yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ناکام محبتوں کے بوجھ تلے دبے نوجوان انا کے گھوڑے پر بیٹھے کس منزل کی جانب گامزان ہیں؟ نسل انسانی کی منظرکرتی روداد

MH Kazmi July 8, 2019 1 min read
Under the burden of falsehood love, what are the goals of sitting on the young Anna's horse? Breeding human race
Share this:

Under the burden of falsehood love, what are the goals of sitting on the young Anna's horse? Breeding human race

نسل انسانی نے بالآخر بلیک ہول یا اس کی ابدی ذات میں دائمی طور پر ڈوبتی روشنی کی آخری جھلک تصویری پردے پر محفوظ کر لی ہے۔ کائنات کی تسخیر سے پہلے اس کی تفہیم ضروری ہے اور یہ اس سمت ایک بہت بڑا قدم ہے۔ سائنسدان ریاضی کے پیچیدہ فارمولوں کے تحت ہمیں سمجھاتے رہتے ہیں کہ بلیک ہول کے اندر ایک دوام کی سی سرد کیفیت پائی جاتی ہے جہاں وقت خود زنجیروں میں جکڑا قیدی بن جاتا ہے اور روشنی جیسا سبک رفتار غزال بھی اپنی چوکڑیاں بھول جاتا ہے۔ البتہ اگر انسان کسی طور اس تاریک غار کے دہانے پر پہنچ جائے تو وہ کائنات کے دوسرے سرے تک رسائی حاصل کر سکتا ہے جہاں ایک نیا جہان حیرت اس کا منتظر ہو گا۔ انسان اپنی انفرادی اور عمرانی فطرت سے تو ازل سے شناسا رہا ہے تاہم کائناتی فطرت کی جانب اس کا باضابطہ سفر جدید سائنسی ترقی سے شروع ہوا ہے۔ اس نئے سفر میں کہیں اس کے اعلی دماغ کائنات کی بنیادی اکائی تلاش کرنے میں الجھے ہوئے ہیں تو کہیں وہ خلا کی تاریکیوں میں جھانک کر اس کی ہیبت ناک سچائیوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ سفر جاری ہے اور روز بروز اس کی رفتار میں تیزی آ رہی ہے۔ اس سے قبل انسان ہمیشہ اپنی داخلی کائنات کی بے کراں وسعتوں میں بھٹکتا رہا ہے۔ آباد بستیوں سے دور، کسی سنسان گپھا میں بیٹھے صوفی پر بیتنے والی واردات قلبی ہو یا لفظ کے کاسے میں ڈالی کسی شاعر کے بلند آہنگ نالوں کی خیرات ہو یا پھر محبتوں کے دشت و صحرا میں وصل کے نخلستان تلاشتا عاشق خستہ حال ہو، ازل سے ہی انسان محبت کے بلیک ہول سے گزرتا آیا ہے۔ اس پرپیچ سفر کے دوران اس کی ذات کے پرزے ضرور اڑتے ہیں، اس بےجہت غار میں اس کے وجود کا ایک ایک ریشہ الگ ہو جاتا ہے۔ اس کی آہ و زاری بھی تاریک دیواروں سے ٹکرا کر کسی چڑیل کی ہذیانی چیخوں میں بدل جاتی ہے۔ اس تاریک غار سے امید کی کوئی بھی کرن باہر نہیں نکل پاتی اور نہ ہی اس کی فریاد کسی کان تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ باریک ٹکڑوں میں تقسیم ہوتا یہ بے بس اور لاچار عاشق جب بلیک ہول کے دوسرے سرے تک پہنچتا ہے تو ایک نئی کائنات اس کی منتظر ہوتی ہے۔ اگرچہ اس کربناک سفر کے دوران اس کے انگ انگ میں دکھوں کے انگارے دہک رہے ہوتے ہیں لیکن اس کی فطرت کے سب اتار چڑھاؤ ہموار ہو جاتے ہیں۔ اس کے سوچنے کا انداز، دیکھنے کا زاویہ اور محسوس کرنے کی جبلت، سب کچھ بدل چکا ہوتا ہے۔ اسے یہ عرفان بھی حاصل ہو جاتا ہے کہ محبت کے نصیب میں ازل سے ناکامی لکھ دی گئی ہے۔ گوہر مقصود تک رسائی سے محرومی تو خیر ناکامی محبت کا ابدی عنصر ہے لیکن محبوب کے حصول میں کامیابی اس سے بھی زیادہ اذیت ناک ناکامی ثابت ہوتی ہے۔ وصل کے سحر انگیز لمحات سے گزرتے ہوئے اسے یہ معرفت حاصل ہوتی ہے کہ محبوب کی جس پرفسوں شبیہ کی جستجو میں اس نے ایک عمر بتا دی وہ تو اس کے اندر جگمگا رہی تھی۔ خارج میں موجود جس فرد کی چاہت میں وہ چاک گریباں پھرتا رہا وہ فقط انسانی شکل میں ایک سراب ناتمام تھا۔ اس کے تخیل نے جو تصویر قلب کے قرطاس پر سجائی تھی اس کا حقیقی دنیا میں وجود ممکن ہی نہیں۔ یہ ادراک نہ صرف ناکامی کے احساس پر منتج ہوتا ہے بلکہ یہ خیال بھی ہستی کی تہوں میں سرایت کر جاتا ہے کہ فطرت نے ایک فریب دکھا کر اسے اپنے مقصد کے لیے استعمال کر لیا ہے۔ لیکن اس تمام تر واردات کے دوران محبت کرنے والے فرد کی ماہیٔت قلب واقع ہو جاتی ہے۔ اب یہ اس کا نصیب کہ کائناتی سطح کے اس تجربے کے بعد وہ غم جاناں سے غم جہان کی طرف رخ کرتا ہے یا اپنی ہی ذات کی محدودیت میں فنا ہو جاتا ہے۔ قدرت اسے محدودیت سے لامحدودیت کی طرف سفر کرنے کا موقع ضرور فراہم کرتی ہے۔ ایک فرد کے بجائے پوری نسل انسانی کی محبت میں غرق ہو جانا بھی اس کے اختیار میں آ جاتا ہے اور عشق حقیقی کی منزل بھی اسے آوازیں دینے لگتی ہے۔ کچھ بدنصیب ایسے بھی ہیں جنہیں اس تمام تجربے سے جڑی اذیتیں عزیز ہو جاتی ہیں اور وہ اس تجربے کی بازیافت کے لیے بیقرار ہو جاتا ہے۔ عین اس وقت جبکہ ایک نئی کائنات اپنے تمام تر جمال کے ساتھ اسے اپنی جانب بلا رہی ہوتی ہے، وہ اس سے منہ پھیر لیتا ہے اور ایک بار پھر محبت کے بلیک ہول میں چھلانگ لگا دیتے ہیں۔ یہاں سے ان کی زندگی ایک سفر ناتمام اور جستجوئے لاحاصل کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور وہ اذیتوں کے ایک دائمی چکر میں الجھ کر رہ جاتے ہیں۔ کچھ لوگ ناکامی محبت سے سمجھوتہ نہیں کرتے اور بار بار اس امید پر بلیک ہول کا سفر کرتے ہیں کہ شاید اس بار اندر جگمگاتی شبیہ مجسم شکل میں مل جائے۔ وہ شکست تسلیم کرنے کے بجائے ایک دائروی سفر میں عمر بتا دیتے ہیں۔ انا کے گھوڑے پر بیٹھ کر وہ بلیک ہول کی دیواروں سے ٹکرا تے اور چور چور ہوتے رہتے ہیں لیکن ہار نہیں مانتے اور منزل کی لاحاصل تلاش میں اپنی ہستی کو جذبوں کی صلیب پر لٹکائے رکھتے ہیں۔ جستجو اور جذبوں کے دو رنگوں میں گندھی فطرت انسان کو کہاں تک لے جاتی ہے، اسے جاننے کے لیے تو عمر خضر چاہیئے لیکن تھکن سے چور چور ہونے کے باوجود اس کا تاریخ کی سیڑھیاں پھلانگتے رہنے کا عزم بھی قابل دید ہے۔ ذات کے اندر موجود کائنات ہو یا خارج میں پھیلی وسعتیں، نسل انسانی حقیقت کی جستجو میں مگن ہے۔ لاکھوں سالوں کے دوران اربوں ناکام محبتیں بھی سد راہ نہیں بن پائیں۔ یہی عزم اور استقلال ہے جو انسان کو دیگر مخلوق سے ممیز کرتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
A charming geography based on the Modi government, Kashmir issue of Kashmir and Umarani
Previous Post مودی سرکار، مسئلہ کشمیر اور عمرانی سیاست پر مبنی ایک دلخراش جغرافیہ
Next Post دنیا کی “نایاب ترین فوج” کے متعلق دنگ کر ڈالنے والے انکشافات
Disclosures related to the world's "rare army"

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.