yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے چند روز بعد ہی شمالی کوریا نے ایسا اعلان کر دیا کہ خوش فہمیوں کے محل مسمار ہو گئے

MH Kazmi July 4, 2019 1 min read
A few days after Trump and Kim Jong meet, North Korea announced that the palaces of happiness were destroyed.
Share this:

A few days after Trump and Kim Jong meet, North Korea announced that the palaces of happiness were destroyed.

سیول (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بحالی کے حالیہ معاہدے کے باوجود ‘جارحانہ اقدامات پر تُلا ہوا ہے۔’ اقوامِ متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے بدھ کو کہا کہ امریکہ کو ‘پابندیاں عائد کرنے کا جنون ہے’ جبکہ یہ الزام بھی عائد کیا کہ واشنگٹن جزیرہ نما کوریا کے ‘پرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔’یہ بیان دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ایک تاریخی ملاقات کے چند دن بعد ہی سامنے آیا ہے۔اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے سخت ترین سکیورٹی والے اس غیر عسکری علاقے (ڈی ایم زی) میں ملے جو کہ شمالی اور جنوبی کوریا کو تقسیم کرتا ہے۔ اس طرح وہ عہدِ صدارت کے دوران شمالی کوریا میں قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بنے جبکہ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہنے والی گفتگو کے بعد دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں میں تخفیف پر مذاکرات کی بحالی کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کیا تھا۔ مگر شمالی کوریا کے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں لہجے کی تبدیلی واضح ہے اور یہ اس غصیلی بیان بازی کی جانب واپسی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب رہے ہیں۔ شمالی کوریائی وفد کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کے اس الزام کا جواب دے رہا تھا کہ اس نے ریفائنڈ پیٹرولیم درآمدات کی 2017 میں مقرر کردہ حد کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک کو بھیجے گئے اُس مشترکہ خط کے جواب میں تھا جس میں شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ خط میں مبینہ طور پر تمام رکن ممالک سے کہا گیا کہ وہ اپنے پاس موجود تمام شمالی کوریائی تارکینِ وطن ملازمین کو ان کے اپنے ملک واپس بھیجیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘جس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا وہ یہ ہے کہ مشترکہ خط کا یہ کھیل عین اس دن کھیلا گیا جب صدر ٹرمپ نے ایک سربراہی ملاقات کی تجویز دی تھی۔’ ‘یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (شمالی کوریا) کے خلاف معاندانہ اقدامات پر تُلا ہوا ہے۔’ بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک کو جزیرہ نما کوریا میں پیدا ہونے والے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی امریکی کوششوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔’ شمالی کوریا نے مزید کہا کہ امریکہ کا پابندیوں کو ‘ہر مسئلے کی دوا’ سمجھنا ‘نہایت مضحکہ خیز’ ہے۔ امریکہ کی جانب سے اب تک اس بیان پر کوئی ردِ عمل نہیں آیا ہے۔ شمالی کوریا کو اس کے متنازع ایٹمی پروگرام سے دستبرداری پر قائل کرنے کے لیے مذاکرات اس وقت اپنی انتہا کو پہنچے جب گزشتہ سال ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی سنگاپور میں ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں نے جزیرہ نما کوریا کو ‘ایٹمی ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک’ کرنے پر اتفاق کیا تھا مگر یہ وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں فروری میں ہونے والی دوسری ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ایک ٹھوس معاہدہ طے پائے گا جس کے تحت شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہوگا جس کے بدلے میں اس پر عائد کچھ سخت پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ مگر یہ مذاکرات کسی معاہدے پر منتج نہیں ہوئے کیوں کہ اس بات پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا کہ پابندیاں کس رفتار سے اٹھائی جائیں گی۔ تب سے اب تک مذاکرات تعطل کا شکار ہیں مگر دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز ڈی ایم زی میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو تعریفوں پر مبنی تھی۔ ٹرمپ، جو کہ کم جونگ اُن کو ماضی میں ‘لٹل راکٹ مین’ کہہ چکے ہیں، نے اپنی کم جونگ اُن کے ساتھ دوستی کو ‘زبردست’ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ‘دنیا کے لیے ایک عظیم دن ہے۔)

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The results of modern research came out
Previous Post جدید تحقیق کے نتائج سامنے آ گئے
Next Post انہیں پتہ ہے 5 سال بعد نیب کا کیس بھگت رہے ہونگے ۔
They know that after 5 years NAB's case will be happy.

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.