yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مستنصر حسین تارڑ کی ایک لاجواب تحریر

MH Kazmi July 2, 2019 1 min read
An exciting writer of Mustnesh Hussain Tarr
Share this:

An exciting writer of Mustnesh Hussain Tarr

لاہور (ویب ڈیسک) مجھے یہ اقرار کرنے میں کچھ تامل نہیں کہ میرے انسانی نظام میں کچھ ایسا خلل ہے کہ مجھے انسانوں کی نسبت جانور زیادہ پسند ہیں۔ نہ صرف ان کی خصلت‘ طرز زندگی بلکہ ان کی شکلیں زیادہ پسند ہیں۔ مجھے ہرگز کسی کی دل آزاری مقصود نہیں لیکن آپ خود انصاف کیجیے کیا نامور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ آج کے سیاسی سربراہوں اور ان کے حواریوں کی نسبت کچھ جانور اور پرندے وغیرہ زیادہ خوش شکل نہیں ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سفید برفانی الو دیکھا ہے۔ سبحان اللہ کیا آنکھیں ہیں اور کیسی متنانت بھری شکل ہے۔ کسی بھی لیڈر سے موازنہ کر لیں برفانی الو کے نمبر زیادہ ہوں گے۔ اچھا جب میں نے آپ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ نے کبھی برفانی الو دیکھا ہے تو آپ نے غیر ارادی طور پرمیری طرف کیوں دیکھا تھا! حضور کہاں میں اور کہاں برفانی اُلو۔ آپ نے کبھی نہ کبھی تو چڑیا گھر میں لُدھر کو ڈبکیاں لگاتے دیکھا ہو گا۔ کیا شاندار جانور ہے جب پانی سے باہر آتا ہے تو اس کی بھیگی ہوئی مونچھیں دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے جب کہ ہمارے اکثر لیڈران کرام کے چہروں پر ناگواری اور قبض کے آثار ہوتے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں کسی لُدّھر کے حق میں نعرے لگائیے کہ ساڈھا لدھر آوے ای آوے ۔ ساڈھا لدھر شیر اے باقی ہیر پھیر ہے۔ جانوروں کے ساتھ ہمہ جہتی کا جذبہ میرے ادب میں بھی کارفرما ہے۔ میری بہت سی کتابوں کے نام جانوروں اور پرندوں کی شخصیات سے مستعار لئے گئے ہیں۔ مثلاً ‘‘شتر مرغ ریاست‘‘ فاختہ‘ پکھیرو‘ پرندے ‘ منطق الطیر جدید‘ اُلو ہمارے بھائی ہیں‘ گدھے ہمارے بھائی ہیں‘ وغیرہ ۔ ان سب میں سے الو ہمارے بھائی ہیں کی مقبولیت نے مجھے حیران کر دیا۔ ایڈیشن پر ایڈیشن چلے آ رہے ہیں حالانکہ یہ کتاب بھی اتنی ہی اچھی یا بری تھی جتنی بقیہ جانور کتابیں۔ اس پر ایک محقق دوست نے بتایا کہ اس غلط فہمی میں نہ رہنا کہ یہ تمہاری تحریر کا کمال ہے۔ یہ اس لئے زیادہ فروخت ہوتی ہے کہ بہنیں اپنے بھائیوں کو ان کی سالگرہ کے موقع پر یہ کتاب ‘‘الو ہمارے بھائی ہیں‘‘تحفے کے طور پر دیتی ہیں جب کہ بھائی اپنے بھائیوں کو ڈرتے ڈرتے کہ وہ اگر بڑے ہوں تو پھینٹی بھی لگا سکتے ہیں گدھے ہمارے بھائی ہیں‘ پیش کرتے ہیں ۔اسی لئے یہ اس کی نسبت کم فروخت ہوتی ہے۔ آج اگر میں جانوروں کی جانب سے بے پناہ ملتفت ہو رہا ہوں تو اس کا تمامتر کریڈٹ ایک مرغ کو جاتا ہے‘ ایک فرانسیسی مرغ جس کا نام موریس ہے ‘اس کو جاتا ہے جس نے پورے فرانس میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ انقلاب فرانس کے بعد یہ شائد پہلا موقع ہے کہ اہل فرانس نے اس مرغ کے حقوق کے لئے ‘اس کی آزادی اظہار کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دی ہے۔ فرانس کے سمندروں میں ایک جزیرہ سینٹ پیٹر آلرون نام کا ہے جس کی آبادی بائیس ہزار سے بھی کم ہے۔ گرمیوں میں وہاں سیاحوں کی یلغار ہو جاتی ہے اور آبادی کم از کم بیس گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔ ایک مقامی خاتون کورین نے ایک نہائت شاندار عالی ظرف دمکتے بھورے رنگ کا مرغ پال رکھا ہے جس کی کلغی سرخ رنگ کی ہے۔ خاتون اس مرغ پر جان دیتی ہے۔ ویسے اگر ایسا مرغ ہمارے ہاں ہوتا تو ہم اس کی جان لے لیتے اور اس کی کڑاہی بھون لیتے کہ ہم لوگ چلتے پھرتے زندہ مرغ کو بھی روسٹ شدہ حالت میں دیکھتے ہیں۔ ماریس بھی ایک مرغ ہونے کی حیثیت سے صبح سویرے بیدار ہو کر گلا پھلا پھلا کر ککڑوں کوں کرنے لگ جاتا ہے اور جب تک پورا محلہ نہ جاگ جائے وہ اس عمل میں مشغول رہتا ہے۔ مقامی خاتون کورین کے برابر کے مکان میں ایک فرانسیسی سیاح خاندان نے آ بسیرا کیا۔ وہ چھٹیاں منانے کے موڈ میں تھے۔ رات دیر تک موج میلہ کرتے سرخ وائن نوش کرتے اور جب بعدازاں سونے کی کوشش کرتے تو برابر میں موریس صاحب یعنی مرغ صاحب پر پھڑ پھڑا کر اذانیں دینے میں جت جاتے ۔ان سیاحوں نے بہتیری کوشش کی کہ وہ چپ ہو جائیں اور انہیں سونے دیں پر وہ مرغ کیا جو سویرے سویرے ککڑوں کڑوں کر کے اپنی مردانگی کا اظہار نہ کرے۔ چنانچہ انہوں نے تنگ آ کر مقامی خاتون پر مقدمہ دائر کر دیا کہ ہمارے بھی کچھ حقوق ہیں‘ فرانسیسی آئین کے تحت اپنے مرغ کو یا تو منع کرو کہ وہ سویرے سویرے دنگا نہ کرے یا پھر اسے کسی اور مقام پر منتقل کر دو۔ جونہی اس کیس کی خبر قومی پریس کی زینت بنی پورے فرانس میں موریس مرغ کے حق میں مظاہرے ہونے لگے کہ یہ آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ ایک مرغ کی زبان بندی کرنا بدترین ظلم۔ مرغ اگر ککڑوں کڑوں نہیں کرے گا تو مرغیاں اس کی جانب کیسے ملتفت ہوں گی اور اگر مرغیاں رجوع نہیں کریں گی تو مرغیوں کی نسل کیسے آگے چلے گی۔ اس دوران دیہات سدھار قسم کی تنظیمیں بھی صدائے مرغ کی حمائت میں سرگرم عمل ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مرغوں‘ پرندوں اور حیوانوں کی آوازیں دیہاتی ثقافت کی ترجمانی کرتی ہیں۔ ان پر پابندی اس ثقافت کا گلا گھونٹنے کے برابر ہے۔ خبردار جو کسی نے موریس مرغ کا گلا گھونٹا تو ۔کل کلاں یہ شہر والے کہیں گے کہ گدھے بھی ڈھینچوں ڈھینچوں نہ کریں۔یوں ان دنوں موریس فرانس کا سب سے زیادہ پہچانے جانے والا مرغ ہو چکا ہے۔ وہ اداکارہ برجٹ ہارڈو سے بڑھ کرپاپولر ہو چکا ہے۔ لوگ اس کی تصویریں اٹھائے پھرتے ہیں۔ جانے کیوں مجھے یہاں رویت ہلال کمیٹی یاد آ رہی ہے اور وہ بڑھیا یاد آ رہی ہے جس نے گائوں والوں سے ناراض ہو کر اپنا مرغ بغل میں دابا اور رخصت ہوتے ہوئے کہنے لگی میرا مرغ نہیں ہو گا تو دیکھوں گی کہ اس گائوں میں صبح کیسے ہوتی ہے۔ رویت ہلال کمیٹی والوں نے بھی چاند بغل میں داب رکھا ہوتا ہے کہ ہم چلے‘ دیکھیں گے ہمارے بغیر عید کیسے ہوتی ہے۔ یوں تو میری زندگی میں خواتین کے علاوہ بہت سے مرغ بھی آئے ہیں اور ان میں چکن کڑاہی والے مرغ شامل نہیں ہیں۔ لیکن ان میں سرفہرست مسٹر ٹوبی ہے۔ ایک شاندار کلغی والا دراز قامت اپنی مردانگی پر نازاں متکبر مرغ ۔ان دنوں میں چند روز کے لئے اپنے ایک عزیز کے ہاں مانچسٹر میں مقیم تھا۔ مجھے اب تک یاد ہے کہ وہ قدیم وکٹورین مکان14باربرا سٹریٹ پر واقع تھا۔اس پرانے مکان میں جتنے لوگ بھی رہتے تھے مزدور پیشہ تھے یا گھوم پھر کے خواتین کی جرابیں وغیرہ فروخت کرتے تھے۔ کمروں میں بچھے بستر کبھی فارغ نہ ہوتے۔ ڈے شفٹ پر جانے والے صبح بیدار ہوتے تو نائٹ شفٹ والے فارغ ہو کر واپس آتے اور گرم شدہ بستروں میں گھس جاتے۔ ویک اینڈ پر میرے عزیز مانچسٹر سے باہر جاتے اور کسی کسان سے چار پانچ درجن مرغیاں خرید کر لے آتے اور انہیں خفیہ طور پر کوئلے والے تہہ خانے میں روپوش کر دیتے‘ چونکہ جانوروں کو ’’ہلاک ‘‘ کرنے پر پابندی تھی۔ اس جرم پر سزا بھی ہو سکتی تھی چنانچہ مرغیوں کو چوری چھپے حلال کر کے ان کے پر اور کھال وغیرہ پائیں باغ میں دفن کر دیے جاتے تاکہ جرم کا کوئی نشان باقی نہ رہے۔ ایک مرتبہ غفلت ہو گئی اور مرغیوں کے پر وغیرہ ہوا کے دوش پر سوار ساتھ والے گھر میں جاگرے جہاں ایک بڑھیا مقیم تھی۔ اس نے متعلقہ حکام سے شکایت کر دی کہ میرے ہمسائے میں کوئی غیر ملکی وحشی سے لوگ ہیں جو جانوروں کو ہلاک کر کے جانے کون سے جادو ٹونے کرتے ہیں۔ اگلے روز ایک صاحب تھری پیس سوٹ اور بائولر ہیٹ میں ملبوس تفتیش کے لئے وارد ہو گئے۔ دروازے پر دستک دی۔ ان کا نام مسٹر ٹوبی تھا

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Special comment of Ansar Abbasi
Previous Post انصار عباسی کا خصوصی تبصرہ
Next Post عمران خان نےعمران اسماعیل کو گرین سگنل دے دیا
Imran Khan gave green signal to Imam Ismail

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.