yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن نثار کا میاں شہباز شریف کو مفت مشورہ

MH Kazmi July 10, 2019 1 min read
Hassan Nisar's free advice to Shahbaz Sharif
Share this:

Hassan Nisar's free advice to Shahbaz Sharif

لاہور (ویب ڈیسک) پیارے’’چا چا‘‘ شہباز شریف نے بہت مایوس کیا۔ ان سے ہرگز توقع نہیں تھی کہ وہ تفتیشیوں کی تسلی کرنے کی بجائے انہیں ڈانٹنا ڈپٹنا اور دھمکیاں دینا شروع کردیں گے کہ ’’دیکھ لوں گا، نمٹ لوں گا، نہیں چھوڑوں گا۔‘‘ شہباز شریف سے بہتر کون جانتا ہے کہ سرکاری ملازمین تو نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ان دیکھی زنجیروں میں جکڑے سرکار کے وہ پرزے ہوتے ہیں جنہیں ہر قیمت پر ہر قسم کے احکامات کی تعمیل کرنا ہوتی ہے، بصورت دیگر ان کے ساتھ وہی ہوتا ہے جو بھلے وقتوں میں شہباز چاچا ان کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ حیرت ہے ان کو’’نیب‘‘ کے تفتیشی افسران کی مجبوریوں کا اندازہ نہیں۔ اس سے بھی زیادہ حیرت اس بات پر ہے کہ انہیں یاد ہی نہیں کہ بڑی بڑی رقمیں کیسے ان کے اکائونٹس میں منتقل ہوتی رہیں۔ ہر سوال کا سٹینڈرڈ جواب تھا’’یاد نہیں‘‘ لیکن یہ کہنا نہ بھولے کہ سوالوں کے جواب تو یاد نہیں لیکن تم لوگوں کو یاد رکھوں گا جو الٹے سیدھے سوال کررہے ہو اور وقت آنے پر تم میںسےایک ایک کو دیکھ لوں گا لیکن شاید……..شاید……..شاید اب وہ وقت پھر کبھی نہ آئے جب چمڑے کے سکے چلتے اور سورج مغرب سے نکلتے تھے، ہر دن تھا عید کا دن ہر شب، شب برأت۔اس وقت سیاسی منظر نامہ پر مظلوموں کا ہجوم ہے اور میاں شہباز مظلوم ترین کیونکہ وہ باہر ہی نہیں اندر سے بھی بری طرح زیر عتاب اور دوہرا عذاب بھگتنے پر مجبور ہیں۔ دو تین روز قبل بھتیجی کے پہلو میں بیٹھ کر پریس کانفرنس نبھاتے، بھگتاتے، کاٹتے شہباز شریف کو دیکھنا خاصا تکلیف دہ تجربہ تھا لیکن شہباز شریف کے ہی ایک عزیز، ہر دلعزیز شاعر اور میرے دوست شعیب بن عزیز کا مصرعہ ہے’’اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں‘‘دو ہفتے قبل میں نے’’میرے مطابق‘‘ میں کسی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’شہباز شریف اور ان کے برخوردار مریم نواز کے ساتھ ’’سائیڈ ککس‘‘ کے طور پر رہنا چاہیں تو ٹھیک دوسری کوئی صورت نہیں۔‘‘ تب مجھے اندازہ نہیں تھا کہ پندرہ دن کے اندر اندر ہی صورتحال کھل کر سامنے آجائے گی۔ اول تو کوئی کسر رہ نہیں گئی، اگر رہ گئی ہے تو آنے والے دنوں میں وہ بھی پوری ہوجائے گی۔میرا ذاتی خیال ہے جو غلط بھی ہوسکتا ہے کہ چاچا جی سے لے کر حکومت تک کسی کو بھی ادراک نہیں کہ وہ کس سے ڈیل کررہے ہیں۔ میں نے”Signs of the Zodiac”پر سینکڑوں نہیں تو بیسیوں کتابیں ضرور پڑھی ہیں اور بہت حد تک اس ’’علم‘‘ یا’’ تحقیق ‘‘ پر یقین بھی رکھتا ہوں۔ توہم پرستی تو میرے نزدیک سے نہیں گزری لیکن تحقیق سے انکار کرنا ممکن نہیں خصوصاً جب خود کئی تجربے کئے ہوں۔ برجوں کی دنیا کے اس پہلو پر تو مجھے شک ہی نہیں کہ عادات، خصوصیات، خامیوں، خوبیوں، کجیوں، خوبصورتیوں، منفی، مثبت رویوں وغیرہ کے حوالہ سے برجوں کا علم خاصا جاندار اور سنسی خیز ہے، سو اس حوالہ سے مطالعہ کرنا فائدہ مند ہو نہ ہو، نقصان دہ بالکل نہیں اور کچھ نہ سہی اک دلچسپ ایکسرسائز تو بہرحال ہے ہی سو ذرا غور فرمائیے۔24اکتوبر تا 22نومبر کے درمیان پیدا ہونے والوں کا برج مقرب کہلاتا ہے جسے انگریزی میں Scorpio کہتے ہیں اور نشان ہے اس کا بچھو جس کا زہر بہت کارآمد اور قیمتی ہونے کے علاوہ کچھ علاقوں میں بچھو بہت شوق سے کھایا بھی جاتا ہے اور اس کا سٹیٹس’’ڈیلیکیسی‘‘ کا سا ہے۔برجوں کی دنیا پر بےشمار لوگوں نے طبع آزمائی کی ہے لیکن بہت سوں کو پڑھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ محترمہ Linda Goodmanکا ثانی کوئی نہیں کیونکہ ایک طرف علم، گہرائی وگیرائی تو دوسری طرف انگریزی اتنی خوبصورت ہوتی ہے کہ آدمی مسحور ہوجاتا ہے۔معذرت خواہ ہوں کہ میں لنڈا کو ترجمہ کرنے کا رسک نہیں لے سکتا کیونکہ یہ کام کوئی پروفیشنل مترجم ہی کرسکتا ہے۔ میں نے کوشش کی اور کوئی جھول رہ گیا تو میرے وارے میں نہیں۔”How to recognize scorpion”کے عنوان سے لکھتی ہیں۔”An encyclopaedia descrivbes a scorpion as a nocturnal arachnid that attacks and paralyses its pray with a poison injected by the long, curved tail, used for both defence and destruction. Its sting is sometimes fatal.”مزید پڑھیں ا ور سمجھیں”People often draw back visibly when someone says he or she was born in november, murmuring,” Oh you are a scorpion; Either in frank fear, or in owe and respect. Sometimes there is also a giggle that obviously refers to the legendary scorpion passion.”یوں تو عقل مندوں کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے اور میں اوپر Lindaکے حوالہ سے ایک سے زیادہ اشارے دے چکا ہوں لیکن لنڈا کی طویل تحریر سے اقتباس کرتے ہوئے مجھے مسلسل یہ خیال تنگ کررہا ہے کہ میں اوکھا سوکھا ہو کر پورے مضمون کا ترجمہ پیش کردوں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ ہو سکے تو چاچا خوامخواہ میں تبدیل ہوتے ہوئے چاچا جی اور تبدیلی سرکار Linda Goodmanکے اس شاہکار پر سنجیدگی سے غور فرمائیں تو ان کے لئے زندگی خاصی آسان ہوجائے گی۔ چاہیں تو اسے ہلکی پھلکی تفریحی تحریر سمجھ کر پڑھیں اور اس پر غور کئے بغیر آگے نکل جائیں لیکن میں اسے مستقبل میں ری پروڈیوس کرنے کے لئے محفوظ کرلوں گا

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Saudi princess's fury begins a shameful trial in France ...
Previous Post سعودی شہزادے کی ہمشیرہ پر فرانس میں شرمناک مقدمے کی کارروائی کا آغاز ۔۔۔
Next Post پاکستان کی تاریخ کا ایک نایاب قصہ
A rare story of Pakistan's history

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.