yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وہ اپنے کارکنوں کو بار بار کیا ہدایات جاری کرتی رہیں ؟ حیران کن انکشاف

MH Kazmi June 29, 2019 1 min read
What instructions do they continue to keep their workers repeatedly? Surprise discovery
Share this:

What instructions do they continue to keep their workers repeatedly? Surprise discovery

لاہور (ویب ڈیسک) 21جون 1953ء مسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا یوم پیدائش ہے۔ انہیں یاد کرتے ہوئے جہاں ان کی شہادت کے زخم ہرے ہوتے ہیں‘ وہاں کچھ ایسے لمحے بھی یادداشت میں ابھر آتے ہیں‘ جن کے ساتھ ان کی شفقت اور اپنائیت جڑی ہوئی ہے:۔ نامور صحافی بشیر ریاض اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔70کلفٹن میں ابھی شام کے سائے گہرے ہونے شروع ہوئے تھے کہ لاہور سے خواجہ طارق رحیم فون پر بے نظیر بھٹو کو اطلاع دیتے ہیں کہ ان کے انتہائی قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنرل ضیاء الحق کا طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا ہے۔ بے نظیر بھٹو نے جب ان سے استفسار کیا کہ اس کا کیا مطلب لیا جائے تو خواجہ طارق رحیم کا جواب تھا کہ جنرل ضیاء الحق کا قصہ ختم! اس کے بعد توٹیلی فونوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ آدھے گھنٹے بعد بھٹو خاندان کے دیرینہ دوست اور ممتاز صحافی محمود شام تصدیق کرتے ہیں کہ جو فوجی طیارہ گم ہوا تھا ‘وہ بہاولپور کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور اس میں سوار جنرل ضیاء الحق سمیت سارے مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 70 کلفٹن کے باہر ضیاء دور میں کوڑے کھانے‘ جیلوںمیں تشدد برداشت کرنے اور برسوں سے روزگار کیلئے دربدر پھرنے والے کا رکن جذبات سے مغلوب تھے۔ ان میں سے چند کے ہاتھوں میں مٹھائی کے ڈبے بھی تھے۔ بے نظیر بھٹو یہ سن کر کہ 70کلفٹن کے باہرمٹھائیاں تقسیم ہو رہی ہیں اور سڑکوں پر جشن کا سماں ہے۔ ڈرائنگ روم سے نکل کر70 کلفٹن کے مین گیٹ پر آ جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ”ہمارا مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم کسی کی موت پر خوشیاں منائیں‘‘ بے نظیر بھٹوانتہائی سختی سے کارکنوں کو ہدایت کرتی ہیں‘ مگر بی بی انہوں نے بھٹو صاحب … اس پر بے نظیر بھٹو پھر کہتی ہیں کہ ”ہم انتقام کی سیاست میں یقین نہیں رکھتے۔‘‘ ”دختر مشرق‘‘ میں بی بی نے طن واپسی کے موقع پر میرے سمیت اپنے کچھ رفقاء کے متعلق فکرمندی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا ہے ”ناہید‘ بشیر ‘ دارا میرے قریب کھڑے رہو‘‘ میں نے ان ہم سفروں کو کہا‘ جن کے بارے میں ہمیں تنبیہ کی گئی تھی کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ یہ بھی ایک مضحکہ خیز بات تھی کہ میرے حامیوں نے میرے گرد میری حفاظت کیلئے گھیرا ڈال لیا اور میں نے ان کی حفاظت کیلئے انہیں اپنے نزدیک رکھا…”ہم تمہاری حفاظت کی ضمانت ہیں‘‘ پریس کے نمائندوں نے کہا‘ لیکن دراصل لوگوں کا بے پناہ ہجوم ہی ہماری حفاظت کا ضامن ثابت ہوا۔ امیگریشن حکام ایئرپورٹ سے ہمیںجلدی چھٹکارہ دلانے کیلئے پریشان تھے اور انہوں نے طیارے ہی میں آکر ہمارے تمام پاسپورٹوں پرجلدی جلدی مہریں ثبت کرکے اپنی کارروائی انجام دی…… میں گھر میں آگئی تھی۔ جب میں نے پاک سرزمین پر قدم رکھا تومیں اپنے قدموں کے نیچے اپنی زمین کا احساس کرنے کیلئے رکی اور ہوا میں گہرا سانس لیا ‘جس کا میں خود ایک حصہ تھی‘‘70 کلفٹن میں ایک شام اپنی بے تکلف سہیلیوں کے جھرمٹ میں گھری بے نظیر بھٹو نے اچانک مجھ سے سوال کیا: کیا مجھے شادی کرلینا چاہیے؟ ”ہاں آپ کو شادی کرلینی چاہیے‘‘ میرا بے ساختہ جواب تھا‘ اس وقت تک مجھے یہ علم نہیں تھا کہ وہ کس سے شادی کررہی ہیں۔ میرے خیال میں ایک خاتون سیاسی رہنما کیلئے سیاسی اور ذاتی زندگی میں تحفظ اور سماجی مرتبے کیلئے پاکستانی معاشرے میں شادی ناگزیر ہے۔جولائی1977ء کے بعد سے بے نظیر بھٹواور ان کے خاندان کو پے درپے جن المناک حالات‘ واقعات اور سیاسی بحران سے گزرنا پڑا‘ اس میں بے نظیر بھٹوکی شادی اتنی آسان اور معمول کی بات نہیں تھی‘ جو عموماً پاکستانی معاشرے میں دیگر لڑکیوں کیلئے ہوتی ہے۔ بھٹو صاحب کی پھانسی‘ شاہنواز بھٹو کی ناگہانی موت‘ بیگم نصرت بھٹو کی بیماری اورمیر مرتضیٰ بھٹوکی پرخطر جلاوطنی اور خود بے نظیر بھٹو کی مسلسل نظربندی اور جلاوطنی میں اتنا سکون اور وقت ہی نہیں ملا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے سوچ پاتیں۔