yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک جملے میں ساری کہانی بیان کر دی

MH Kazmi June 25, 2019 1 min read
Dr. Yasmin Rashid described all the stories in a sentence
Share this:

Dr. Yasmin Rashid described all the stories in a sentence

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرپشن، کمیشن اور لوٹ مار کس حد تک کھلم کھلا اور دھوم دھڑکے سے ہوتی ہے اور قانون کس حد تک مجبور و معذور ہے‘ اس حوالے سے آپ کو ملتان کا ایک واقعہ سناتا ہوں۔میں بچپن میں سنتا اور پڑھتا تھا کہ نشتر ہسپتال ایشیا کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ نامور کالم نگار خالد مسعود خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تب ہم کم سے کم ایشیا میں تو سب سے بہتر اور شاندار چیزیں بنایا کرتے تھے۔ خیر بات نشتر ہسپتال کی ہو رہی تھی۔ ایک عرصے سے یہاں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ تاہم یہ کوئی انوکھی بات نہیں۔ پاکستان بھر میں یہی کچھ ہو رہا ہے۔ نشتر ہسپتال کے ایک ایم ایس تھے، بلکہ تھے نہیں اب بھی ہیں۔ انہوں نے تو ایک کام کیا کہ اگر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والوں کو علم ہو جائے تو موصوف کا نام اپنے اگلے ایڈیشن میں ڈال دیں۔ صرف ایک خریداری کی مد میں پرچیز کمیٹی نے، جس کا مدارالمہام یہی ایم ایس تھا ہسپتال میں استعمال ہونے والے ٹیکوں کی ایک کھیپ خریدنے کی نہ صرف منظوری دی بلکہ خرید بھی لی۔ دیدہ دلیری اور دھڑلے کی انتہا ملاحظہ کریں کہ موصوف نے یہ ٹیکے، جن کی ”شیلف لائف‘‘ یعنی ایکسپائری کی مدت دو سال تھی ہسپتال کی اگلے دس سال کی طلب کے مطابق خرید لی۔ دو سال کے بعد ٹیکے ایکسپائر ہو جانے تھے لیکن خریداری اگلے دس سال کے لیے کر لی گئی اور یہ خریداری ایسی نہیں تھی کہ دس سال کی مدت میں سپلائی کا شیڈول دے کر ہر سال آرڈر کا دسواں حصہ منگوا لیا جاتا بلکہ ساری کی ساری خریداری یکمشت کر لی گئی۔ دو سال کے بعد اگلے آٹھ سال کے پیشگی خرید کردہ ٹیکے بلا استعمال ایکسپائر ہو کر ضائع چلے جانے تھے۔ لیکن کسی کو کیا؟ اللہ جانے اس جعلی ڈیمانڈ سے کس فارما سیوٹیکلز کمپنی کو فائدہ پہنچایا گیا لیکن موصوف نے دس سال کی پرچیز کر کے اپنا کمیشن کھرا کیا اور اپنی جیب گرم کر لی۔ دنیا بے اعتبار چیز ہے۔ کیا خبر کب ٹرانسفر ہو جائے اس لیے شاید دس سال کا کمیشن ایک ہی بار وصول کر لینا عقلمندی اور دوراندیشی کا تقاضا تھا۔بالکل اسی طرح ریلوے کے ایک سابق وزیر نے کیا۔ موصوف پہلے چیئر مین ریلوے تھے۔ اس عہدے کی مدت تین سال تھی۔ موصوف نے چیئر مین بننے کے کچھ ہی عرصہ بعد اگلی ساری مدت کی تنخواہ اکٹھی نکلوا لی۔ زندگی کی بے ثباتی پر غور کرنے کے بعد ان کے دل میں خیال آیا ہو گا کہ خدا جانے یہ ناپائیدار زندگی کتنی ہے اور یہ دنیاوی عہدے کتنے دن کی بہار دکھلاتے ہیں۔ سو انہوں نے ماہ بہ ماہ تنخواہ لینے کے جھنجٹ سے جان چھڑوالی اور اپنی مدت چیئر مینی کی بقیہ ساری تنخواہ مبینہ طور پر پیشگی وصول کر لی۔ ان کی یہ احتیاط پسندی ان کے بہت کام آئی اور آپ تھوڑے ہی عرصے بعد ریلوے کے وزیر لگ گئے اور اپنی اس وزارت کی تنخواہ بھی لینی شروع کر دی۔ جس عرصے میں موصوف وزیر ریلوے کے طور پر تنخواہ لے رہے تھے اسی عرصے کی وہ بطور چیئر مین ریلوے بھی ایڈوانس تنخواہ لے چکے تھے۔ یعنی موصوف اپنی پینشن اور چیئر مین ریلوے اور وزیر ریلوے کی دو تنخواہیں‘ یعنی تین تین مشاہرے بیک وقت لیتے رہے۔نشتر ہسپتال کی دراصل قسمت ہی خراب ہے۔ پہلے موصوف ڈاکٹر عاشق حسین اس ہسپتال کے ایم ایس تھے۔ پھر کرپشن کی شکایات پر تبدیل کر دیئے گئے اور ان کی جگہ جو ایم ایس آیا وہ بھی خیر سے چندے آفتاب، چندے ماہتاب تھا اس نے اپنے بیٹے کے ذریعے یا اس کے بیٹے نے، خوب مال سمیٹا۔ بمشکل اس ہیرے سے جان چھوٹی اور وہی پرانا ایم ایس پھر آن وارد ہوا۔ پہلے اس کو ن لیگ کی سرپرستی حاصل تھی اب کہا جاتا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک مقامی صوبائی وزیر کی حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے۔ اسی دوران ٹیکوں کی یکمشت دس سال کے لیے خریداری کے معاملے کی انکوائریزشروع ہو گئیں۔ موصوف کو جب یہ یقین ہو گیا کہ اب بچنے کی راہیں مسدود ہو گئی ہیں تو ہر دروازہ بند پا کر موصوف نے تخت لاہور کا رخ کیا۔ شنید ہے کہ اس لاہور یاترا میں ان کے ساتھ آدھی درجن کے قریب ممبران اسمبلی بھی تھے۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت کے دیگر کئی کھلاڑیوں کی مدد کے ساتھ اس نے آدھی رات کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان امجد شعیب ترین کا ٹرانسفر کروا دیا۔ لیکن بد قسمتی سے اس آدھی رات کو ہونے والے غیر معمولی ٹرانسفر پر بہت زیادہ ”رولا‘‘ پڑ گیا اور اس رولے کا اثر یہ ہوا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا ٹرانسفر کینسل ہو گیا۔ ایک بات کا تذکرہ دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ ڈاکٹر عاشق نے سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے معطلی کے بعد ملتان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا خط عدالت میں پیش کر کے اپنی معطلی کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا اور واپس دفتر سنبھال لیا۔ ندیم قریشی صاحب کا کہنا ہے ک یہ خط میرا ہے ہی نہیں اور سو فیصد جعلی ہے۔ لیکن تیر ہدف پر لگ چکا تھا اور اپنا کام دکھا چکا تھا۔ ایک صحافی دوست بتا رہا تھا کہ جب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے سوال کیا گیا کہ آپ نے ایک ایسے شخص کو ایم ایس نشتر لگا دیا ہے جو اسی ہسپتال سے پہلے بھی کرپشن کے الزامات پر فارغ ہوا تھا اور اب بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کر رہا ہے تو اس شریف النفس خاتون نے ساتھ کھڑے پنجاب کے وزیر برائے انرجی ڈاکٹر اختر ملک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پوچھیں یہ پودا انہی کا لگایا ہوا ہے۔ اس پر وزیر موصوف نے فرمایا کہ پہلا ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان بہت کرپٹ تھا۔ سوال ہوا کہ ڈاکٹر عاشق ملک کے خلاف تو کرپشن کے کیس باقاعدہ طور پر درج ہو چکے ہیں۔ جواب ملا یہ شخص بڑا اچھا ایڈمنسٹریٹر ہے۔ سو یہ اچھا ایڈمنسٹریٹر دو سالہ مدت والے انجکشنوں کی دس سال کے لیے یکمشت خرید کر کے اچھی ایڈمنسٹریشن کے ثبوت دے رہا ہے۔ امریکہ میں ایک مسلم لیگی دوست سے بات ہوئی تو وہ کہنے لگا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت میاں صاحبان پر سیاسی کیس بنا رہی ہے۔ میں نے پوچھا: گویا آپ اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ میاں صاحبان نے بالکل کرپشن نہیں کی اور ان کے ہاتھ بالکل صاف ہیں؟ وہ کہنے لگا جب تک ان کے خلاف کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی وہ تب تک بے گناہ ہیں۔ میں نے پوچھا اور وہ لندن کی جائیدادیں؟ وہ کہنے لگا اس جائیداد کا میاں صاحب سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ وہ ان کے بیٹوں کی ہے۔ وہ خود مختار اور ذاتی کاروبار کے مالک ہیں۔ میں نے کہا: مطلب یہ ہوا کہ عدالت یا تفتیشی ادارے ان سے منی ٹریل نہیں مانگ سکتے؟ وہ خوش ہو کر کہنے لگا: اللہ آپ کا بھلا کرے‘ میں یہی بات آپ سے کہنے والا تھا اور آپ نے خود ہی کہہ دی۔ میں نے کہا: آپ کا مطلب ہے کہ لندن کی ساری پراپرٹی میاں صاحب کے فرزندان حسین اور حسن نواز شریف کی کاروباری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے؟ وہ دوست مزید خوش ہوا اور کہنے لگا: آج تو آپ میرے منہ کی باتیں چھین رہے ہیں۔ میں نے کہا: اگر وہ ان کے کاروبار کے طفیل بنی ہوئی جائیداد ہے تو وہ اپنی کمائی کی منی ٹریل دے دیں۔ برطانیہ وغیرہ میں ہزار دو ہزار کی آمدنی پر تو ٹیکس کا گھپلا ہو سکتا ہے۔ کروڑوں پائونڈ کا کاروبار اور آمدنی تو ٹیکس وغیرہ سے نہیں چھپائی جا سکتی۔ وہاں تو قطری خط نہیں چلتے۔ وہاں بینک سے بالا بالا لاکھوں پائونڈ کا کاروبار نہیں چلایا جا سکتا۔ برخورداران اپنے کاروبار کی منی ٹریل دے دیں۔ وہ دوست تقریباً ناراض ہی ہو گیا۔ ضروری ہو چکا ہے کہ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کرنے والوں کو شکنجے میں لانے کے لیے اور مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے لیے موجودہ ناقابل عمل اور متروک قوانین کو مغرب کے وضع کردہ وائٹ کالر کرائمز سے نمٹنے کے قوانین کی روشنی میں اپ ڈیٹ کیا جائے اور مالیاتی جرائم سے متعلق تفتیشی اور تحقیقاتی اداروں کے عمومی افسروں اور لاء افسروں کو ڈیپوٹیشن یا سیاسی رشوت کی بجائے میرٹ پر منتخب کیا جائے۔ بارِ ثبوت استغاثہ کے بجائے بار ِصفائی ملزم کے سر ڈالا جائے تو سارا معاملہ ٹھیک ہو سکتا ہے ‘لیکن المیہ یہ ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والے کوئی قابل عمل نظام اور قانون وضع کرنے کے بجائے محض نعروں اور بڑھکوں سے کام چلا رہے ہیں کہ ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ کسی کو معاف نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے چند دن قبل فرمایا: جان چلی جائے مگر چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔ حقیقت یہ ہے کہ جان بھی کہیں نہیں جائے گی اور چور بھی چھوٹ جائیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Revolutionary Operation in the Medical Sector
Previous Post میڈیکل کے شعبے میں انقلاب برپا کر دینے والا آپریشن ۔۔۔۔
Next Post نامور پاکستانی صحافی کی تشویشناک پیشگوئی
Worried predecessor of famous Pakistani journalist

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.