yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہارون الرشید کی انوکھی تحریر

MH Kazmi July 8, 2019 1 min read
Anonymous Written by Aaron Al-Rashid
Share this:

Anonymous Written by Aaron Al-Rashid

لاہور (ویب ڈیسک) تاریخ یہ کہتی ہے کہ تبدیلی رفتہ رفتہ اور بتدریج ہی آتی ہے ۔ ادراک اور شعور کے ساتھ، زینہ زینہ ۔ کچھ ہڑتال پر ہیں ، کچھ نے اعلان کر رکھا ہے ، کچھ پر تول رہے ہیں۔ جاگیردارانہ عہد سے ایک ضرب المثل پنجاب میں چلی آتی ہے ’’ کام جوان کی موت ہے ‘‘۔  نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اہلِ زر کے لیے ٹیکس محض ٹیکس نہیں ہے ، جرمانہ اور سزا ہے ۔ قرآنِ کریم کہتاہے : آدمی میں مال کی محبت بہت شدید ہے ۔ فارسی کہاوت یہ ہے ’’ ہیچ خیر از بندہ ء زر کش مجو ‘‘ دولت کی محبت پالنے والوں سے خیر کی توقع کم رکھنی چاہئیے ۔ سرکارﷺ کے ایک فرمان کا مفہوم یہ ہے : جوں جو ں ابنِ آدم کی عمر بڑھتی ہے ، زندہ رہنے کی خواہش بھی بڑھتی چلی جاتی ہے ۔ فرمایا: سونے کی ایک وادی اگر آدمی کے پاس ہو تو دوسری کی تمنا کرے گا ۔ یہ بھی ارشاد فرمایا: جائیدادیں نہ بنائو ، دنیا سے تمہیں محبت ہو جائے گی ۔ دنیا کی محبت ایک عجیب مرض کو جنم دیتی ہے ۔اسے وہن سمجھا جاتا ہے‘یعنی موت کا خوف۔ تاریخ کا سبق یہ ہے ، عصری مشاہدہ بھی یہی کہ کاروبار کرنے والوں میں بھی فروغ پاتے ہیں ، دولت کی محبت میں جو اندھے نہیں ہو تے ۔ حکم چلانا جن کی لازمی ترجیح نہیں ہوتی ۔ جو جانتے ہیں کہ آخری تجزیے میں آدمی سب برابر ہوتے ہیں ۔ زندگی سبھی پہ یکساں مہربان یا نامہربان ہوتی ہے ۔اقتدار اور زر سے مسرت اور دکھ کی صرف شکل بدلتی ہے کمی یا اضافہ نہیں ہوتا۔ دولت سے اشیا خریدی جا سکتی ہیں ، مسرت اور سکونِ قلب نہیں ۔ بل گیٹس قطار میں کھڑے ہو کر برگر خریدتا ہے ۔ نواز شریف اور زرداری کے لیے گلاس میں پانی بھی خادم ڈالتے ہیں ۔ میاں صاحب کی یادداشت عرصہ ہوا مرجھا چکی ۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے ساتویں بار نام پوچھا تو وہ خاموش رہا ۔ موصوف اس پر خفیف ہوئے لیکن غور کرنے کی توفیق نہیں کہ ایسا ہوا کیوں ۔کراچی کے سابق میئر ‘خلقِ خدا کے خدمت گزار نعمت اللہ خاں 85برس کے ہیں ۔ جسم ڈھے گیا مگر حافظہ روشن ہے ۔ تکلف ، تصنع ، ریا سے پاک زندگی گزارنے والوں پر اللہ کی رحمت ہو ۔ دونوں ہاتھ سے چائے کی پیالی اٹھانے کی کوشش میں تیسری بار زرداری صاحب کامیاب ہوئے ۔ میزبان نے ان سے کہا : اپنے ساتھ آپ نے کیا کیا ۔ دولت اور لوگوں نے بھی بہت کمائی ۔ ان میں بہت سے شادماں بھی ہیں ‘ ہنستے کھیلتے، کھاتے پیتے ۔ لگ بھگ سات برس ہوتے ہیں ، آدھی رات بیت چکی تھی ،ایوانِ صدر سے سپہ سالار اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلی فون موصول ہوا ۔ دیر تک زرداری صاحب گفتگو کرتے رہے ۔ بہت بعد میں جنرل نے کسی سے کہا : اندازہ لگائیے ، کتنی دیر ؟ اس نے کہا، یہی بیس پچیس منٹ ؟۔ بولے:بلکہ پورے 120منٹ ۔ انہی دنوں اسلام آباد سے ایک کال صدر اوباما کو بھی موصول ہوئی تھی ۔نیو یارک ٹائمز نے لکھا : بے سروپا ، بے ربط اور بے معنی۔ جنرل کیانی سے کی جانے والی گفتگو بھی ایسی ہی تھی ۔ایک دوست سے انہوں نے کہا : دو گھنٹے میں بس اتنا میں سمجھ سکا کہ موصوف کو مستقبل میں جھانکنے کا دعویٰ ہے۔ حال ان کا یہ ہے کہ سامنے کی سچائی بھی دیکھ نہیں سکتے ۔ ابھی تک یہ بھی سمجھ نہیں پائے کہ چالاکی اور حکمت میں فرق کیا ہے ۔ امام شافعیؒ نے فرمایا تھا : اپنی رائے کو سو فیصد میں درست سمجھتا ہوں لیکن سو فیصد ہی یہ امکان تسلیم کرتا ہوں کہ غلط ثابت ہو جائے ۔ شافعیؒ وہ تھے ، جنہوں نے کہا تھا : جھوٹی تو کیا، عمر بھر میں نے سچی قسم بھی نہیں کھائی ۔ شافعیؒ وہ تھے ، جن کے جنازے نے مدتوں دنیا کو حیرت میں ڈالے رکھا ۔ کہا جاتا ہے کہ حدِ نظر تک انسان ہی انسان تھے ۔ بہت سے یہ بھی نہ بتا سکے کہ انہیں اطلاع ملی کیسے۔ ان کا کہنا یہ تھا کہ ٹھیک اس وقت دل اس مقام کے لیے بے تاب ہوا۔ چالیس برس ہوتے ہیں ،فیصل آباد کا ایک مشہور صنعت کار نیند کی لذت سے محروم ہو گیا ۔ وہ کہا کرتا تھا : میری ساری دولت کوئی لے لے اور اس کے بدلے میں نیند کی نعمت عطا کر دے ۔ امام ابو یوسفؒ نے ہارون الرشید سے پوچھا :امیر المومنین صحرا میں اگر آپ پھنس جائیں ۔ حلق پیا س سے خشک ہونے لگے ، جان خطرے میں پڑ جائے تو ایک پیالہ پانی کی کس قدر قیمت چکانے کے لیے آپ تیار ہوں گے ؟’’آدھی سلطنت ‘‘ متلون مزاج اور جلد باز حکمران نے کہا ۔ امام ؒکا دوسرا سوال یہ تھا : پانی اگر جسم سے خارج نہ ہو سکے ۔ درد سے اگر آپ تڑپ رہے ہوں ؟ ہارون الرشید نے جواب دیا: باقی آدھی سلطنت ۔ ۔۔’’تو آپ کی پوری سلطنت کی قیمت پانی کا ایک پیالہ ہے ۔ ‘‘ سود پر پابندی کی آیات نازل ہوئیں تو آپؐ نے ان کا اطلاق نہ فرمایا۔ ممانعت کا فرمان حجۃ الوداع کے موقع پر جاری کیا۔ فرمایا: جاہلیت کے سب زمانے میرے قدموں تلے ہیں ۔ آج سے سارے سود میں باطل قرار دیتا ہوں اور سب سے پہلے اپنے چچا عباس بن عبد المطلب کا۔ صاف ظاہر ہے کہ بعض لوگوں نے اس سے پہلے سرمائے پر نفع کا کاروبار جاری رکھا ۔ علم ہونے کے باوجود ریاست نے مداخلت نہ کی ۔ آخر کیوں ؟ قرآنِ کریم کا حکم واضح تھا اور بہت سخت ۔ سود ایک لعنت ہے ، اللہ اور رسولؐ کے خلاف اعلانِ جنگ ۔ سرمایہ پرستی بدترین طرزِ زندگی ہے ۔ اگر آپؐ نے ڈھیل دی تو ظاہر ہے کہ مہلت اللہ نے دی تھی۔ جو تمام انسانوں کا مالک اورپروردگار ہے ۔ جو اپنے بندوں کو ان کی مائوں سے زیادہ جانتا ہے ۔ جس کا ارشاد یہ ہے کہ جسے حکمت عطا کی گئی ، اسے خیرِ کثیر عطا کیا گیا ۔ سب سے زیادہ وجیہ اور فصیح ہی نہیں ، سب سے زیادہ دانا بھی پیغمبر ہی ہوتے ہیں اور سب اہلِ حکمت سے زیادہ صاحبِ حکمت ‘ختم المرسلینؐ ۔ اندازِ فکر کی تبدیلی، خاص طور پر جن کا تعلق اجتماعی مزاج سے ہو ، وہ رفتہ رفتہ ، بتدریج رونما ہوتی ہیں ۔ انقلاب احمقوں کا شیوہ ہے ۔ دو ہزار سال پہلے ایران کے مزدک سے لے کر انقلابِ فرانس، انقلابِ روس و چین اور انقلابِ ایران تک آدمیت کو کبھی کسی سے کچھ نہ ملا ۔ انتشار، خوں ریزی اور باہمی آویزش ۔ بھوک سے تب نجات پائی ، جب کمیونزم سے جان چھڑائی ۔ برصغیر سخت گیر حکمرانوں کو ٹیکس ادا کرنے کا عادی ہے ۔ مغل حکمران چوتھ وصول کیا کرتے تھے، عملاً تقریباً ایک تہائی ۔ رنجیت سنگھ پنجاب کے کاشتکاروں سے آدھا حصہ اڑا لے جاتا ۔مالیہ ،آبیانہ یا نقد آمدن کا حصہ ، انگریز سرکار کو ٹیکس ادا کرنے سے کوئی انکار نہ کر سکتا۔ برصغیر کے نہری نظام اور ریلوے ٹیکس کی اسی آمدن سے بنے تھے ۔ صرف پاکستان کا نہری نظام چار سو بلین ڈالر کا ہے ۔ 14اگست 1947ء کے بعد من مانی کو ہم نے آزادی سمجھ لیا۔ آزادی حالانکہ ڈسپلن کے ساتھ ہوتی ہے ورنہ حیوانیت ۔ ٹیکس ادا کرنے کے ہم عادی نہیں ، من مانی کے ہیں ۔ ریاست جبر کرتی ہے ، شہری ریاست کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ ان کا تعلق اثبات اور صحت مندی پہ استوار نہیں ۔ سرمایہ پرستی ایک لعنت ہے اور خوف کا ہتھیار استعمال کر کے ٹیکس کی بندش بھی ۔ سرمایہ دار بلیک میلنگ پر تلے ہیں اور حکومت کو راستہ معلوم نہیں ۔ تاریخ یہ کہتی ہے کہ تبدیلی رفتہ رفتہ اور بتدریج ہی آتی ہے ۔ ادراک اور شعور کے ساتھ، زینہ زینہ ۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
SHEIKH NADEEM TARIQ, INFORMATION, SECRETARY, PPP, LALAMUSA, SAID, GOVT, SET, WORST, EXAMPLE, OF, DEMOCRATIC, DICTATORSHIP, AND, PPP, GAVE, THE, HISTORIC, FREEDOM, TO, MEDIA, DURING, HIS, TENURE
Previous Post حکومت نے بد ترین جمہوری آمریت کی بنیاد رکھ دی جبکہ میڈیا کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہی سنہری تھا،شیخ ندیم طارق
Next Post پاکستان کا سب سے کم سرمایہ کاری سے بننے والا ادارہ کسطرح سب سے زیادہ ملک کو منافع کما کر دینے لگا؟ بڑی خبر
How was Pakistan's lowest investment company started to earn profits from most of the country? Big news

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.