yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

جدید تحقیق کے نتائج سامنے آ گئے

MH Kazmi July 4, 2019 1 min read
The results of modern research came out
Share this:

The results of modern research came out

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس رواں برس جوئے کی لت کے شکار نوجوان افراد کے لیے اپنا پہلا کلینک کھول رہی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ جوئے میں ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اس کی لت لگ جاتی ہے۔ نیشنل پرابلم گیمبلنگ کلینک نامی اس ادارے کے ذریعے 13 سے 25 سال کی عمر کے لوگوں کی مدد کی جائے گی۔ لیکن آخر جوا کھیلنے میں ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اس کی لت لگ جاتی ہے اور اس کے حل کے لیے لوگوں کو کیا کرنا چاہیے؟ یہ جاننے کے لیے ہمیں پرانے وقتوں پر نظر ڈالنی پڑے گی جب انسان جانوروں کا شکار یا پہلے سے موجود خوراک اکٹھی کیا کرتے تھے، اور ہمارا واحد کام زندہ رہنا تھا۔ لندن کے نائٹنگیل ہسپتال میں مختلف لتوں کا علاج کرنے والے ماہر ڈاکٹر سائرس اباسیئن کا کہنا ہے کہ ‘آسان لفظوں میں اسے ایسے سمجھایا جاسکتا ہے کہ ہمارا دماغ اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ انعام کا متلاشی رہتا ہے۔‘ ان کے مطابق یہ انعام دماغ میں ڈوپمین نامی ایک کیمیکل کی شکل میں ملتا ہے جو ہمیں خوشگوار احساس دیتا ہے۔ ‘جوا کھیلنے سے دماغ کے اس حصے پر اثر پڑتا ہے جو ارتقائی پہلو سے دیکھا جائے تو کم جدید ہے اور جو زیادہ تر فوری طور پر ملنے والے فائدے کی طرف مائل ہوتا ہے۔’ ‘پرانے وقتوں میں ایک بڑے جانور کے شکار سے ہمیں جذباتی خوشی ملتی تھی، اور اس کی مدد سے ہم پورے خاندان کے کھانے کا بندوبست کر سکتے تھے۔’ ڈاکٹر اباسیئن کے مطابق شراب، منشیات یا جوئے کی لت کی وجہ سے جزا کا یہ نظام خراب ہوجاتا ہے۔’ہم اب بہت مصنوعی ماحول میں رہتے ہیں۔ ہم کاریں چلانے یا جہاز اور ٹرین پر سفر کرنے کے لیے نہیں بنے ہوئے۔”دماغ کا وہ پرانا حصہ ابھی بھی وہیں موجود ہے اور زیادہ سوچے سمجھے بغیر فوراً ملنے والے انعام کی سوچ بھی وہیں موجود ہے اور شراب، تمباکو، جوے یا گیمنگ سے منسلک کمپنیاں اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتی ہیں۔’اسی طرح جب ہم جوئے میں جیتتے ہیں تو ہمارے دماغ کو وہی جذباتی خوشی یا انعام ملتا ہے۔کئی لوگ ڈوپمین کا خوشگوار احساس حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگیوں میں واپس چلے جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسا نہیں کر پاتے۔’جب لوگوں کو جوئے کی لت لگ جاتی ہے تو ان کے لیے معمول کی چیزیں خوشی کا باعث نہیں بنتیں اور پھر وہ اس خوشگوار احساس کے لیے جوا کھیلتے ہیں۔ یہ خوشگوار احساس ہم جیسے عام لوگوں کو قدرتی طور پر میسر ہوتا ہے۔’اور کیونکہ یہ دماغی عمل ہے اس لیے لت لگنا ایک خاندانی رویہ بھی ہوسکتا ہے۔ ‘لازم ہے کہ اس میں جینیاتی عمل دخل بھی ہوتا ہے۔ کچھ لوگ جینیاتی اثر و رسوخ کی وجہ سے فوری طور پر ملنے والی خوشی کو ترجیح دیتے ہیں۔’29 سالہ جیمز گرائمز نے اپنی زندگی کی ایک دہائی جوئے کی لت میں گزاری ہے۔ انھوں نے ڈاکٹر اباسیئن کی وضاحت سے مکمل اتفاق کیا۔’آپ وقتی طور پر ملنے والے زبردست احساس اور توانائی میں کھو جاتے ہیں۔ میں کبھی کبھار اسے جسمانی تجربے سے بالاتر سمجھتا ہوں۔ یہ تمام عقلی اور منطقی فیصلہ سازی سے ماورا ہے۔’ان کے مطابق ‘ہار کبھی بھی اتنی بری نہیں لگتی جتنا مزا جیت سے ملتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جوئے کے کاروبار سے منسلک کمپنیاں یہ جان بوجھ کر کرتی ہیں۔’انھیں ایسے نفسیاتی طریقے معلوم ہیں جن سے وہ کمزور لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔’برطانیہ میں جوئے کے کاروبار کی نگرانی کرنے والی گیمبلنگ کمیشن نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ لوگوں کی مدد اور علاج کے لیے سہولیات آسانی سے میسر ہوں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Pakistani actress Sarah Khan said to heart
Previous Post پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے دل کی بات کہہ ڈالی
Next Post ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے چند روز بعد ہی شمالی کوریا نے ایسا اعلان کر دیا کہ خوش فہمیوں کے محل مسمار ہو گئے
A few days after Trump and Kim Jong meet, North Korea announced that the palaces of happiness were destroyed.

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.