۔ جمہوریت کا حشر شاہسواروں نے اتنا نہیں کیا جتنا کہ جمہوریت نوازوں نے۔ جمہوری دور کے کارنامے ایسے رہے کہ پرانے وقتوں کی جمہوری کہانی لکھی ہی نہ جا سکی۔ جہاں تک شاعری کا تعلق ہے وہ تو لگتاہے مکمل طورپہ ختم ہوچکی۔ پرانے ادوار کی نظمیں اور اشعار‘ اُنہی پہ ہم گزارا کر رہے ہیں‘ نہیں تو آج کے دور میں ایک ڈھنگ کا شعر بھی کسی سے نہیں کہا گیا۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا اصل کارنامہ یہ ہے کہ ان دونوں نے مل کے ایک رومانوی ملک سے جمہوریت کے رومانس کو مہلک نقصان پہنچایا۔ ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا کہ اقتدار گیا لیکن مرسیڈیز کاریں بدستور دبائی گئی ہوں۔ ایسے کاموں کیلئے دل گردہ چاہیے ہوتا ہے۔ ایک مرسیڈیز جاتی امرا سے برآمد ہوئی اوردوسری خاقان عباسی کو دینی پڑی۔ فارن آفس کے کسی آدمی سے پوچھ لیں کہ سارک سربراہ اجلاس کا بہانہ بنا کے ایک پوری کھیپ بلٹ پروف مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی امپورٹ کی گئی۔ شواہد بتا رہے تھے کہ شاید سربراہ اجلاس نہ ہو سکے لیکن پرائم منسٹرہاؤس کی طرف سے مسلسل دباؤ آتارہا کہ ان گاڑیوں کو امپورٹ کرناہے۔ حسب اندازہ سربراہ اجلاس نہ ہوا لیکن گاڑیاں آگئیں اورآتے ہی شریف خاندان کے ذاتی مصرف میں چلی گئیں۔ کچھ دن پہلے ان گاڑیوں کے بارے میں پوچھنے کیلئے ایک نیب ٹیم کوٹ لکھپت جیل گئی۔ نوازشریف نے کہا مجھے کچھ پتہ نہیں متعلقہ حکام سے پوچھیے۔ شہباز شریف بھی اپنی پوچھ گچھوں میں یہی کہتے ہیں کہ میں کیا جانوں‘ متعلقہ آدمیوں سے پوچھیں۔مریم نواز کہتی ہیں‘ میں والد گرامی کو مصر کا سابقہ و مرحوم صدر محمد مرسی نہیں بننے دوں گی۔ وہ شکر کریں یہ پاکستان ہے مصر نہیں۔ آج کے مصر میں شریفوں کے ہتھکنڈے ایک لمحہ بھی برداشت نہ کیے جائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I want to marry stylish, do not you mind? When Ahad Mir asked Sulaiman Ali's father, did he get the answer?
Previous Post میں سجل سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ؟ سجل علی کے والد سے جب احد میر نے درخواست کی تو کیا جواب ملا ؟
Next Post طب نبوی سے ناقابل یقین واقعہ
Incredible event from the medical system

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.