yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جاوید چوہدری کے حیرت انگیز انکشافات

MH Kazmi July 2, 2019 1 min read
The amazing revelations of Javed Chaudhary
Share this:

The amazing revelations of Javed Chaudhary

روسی معاشرے کی چند روایات قابل تقلید ہیں‘ مثلاً یہ لوگ دروازے پر کھڑے ہو کر سلام نہیں کرتے‘ مہمان اندر آئے گا یا پھر میزبان دروازے سے باہر آ کر ہاتھ بڑھائے گا اور یہ دونوں پھر ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملائیں گے‘ یہ لوگ آدھے دروازے کے اندر اور آدھے باہر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کی طرف ہاتھ نہیں بڑھاتے‘ یہ لوگ منفی پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی دستانے اتار کرایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہیں‘ یہ دستانے میں ہاتھ آگے بڑھانا یا بڑھا ہوا ہاتھ تھامنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں۔ یہ شاید وہ روایت ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ دہلیز پر کھڑے ہو کر ہاتھ نہیں ملاتے‘ سردیوں میں ظاہر ہے دستانے اتارنا ممکن نہیں ہوتا چنانچہیہ پہلے مہمان کو اندر لاتے ہیں‘ مہمان اندر پہنچ کر دستانے اتارتا ہے اور یہ پھر ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہیں‘ یہ دوسروں کو کرنسی نوٹ بھی نہیں پکڑاتے‘ روس میں نوٹ پکڑنا یا نوٹ پکڑانا توہین سمجھا جاتا ہے‘ یہ لوگ نوٹ پہلے میز پر رکھتے ہیں اور پھر دوسرا اٹھاتا ہے‘ آپ اگر نوٹ میز پر نہیں رکھیں گے تو آپ کی ڈیل نہیں ہو گی تاہم چھوٹی دکانوں میں صورت حال مختلف ہے‘ گاہک دکاندار کو رقم پکڑاتے رہتے ہیں اور دکاندار گاہکوں سے رقم لیتے رہتے ہیں لیکن یہ لوگ عام لین دین میں اپنی پرانی روایت کا خیال رکھتے ہیں‘ ہوٹل میں میرا کریڈٹ کارڈ نہیں چل رہا تھا‘ میں نے ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنا تھا‘ میں نے یہ رقم فرنٹ ڈیسک سے لے کر دے دی‘ شام کو میں یہ رقم واپس کرنے لگا تو ریسیپشن پر موجود کوئی شخص نوٹ لینے کےلئے تیار نہیں تھا‘ میں نے تنگ آکر رقم کاﺅنٹر پر رکھ دی‘ خاتون نے فوراً نوٹ اٹھا لیا‘ میں نے رات کے وقت یہ واقعہ گائیڈ کو سنایاتو اس نے ہنس کر جواب دیا ”ہم دوسروں کے ہاتھ سے نوٹ نہیں لیتے‘ ہم صرف میز پر پڑے پیسے اٹھاتے ہیں“ یہ میرے لئے نئی بات تھی‘ یہ لوگ خالی بوتل بھی میز پر نہیں رکھتے‘ یہ لوگ شراب پیتے رہیں گے لیکن جوں ہی بوتل خالی ہو جائے گی یہ اسے کرسی یا میز کے نیچے رکھ دیں گے یا پھر فرش پر لڑکھڑا دیں گے۔یہ پانی اور جوس کی خالی بوتلیں بھی میز پر نہیں رہنے دیتے‘ کیوں؟ مجھے وجہ سمجھ نہیں آئی‘ یہ عورت کی بے انتہا عزت کرتے ہیں‘ شاید روس میں عورتیں زیادہ ہیں چنانچہ عورتوں نے بزور بازو مردوں کو عزت پر مجبور کر لیا ہے‘ روس زمانہ قدیم سے جنگوں کا شکار چلا آ رہا ہے‘ جنگوں میں مرد مارے جاتے تھے لہٰذا عورتوں کی تعداد بڑھ جاتی تھی یوں معاشرہ آہستہ آہستہ عورتوں کے ہاتھ میں آگیا اور یہ مردوں کو اپنی عزت پر مجبور کرتی چلی گئیں یہاں تک کہ آج پورا معاشرہ خواتین کی عزت کرتا ہے۔ روسی مرد اٹھ کر ان کا استقبال بھی کرتے ہیں‘ یہ کوٹ یا جیکٹ اتارنے میں ان کی مدد بھی کرتے ہیں‘یہ ان کےلئے کرسی بھی سیدھی کرتے ہیں‘ خواتین جب تک کھانا شروع نہ کریں مرد اپنی پلیٹ سے چمچ یا کانٹا نہیں بھرتے‘ یہ اگر چائے‘ کافی یا کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں تو مرد بھی کھانا بند کر دیتے ہیں‘ مرد اٹھنے کے بعد خواتین کی کرسیاں بھی سیدھی کرتے ہیں اور یہ انہیں کوٹ اور جیکٹ بھی پہناتے ہیں‘ خواتین مرد کے آگے یا پھر ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔یہ لوگ عورت کو اپنے پیچھے چلانا یا اسے چند قدم پیچھے رکھنا غیر اخلاقی حرکت سمجھتے ہیں‘ یہ لوگ ایک دلچسپ قسم کی ابلی پیخا چائے بھی پیتے ہیں‘ ابلی پیخا بیری جیسا پھل ہے‘ یہ پھل صرف روس میں اگتا ہے اور یہ جلد‘ منہ کے السر‘ قبض اور ایکنی کےلئے بھی اکسیر ہوتا ہے اور یہ وزن بھی کم کرتا ہے‘ یہ لوگ ابلی پیخا کو کاٹ کر گرم پانی میں ڈالتے ہیں اور اس میں سیب‘ چوقندر اور مالٹا ڈال دیتے ہیں اور یہ قہوہ کھانے کے ساتھ ساتھ پیتے رہتے ہیں‘ یہ ملٹی وٹامن کا خزانہ سمجھا جاتا ہے‘ یہ توانائی بھی دیتا ہے اور وزن بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔روس میں سردی اور بارش آسمانی آفت ہے‘ یہ آفت کسی بھی وقت آ سکتی ہے چنانچہ یہ لوگ جون جولائی میں بھی اوورکوٹ اور چھتری لے کر گھر سے نکلتے ہیں‘ میں مئی میں روس گیا تھا‘ پاکستان میں خوفناک گرمی شروع ہو چکی تھی تاہم میں نے احتیاطاً اوورکوٹ‘ مفلر اور سویٹر ساتھ رکھ لیا تھا‘ ماسکو میں باہر نکلتے ہی سردی کاخوفناک حملہ ہوا اور میں گرم کپڑوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گیا‘ میں نے اس کے بعد پانچ دن گرم کپڑوں سے باہر نکلنے کی غلطی نہیں کی۔میں بار بار اس تجربے سے بھی گزرا‘ دھوپ تیز تھی اور میں کوٹ گاڑی میں چھوڑ کر کسی شاپ یا عجائب گھر میں چلا گیا‘ میں واپس باہر نکلا تو بارش بھی شروع ہو چکی تھی اور سرد ہوائیں بھی چل رہی تھیں‘ میں نے دنیا میں کسی جگہ موسم میں اتنی بے اعتباری اور بے مروتی نہیں دیکھی‘ یہ سرد موسم لوگوں کے مزاج کا حصہ بھی ہے‘ آپ کو اپنے اردگرد موجود لوگ بے اعتنا بھی محسوس ہوتے ہیں اور لاپرواہ بھی‘ یہ کسی پر توجہ نہیں دیتے‘ یہ لوگ بے تحاشا شراب بھی پیتے ہیں۔