جب صنم بھٹو کی شادی ہوئی تھی تو بیگم بھٹو اور بے نظیر بھٹو دونوں جیل میں نظربند تھیں اور انہیں شادی میں پیرول پررہائی ملی تھی۔ مرتضیٰ اور شاہنواز کی شادیاں کابل میں ہوئی تھیں ‘جو ان کیلئے کسی خوشی کی بجائے بعد میں ایک بڑے صدمے کا باعث بنیں۔ بے نظیر بھٹوکی شادی نسبتاً بہتر ماحول میں ہورہی تھی‘ جس سے بھٹو خاندان اور ان کے قریبی دوست بہت خوش تھے۔ شادی کی تقریب کا سب سے بڑا اور عوامی اجتماع پیپلزپارٹی کے قدیم سیاسی گڑھ لیاری کے ککری گرائونڈ میں ہوا۔شادی کی رات سارا لیاری روشنیوں سے جگمگا رہا تھا۔ بے نظیر بھٹوکی شخصیت کا یہ بھی ایک دلکش پہلو تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی اس بڑی خوشی کے موقع پر لیاری کے عوام سے اس منفرد انداز میں اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا کہ ساری دنیا سے آئے ہوئے مہمانوں اور میڈیا نے لیاری کے عوام کی مہمان نوازی کالطف اٹھایا۔ اس خصوصی تقریب میں صرف ان غیرملکی صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا‘ جو بی بی کے ذاتی دوست بھی تھے‘ جن دوسرے ملکی و غیرملکی اخبارات سے منسلک صحافیوں کوشادی میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا‘ ان کا انتظام 70 کلفٹن سے ملحق ایک وسیع لان میں تھا۔بے نظر بھٹو کی شادی میں شر کت کیلئے ہندوستان کے ممتاز صحافیوں کے علاوہ فلم سٹار سنیل دت بھی آئے تھے۔ سنیل دت کی بیگم (مشہورفلم سٹار) نرگس سے بھٹو صاحب کے گھرانے کے دیرینہ تعلقات تھے۔ بھٹوصاحب کی پھانسی کے وقت جب میں سرینگر گیا تھا‘ تو سنیل دت اور نرگس نے مجھے خاص طور پر بیگم بھٹو کے لیے تعزیتی پیغام دیاتھا۔سنیل دت کو ایئرپورٹ سے لانے کی میری ہی ذمہ داری تھی۔ ضیاء الحق کے سارے دور میں اپوزیشن کے قائد کی حیثیت سے غیرملکی میڈیا بے نظیربھٹوکو بڑی اہمیت دیتاتھا۔ وزیراعظم بننے کے بعد فارن میڈیا کیلئے اب‘ اس بات میں بڑی اہمیت تھی کہ کسی اسلامی ملک میں پہلی بارایک مسلمان خاتون وزیراعظم کاروبار حکومت چلا رہی ہیں۔بے نظیر بھٹو کے وزیراعظم بنتے ہی غیرملکی میڈیا نے اسلام آباد پر یلغار کردی۔ایک صبح جب ہم ہیلی کاپٹر پر مری جا رہے تھے تو وزیراعظم نے دوران سفر مجھے کہا ؛ وہ میرے لیے کچھ سوچ رہی ہیں۔ میں نے برجستہ کہا؛ بی بی! آپ وزیراعظم ہیں تو میں خود کو وزیراعظم سمجھتا ہوں اور میرے لیے یہی احساس کافی ہے۔ بی بی کی شخصیت بطورِ سیاسی لیڈر‘ ایک ماں اور خاتون کے اکثر زیربحث رہی‘ لیکن اپنے رفقاء کے ساتھ ان کا محبت بھرا سلوک ایک منفرد پہلو ہے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔آج پاکستان کی تاریخ ساز رہنما دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی 66ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ بی بی شہید بھرپور شخصیت کی حامل باوقار اور درویش صفت خاتون تھیں۔انہوں نے پاکستانی خواتین کو وقار سے سرفراز کیا۔ دنیا میں بی بی شہید کی شناخت ایک بہادر‘ دلیر‘ شفیق اور خوبصورت خاتون کی ہے۔بی بی شہید کی عظمت ہمارے دلوں پر ثبت ہے۔ ہمارے دل ‘ان کی یاد سے دھڑکتے ہیں۔ وہ ہمارے خیالوں کی زینت ہیں۔ بی بی شہید نے اپنی جدوجہد میں جس حالات کا سامنا کیا ہے‘ ایسی ہی صورت حال ان کے جواں سال بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو درپیش ہے۔بختاور اور آصفہ کو بھی انہی حالات کا سامنا ہے‘ ان کے والد آصف علی زرداری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔بی بی شہید نے محترمہ فریال تالپور کو اپنے بچوں کا گارڈین مقرر کیا تھا ۔ انہیں بھی گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ بختاور اور آصفہ حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں‘ وہ اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور اپنی والدہ کے عزم و استقلال کا پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔ بقول شاعر : ع۔۔ وہی فصل گل‘ وہی صیاد ۔۔۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر تمام کارکنان کو مبارکباد!

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Ruf Klasra's latest prediction
Previous Post روف کلاسرا کی تازہ ترین پیشگوئی
Next Post امریکہ کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندی لگانے کا اعلان
US announces sanctions on oil-producing countries

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.