واڈکا ان کی روٹین ہے‘ یہ ہر شام کا آغاز واڈکا سے کرتے ہیں اور دس گیارہ سال کی عمر میں شروع کر دیتے ہیں‘ شراب نوشی مردوں کی روٹین کا حصہ ہے چنانچہ یہ کاہل‘ سست اور مست ملنگ ہیں‘ روس میں کہاوت ہے آپ واڈکا پر پابندی لگا دیں آدھا روس انتقال کر جائے گا تاہم خواتین شراب نوشی میں اعتدال سے کام لیتی ہیں‘ یہ الکوحل کی زیادہ مقدار نہیں لیتیں اور یہ عام کام کے دنوں میں اس سے پرہیز بھی کرتی ہیں چنانچہ خواتین سمجھتی ہیں مرد اگر بندر سے ذرا سا اچھا ہے تو یہ خوبصورت ہے اور یہ اگر روز شراب نہیں پیتا تو یہ ولی ہے۔عورتیں کم شراب پینے والے مردوں کو پسند کرتی ہیں‘ روس میں غیر شادی شدہ‘ طلاق یافتہ یا پھر مطلقہ عورتیں بہتات میں ہیں‘ آپ کسی عورت سے خاوند کے بارے میں پوچھ لیں‘ وہ بڑی خوشی کے ساتھ بتائے گی میں نے پچھلے سال طلاق لے لی تھی یا پھر میں نے بوائے فرینڈ سے جان چھڑا لی تھی تاہم وہ اپنے بچے یا بچی کا ذکر ضرورکرے گی‘ خواتین عموماً بچوں کےلئے شادی کرتی ہیں اور یہ جوں ہی ماں بن جاتی ہیں یہ خاوند یا بوائے فرینڈ سے جان چھڑا لیتی ہیں‘ یہ رجحان پورے روس میں عام ہے۔روس میں چھوٹے کام مثلاً ٹیکسی چلانا‘ تعمیرات کا کام‘ ریستوران اور گھروں کے ملازم ازبکستان اور تاجکستان سے آتے ہیں‘ ملک میں تاجک اور ازبک کا ایک ہی مطلب ہوتا ہے یعنی لیبر کلاس‘ آپ کسی ٹیکسی میں بیٹھ کر السلام و علیکم کہیں آپ جواب میں واعلیکم السلام سنیں گے اور ڈرائیور ازبک نکلے گا یا پھر تاجک‘ امیگریشن کا سٹاف ائیرپورٹس اور بارڈرز پر ازبک اور تاجک باشندوں کو روک بھی لیتا ہے اور یہ جب تک امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر دیں یہ انہیں ملک میں نہیں گھسنے دیتے۔تاہم آپ قدرت کا کمال دیکھئے روس کے ارب پتیوں میں ایک ازبک تاجر علی شیر عثمانوف بھی شامل ہیں‘ یہ دنیاکے بڑے ارب پتیوں میں بھی شمار ہوتے ہیں‘ یہ ٹیلی کام کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور اس کاروبار سے انہوں کھربوں روپے کمائے‘ یہ روس اور ازبکستان دونوں ملکوں میں مسجدیں بنوارہے ہیں‘ مجھے تاشقند میں آٹھ سو سال پرانی مسجد دیکھنے کا اتفاق ہوا‘ یہ مسجد قدیم شاہراہ ریشم پر تھی‘ علی شیر عثمانوف نے یہ مسجد ”اون“ کی‘ اس کی تزئین و آرائش کی اور ہال کے اندر چھت پر سونے سے پورا قرآن مجید کندہ کرادیا۔یہ مسجد بلاشبہ دنیا کی خوبصورت ترین مساجد میں شمار ہوتی ہے‘یہ روس کے اندر بھی مساجد تعمیر کرا رہے ہیں‘ علی شیر عثمانوف نے ماسکو میں بھی مسجد تعمیر کرائی اور کمال کر دیا‘ روسی حکومت نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کےلئے کوٹہ طے کر رکھا ہے‘ یہ کوٹے کے مطابق لوگوں کو رہائش اور کام کی اجازت اور شہریت دیتے ہیں‘ روس میں موجود تمام پاکستانیوں کو چند سال قبل پی آر (مستقل رہائش) دے دی گئی تھی‘ لوگ حیران ہو گئے۔پتہ چلا یہ لوگ کوٹے کے برابر تھے چنانچہ تمام لوگوں کو مستقل رہائش کی اجازت مل گئی‘ سینٹ پیٹرز برگ یورپ کی سرحد پر واقع ہے‘ یورپ نے 2015ءمیں شامی مہاجرین کےلئے اپنی سرحدیں کھول دی تھیں‘ فن لینڈ اور سینٹ پیٹرز برگ کا بارڈر بھی کھل گیا تھا چنانچہ شہر میں موجود تمام پاکستانی یورپ چلے گئے اور یہ وہاں سیٹل ہو گئے‘ پاکستانی چند سال پہلے تک روس کے ذریعے یورپ جاتے تھے‘ روس کو علم ہوا تو اس نے پاکستانیوں کےلئے ویزے سخت کر دیئے۔یہ اب بڑی مشکل سے ویزے جاری کرتے ہیں‘ یورپ اور روس کے درمیان ”فری انٹری“ کا سمجھوتہ موجود نہیں چنانچہ روسیوں کو یورپ جانے اور یورپی باشندوں کو روس آنے کےلئے ویزہ درکار ہوتا ہے‘ یہ دونوں ایک دوسرے کےلئے ”ویزہ پراسیس“ سخت کرتے رہتے ہیں‘ ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کی سو فیصد ادائیگی ہوتی ہے تو پھر ویزہ لگتا ہے ورنہ آپ اگر ارب پتی ہیں تو بھی آپ کو انکار ہو جائے گا‘ پاکستان اور روس کے درمیان پچاس سال کے اختلافات کے بعد تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔یہ اب ایک دوسرے کو دوست سمجھ رہے ہیں لیکن شک کی دیوار ابھی تک قائم ہے‘ یہ قریب آنے کے باوجود ابھی تک زیادہ قریب نہیں آئے‘ جولائی میں عمران خان اور پیوٹن کے درمیان ملاقات ہو گی شاید اس ملاقات میں اجنبیت کی دیوار پوری طرح گر جائے‘ روس کے لوگ بے انتہا قوم پرست ہیں‘ یہ روس پر کمپرومائز نہیں کرتے‘ روس نے فروری 2014ءمیں یوکرائن کے علاقے کریمیا پر قبضہ کر لیا‘ایک ڈالر اس وقت35 روبل کے برابر تھا‘ امریکا اور یورپ نے روس پر پابندیاں لگا دیں‘ روس معاشی دباﺅ میں آ گیا۔پیوٹن نے تقریر کی اور قوم سے کہا ”آپ مچھلی اور چھوٹا گوشت بند کر دیں‘ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن میں تنخواہیں کم نہیں ہونے دوں گا اور روٹی کا بحران پیدا نہیں ہونے دوں گا“ قوم نے لیڈر کی کال پر لبیک کہا‘ قومی سطح پر بچت کی گئی اور روس بحران سے نکل آیا‘ یہ لوگ ملک کےلئے آج بھی جان‘ مال اور عزت قربان کرنے کےلئے تیار ہو جائیں گے۔میں چار دن روس میں رہا لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے روس اگلے چالیس سال میرے اندر رہے گا‘ کیوں؟ کیونکہ روس اور روسی لوگ ہمیشہ یاد رکھے جانے کے قابل ہیں‘ آپ انہیں چھوڑنا بھی چاہیں تو بھی یہ آپ کو چھوڑنے پر راضی نہیں ہوتے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Read the Holy Quran based on Fatima Ali and Hazrat Fatima
Previous Post پڑھیےحضرت علیؓ و حضرت فاطمہ پر مبنی ایمان افروز واقعہ
Next Post ایمان افروز تحریر
Writing Faith

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.